QURAN O HADIS

QURAN O HADIS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from QURAN O HADIS, Digital creator, Rajanpur Vains.

12/05/2026

🍃 *بسم الله الرحمن الرحيم*
📚 *ہر دن ایک حدیث کے ساتھ*
٢٤ ذو القعدة ١٤٤٧ هـ
12 مئی 2026 منگل

*حج کے احکام*
*Rules of Hajj*

*عورت کا محرم کے بغیر سفرِ حج کے لیے نہ نکلنا*
*A woman should not leave for Hajj without Mahram*

🍃 عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَحُجُّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَم. [السلسلة الصحیحة:3065]

🍃 ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *کوئی عورت محرم کے بغیر حج نہ کرے۔*
🍃 It is narrated from Ibn Abbas ‎( رضی اللہ عنہ ) that the Messenger of Allah ( ‎ﷺ ) said: *No woman should perform Hajj without Mahram.*

🍃عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَمٌ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا وَخَرَجَتْ امْرَأَتِي حَاجَّةً قَالَ اذْهَبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ. [صحیح البخاری:3006]

🍃ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے,
• اور کوئی عورت اس وقت تک ہرگز سفر نہ کرے جب تک اس کے ساتھ کوئی اس کا محرم نہ ہو۔
• *اتنے میں ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے فلاں غزوہ میں اپنا نام لکھوا دیا ہے اور ادھر میری بیوی حج کے لئے جا رہی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔*
🍃 It was narrated from Ibn Abbas ‎( رضی اللہ عنہما ) that he heard the Prophet ( ‎ﷺ ) say that no man should be alone with a woman.
•And a woman should never travel unless she is accompanied by someone who is her Mahram.
*A Companion stood up and said: O Messenger of Allah (ﷺ )! I have enlisted in the army for such and such Ghazwah and here my wife is going for Hajj. The Prophet ( ‎ﷺ ) said: Go and perform Hajj with your wife.*

12/05/2026

*🍃بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*

*🍃سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ*

*🍃اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🍃اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲 اللّٰهُمَّ هَوِّنْ عَلَيَّ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ، وَارْزُقْنِي حُسْنَ الْخَاتِمَةِ، وَاجْعَلْ آخِرَ كَلَامِي لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ*

*🤲 اے اللہ*
*موت کی سختیوں کو میرے لیے آسان فرما دے ، مجھے حسنِ خاتمہ عطا فرما اور میرا آخری کلام لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہو*

*🤲اے اللہ! سب کاموں میں ہمارا انجام اچھا کراور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا*

*🤲 یارب*
انسان ایمان اور اعمالِ صالح کے ساتھ دنیا سے گیا ہو تو اسے منکر نکیر کے سوالات کے صحیح جواب کی توفیق ملتی ہے، اور اس صورت میں اس کے لیے قبر جنت کا باغ بن جاتی ہے اللہ ھماری قبروں کو جنت کا باغ بنادینا
ھمارا خاتمہ ایمان اور اعمال صالحہ پر ہو

*🤲اللہ*
قبر جہنم کے گڑھے کی مانند بن جاتی ہے ، جو عذاب کی ابتدا ہے اُنکے لیے جو شرک ، کبر و غرور ، کفر و نفاق میں گرفتار ہیں
اللہ ھمیں بچالے ہر قسم کی بُرائی سے ، تمام ہر قسم کی خرابیوں سے
ھمارا ایمان سلامت رکھ ھمارے مرتے دم تک
ھمیں توحید پر خاتمہ نصیب ہو

*🤲اے اللہ*
ھم غیب اور حاضر میں تجھ سے ڈرتے رہنے کا سوال کرتے ہیں، رضامندی اور غضب کی حالت میں حق بات کہنے کی توفیق چاہتے ہیں ، محتاجی اور غنی ٰمیں میانہ روی کا سوال کرتے ہیں ، نہ ختم ہونے والی نعمت مانگتے ہیں، نہ منقطع ہونے والی آنکھوں کی ٹھنڈک مانگتے ہیں ، تقدیر کے فیصلے پر راضی رہنے کا سوال کرتے ہیں ، موت کے بعد اچھی زندگی کے طالب ہیں ، تیرے چہرے کی طرف دیکھنے کی لذت کے آرزو مند ہیں، تیری ملاقات کا شوق رکھتے ہیں بغیر کسی نقصان پہنچانے والی تکلیف کے اور بغیر گمراہ کرنے والے فتنہ کے ، اے اللہ! تو ھم کو ایمان کی زینت سے مزیّن کردے اور ھم کو ہدایت یافتہ لوگوں کا رہنما بنا دے

*🤲یارب ھمیں خوش قسمت ترین بنادے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی*

*🤲اے ھمارے رب*
جب تو نے ھمیں ہدایت دے دی ہے تو ھمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور ھمیں اپنے طرف سے رحمت عطا کر ، بیشک تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے

*🤲 یا رب العالمین*
ھم دل سے تسلیم کرتے ہیں اور زبان سے اقرار کرتے ہیں
تیری وحدانیت کی گواہی دیتے ہیں
تو وحده لا شریک ہے اور اللہ ھم جوارح سے تیری اطاعت کرنے کی کوشش کرتے ہیں
ھماری مدد فرما
ھمیں ھدایت پر جمادے
متزلزل نہ ہونے دے

*🤲 یا رب کائنات*
تُو اعلی و ارفع صفات کاملہ کا مالک ہے تیری ذات ہر عیب سے پاک ہے اللہ تُو علمِ کامل رکھتا ہے ظاہر و باطن کا جاننے والا ہے

*🤲یااللہ رب العزت*
اپنی عزت کے طفیل ھم پر ہر حال میں مہربان رہ اور ھمارے تمام معاملات میں اپنا لطف و کرم فرما

*🤲اے ھمارے معبود*
تیرے سوا کون ہے جس سے سوال کریں ، مصیبت زدہ کی مصیبت کو دفع کرنے کا اور اپنے کاموں میں نظرِ کرم کرنے کا اختیار تیرے پاس ہی تو ہے
ھم تجھ سے بھیک مانگتے ہیں ھمیں صرف اور صرف اپنے در کا بھکاری ہی رکھ ، کسی کا محتاج نہ کر

*🤲یااللہ رب العرش العظیم*
تو نے ھمارے لیے جو حکم صادر فرمایا ھم اس پر عمل کرنے میں ہوائے نفس کے تابع رہے اور ھمارے دشمن نے ھمیں جو سنہری خواب دکھائے ان سے اپنا بچاؤ نہ کرسکے بالآخر اس نے ھمیں ھماری خواہشات کا سہارا لے کر دھوکا دیا اور اس میں ھماری تقدیر نے بھی اس کی مدد کی ، اس طرح ھم نے تیری مقرر کردہ بعض حدود سے تجاوز اور تیرے بعض احکامات کی نافرمانی کی
تمام حالات میں تیری تعریف ھم پر واجب ہے ھمارے لئے تو نے جو فیصلہ کیا اور جو حکم اور آزمائش ھمارے لیے لازمی ہو گئی اس پر ھمیں کسی احتجاج کا حق حاصل نہیں
پس ھم التجا کرتے ہیں ھمیں ہر فتنے ہر آزمائش سے محفوظ رکھ

*🤲اے ھمارے معبود*
ھماری معافی کی درخواست قبول کرلے رحم فرما ھمارے جسم کی ناتوانی پر ، ھماری جلد کی فرسودگی پر اور ھماری ہڈیوں کی ناطاقتی پر

*🤲 اے ذوالجلال والاکرام*
تیری ذات جس نے
ھماری خلقت اور قابل ذکر ہونے کی ابتداء کی ، ھماری پرورش کا سامان کیا، ھمارے حق میں بہتری کی اور ھمارے لیے غذا کے اسباب فراہم کرنے کی ابتدا کی پس اب ھمیں بخش بھی دے ، اپنے اس کرم کے اور احسان کے واسطے سے
اور
*🤲اللہ ھم سب کو رسول ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے والا اور اس کو عام کرنے والا بنادے*

*َللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَىٰ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ*
( تین بار )
‏‎*🤲رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*
‏‎*🤲رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ الأَحْياءِ مِنْهُمْ وَالأَمْوَاتِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الأَعْمَالِ وَاجْعَلهَا خَالِصةً لِوَجْهِكَ الكَرِيمِ*
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*🍃اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🍃اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
___
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*___
*✍️_ نصیحت*
جمع کرکے نہ رکھیں اپنے ہاتھ سے اپنی زندگی میں ، اپنی آخرت کے لیے ایسے کام کرجائیں کہ جنکا اجر تادیر جاری رہے !!
کیوں کہ ؛
آخرت سنوارنے کے لیے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہی اصل بچت ہے
*اب سمجھ بھی لیجیے !!......*

12/05/2026

*🌿🌺بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🌿🌺سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ*

*🌿🌺اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🌿🌺اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ كَبِیْرِنَا وَ ذَكَرِنَا وَ اُنْثَانَا وَ شَاهِدِنَا وَ غَائِبِنَا، اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَهُ مِنَّا فَاَحْیِهِ عَلَی الْاِیْمَانِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَی الْاِسْلَامِ، اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَهُ وَ لَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ*

*اے الله! ھمارے زندوں اور مُردوں کو بخش دے اور چھوٹوں کو اور بڑوں کو ، مَردوں کو اور عورتوں کو اور ھمارے حاضر اور غائب لوگوں کو بھی بخش دے اے الله! ھم میں سے جسے تو زنده رکھے تو اسے ایمان کے ساتھ زنده رکھ اور جسے تو موت دے اسلام پر موت دے اے الله! ھمیں اس کے اجر سے محروم نه رکھ (جو ھم نے مرنے والے کے لیے دعا کی) اور اس کے بعد ھمیں گمراہ بھی نه کرنا*

*🤲اَللّٰهُمَّ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيمُ، یَا غَفُورُ یَا تَوَّابُ*
ھمارے تمام گناہوں کو معاف فرما، ھمارے دلوں کو پاکیزگی، اخلاص اور تقویٰ سے بھر دے اے اللہ! ھمارے والدین، اساتذہ، عزیزوں، دوستوں اور تمام اہلِ ایمان پر اپنی رحمت نازل فرما
جو بیمار ہیں اُنہیں شفا عطا فرما، جو پریشان ہیں اُن کی پریشانیاں دور فرما، جو تنگی میں ہیں اُن کے لیے آسانیاں پیدا فرما
اے اللہ! ھمارے گھروں میں محبت ، سکون اور برکت عطا فرما، ھمیں اپنے ذکر، شکر اور بہترین عبادت کی توفیق دے

اے اللہ! ھمارے دلوں کو نفاق سے، ھمارے اعمال کو ریاکاری سے، ھماری زبانوں کو جھوٹ سے، اور ھماری آنکھوں کو خیانت سے محفوظ فرما
ھمیں دنیا و آخرت کی رسوائی سے بچا، قبر کے عذاب سے حفاظت فرما، پل صراط پر ثابت قدم رکھ اور جنت الفردوس میں اپنے نیک بندوں کے ساتھ ملادے

*🤲یَا حَيُّ يَا قَيُّومُ*
ھمیں اپنے دین پر ثابت قدم رکھ اور آخری سانس تک ایمان و عافیت نصیب فرما

اے اللہ! کُل مسلمین کُل مسلمات جو دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اُن کی قبروں کو نور سے بھر دے، اُن کی لغزشوں کو معاف فرما اور اُنہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرما
اور
ھم بعد میں جو اس دنیا سے جانے والے ہیں سب کے بھی !!

ھمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے خیرخواہی ، محبت پیدا فرما اور ھمیں ہر ایسے عمل سے بچا جو تیری ناراضی کا سبب بنے

*اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَىٰ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ*

*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِر لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلاَحيَاءِ مِنهُم وَالاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*🌿🌺اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🌿🌺اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
__🌿🌺
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*____🌺🌿
__
*🖋️_نصیحت*
زندگی بہت مختصر ہے اس لیے دلوں کو کینہ، حسد اور نفرت سے پاک رکھیں
لوگوں کے لیے آسانی پیدا کریں کیونکہ اللہ اپنے رحم کرنے والوں بندوں پر رحم فرماتا ہے
ہر حال میں اللہ سے جڑے رہیں، کیونکہ حقیقی سکون صرف اللہ کی یاد میں ہے
*یاد رکھیے!!...*

12/05/2026

استاد اور شاگرد ...

امام شافعی رحمه الله کے شاگرد ربیع بن سلیمان کہتے ہیں کہ ایک روز شافعی نے مجھے سے کہا : ”ربیع! اگر میرے بس میں ہوتا تو میں یہ علم تمہیں کھانے کی طرح کھلا دیتا۔“

(المدخل إلى السنن الكبير للبيهقي : 646)

”استاد کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ شاگردوں کو اپنے بیٹوں کی مانند سمجھے۔ جیسا کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : (میں تمہارے لیے ایک باپ کی مانند ہوں)۔“

(ميزان العمل للغزالي : 363)

”یہ بات معلوم شدہ ہے کہ طلبہ میں علم کی حرص کم یاب بلکہ ناپید ہو چلی ہے۔ اس لیے علماء کو چاہیے کہ طلبہ میں علم کی محبت پیدا کریں۔“

(كشف المشكل لابن الجوزي : 15/1)

12/05/2026

*☘️بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*☘️سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ*

*☘️اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*☘️اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲بِسْمِ اللّٰهِ ذِی الشَّانِ عَظِیْمِ السُّلْطَانِ شَدِیْدِ الْبُرْھَانِ قَوِیِّ الْاَرْكَانِ مَا شَاءَ اللّٰہُ كَانَ اَعُوْذُبِاللّٰهِ مِنْ كُلِّ شَیْطَانٍ اِنْسٍ وَّ جَانٍّ*

*اللہ کے نام سے جو بڑی شان والا ہے، جس کی سلطنت بہت وسیع ہے جو صاحب برہان اور قوی غلبے والا ہے اس نے جو چاہا سو ہوا میں اللہ کی پناہ مانگتی ہوں ، ہر شیطان سے خواہ وہ انسانوں میں سے ہو یا جنوں میں سے*

*🤲یَا قَوِيُّ، یَا حَفِيظُ، یَا سَلَامُ*
ھمیں تمام شیاطینِ جن و انس کے شر سے محفوظ فرما
اے اللہ!
ھمارے دلوں، گھروں، ازواج ، اولادوں، رزق، ایمان اور نیک اعمال کی حفاظت فرما
اے اللہ! شیطان کے وسوسوں، دھوکوں، فریبوں اور گمراہ کرنے والے راستوں سے ھمیں بچا لے
ھمارے دلوں میں اپنی محبت کی روشنی بھر دے
اپنا خوف دے دے
ھمیں اپنی اطاعت اور اپنے ذکر میں رکھ تاکہ شیطان ھمارے قریب نہ آسکے
اے اللہ!
ھمیں قرآنِ مجید کی تلاوت خوش الحانی کے ساتھ کرنے کی سعادت نصیب کر
اذکار اور نماز کی پابندی کی توفیق دے دے شیطان کے حملوں سے ھماری حفاظت فرما
اے اللہ! اگر کوئی ظاہر یا پوشیدہ شیطانی اثر، حسد، جادو، بدنگاہی یا وسوسہ ھمارے لیے نقصان کا سبب بن رہا ہو تو اپنی کامل قدرت سے اسے دور فرمادے
اور مرتے دم تک کے لیے ھمیں محفوظ کردے
ھمارے گھروں کو سکون، رحمت اور فرشتوں کی آمد کا مرکز بنا دے اور شیاطین کو ھمارے گھروں اور زندگیوں سے دور فرما دے ہر ہر قدم پر
ہر ہر لمحے ، ھماری موت آنے تک !!
اے اللہ! ھمیں ہر اس مجلس، کام اور راستے سے بچا لے جو شیطان کو پسند ہو اور ھمیں ایسے اعمال کی توفیق عطا فرما جو تیری رضا اور رحمت کا سبب ہوں

*🤲یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِيمُ، یَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ*
ھمارے بچوں، والدین، اہلِ خانہ اور تمام مسلمانوں کو شیطان کے شر، فتنے، بہکاوے اور حملوں سے محفوظ فرما ھمیں گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت عطا کر
اے اللہ! ھمیں ھمارے سونے، جاگنے، کھانے، پینے، سفر کرنے اور ہر کام میں سنتوں پر عمل کی توفیق دے
ھمارا خاتمہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ تیری رضا پر فرما اور ھمیں دنیا اور آخرت کی رُسوائی سے محفوظ رکھ

*اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَىٰ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ*

*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِر لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلاَحيَاءِ مِنهُم وَالاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*☘️اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*☘️اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
☘️__
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*____☘️
__
*🖋️_☘️نصیحت*
شیطان انسان کے لیے گناہوں کو آراستہ کرکے دکھاتا ہے اور انسان اس میں مبتلاء ہوجاتا ہے
اللہ کا ذکر، استغفار اور قرآنِ مجید کی تلاوت دل کو مضبوط کرتے ہیں اور شیطان کو کمزور !!۔۔۔
*جو شخص اللہ سے تعلق مضبوط کر لیتا ہے، اللہ اُس کی حفاظت فرما تا ہے
*جان لیجیے!!...*

12/05/2026

🍃 بسم الله الرحمن الرحيم
📚 ہر دن ایک حدیث کے ساتھ
٢١ ذو القعدة ١٤٤٧ هـ
9 مئی 2026 ہفتہ

حج کی فضیلت
*Virtues of Hajj*

گزشتہ سارے گناہوں کی معافی
*Forgiveness of all past sins*

🍃 عَن أبي هُريرةَ رَضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ . [صحیح البخاری:1521]

🍃 ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور اس دوران کوئی بے ہودہ بات یا گناہ نہ کیا وہ (حج کی ادائیگی کے بعد) اس دن کی طرح (گناہوں سے پاک) لوٹے گا جس طرح اس کی ماں نے اسے (گناہوں سے پاک) جنا تھا۔
🍃 Abu Hurairah ‎( رضی اللہ عنہ ) said: I heard The Prophet ( ‎ﷺ ) saying: Whoever performs Hajj for the sake of Allah and does not commit any sin or indecency during that time, he will return (after performing Hajj) like the day his mother gave birth to him (free from sins).

حج کرنے والے کی دعائیں قبول ہونا
*The supplications of Hajj pilgrims are accepted*

🍃 عَنْ ابنِ عُمر عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ وَسَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ . [سنن ابن ماجه:2893] حسن

🍃 ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں غازی، حج ادا کرنے والے اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے وفد ہیں،
•⁠ ⁠اللہ نے ان کو بلایا اور انہوں نے اس (کےحکم) کی تعمیل کی،
•⁠ ⁠اور انہوں نے اللہ سے مانگا تو اللہ نے ان کو عطا فرمایا۔
🍃 It was narrated from Ibn ‘Umar that The Prophet (ﷺ) said: The one who fights in the cause of Allah, and the pilgrim performing Hajj and ‘Umrah are a delegation to Allah.
• He invited them, so they responded to Him,
• and they ask Him and He gives to them.

🍃 وفي رواية ... وَإِنْ اسْتَغْفَرُوهُ غَفَرَ لَهُمْ . [سنن ابن ماجة: 2892] حسن

🍃 اور ایک روایت میں ہے ۔۔۔ اور اگر وہ اس سے بخشش طلب کریں تو اللہ ان کو بخش دے گا۔
🍃 And in one tradition ... And if they ask for His forgiveness, He will forgive them.

12/05/2026

*☆بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*☆سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ*

*☆ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*☆اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲 فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِیْنَ*

*اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا ولی ہے، تو مجھے اسلام کی حالت میں فوت کرنا اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملانا*

*🤲یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ، یَا رَحْمٰنُ و یَا رَحِيمُ*
ھمارے ارادوں کو پاکیزہ بنا دے ، ھماری نیتوں کو اپنے لیے خالص فرما دے ، ھمارے دلوں میں اخلاص، تقویٰ، سچائی اور خیرخواہی پیدا فرما
اے اللہ! ھمیں ہر ایسے ارادے سے بچا جو تیری ناراضی کا سبب بنے اور ھمارے دلوں میں ایسے پاک مقاصد پیدا فرما جو دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ بن جائیں
یا اللہ! جب بھی ھم کوئی کام شروع کریں تو وہ تیرے حکم، تیری رضا اور سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ہو
ھمارے دلوں سے ریاکاری ، دکھاوا ، حسد ، کینہ اور دنیا کی بےجا محبت نکال دے اور ھمیں وہ اخلاصِ نیت عطا کر کہ ھم پر تیری رحمتوں کا نزول ہو

*🤲یَا عَلِيمُ، یَا خَبِيرُ، یَا لَطِيفُ*
تو دلوں کے چھپے راز جانتا ہے ، ھمارے ظاہر و باطن کو درست فرما دے
اے اللہ! اگر ھمارے ارادوں میں کمزوری ، غفلت یا نفس کی بُرائی کی آمیزش ہو تو اپنی رحمت سے اسے پاک کر دے
ھمیں ہر عمل سے پہلے اچھی نیت کرنے کی توفیق عطا فرما اور ھمارے چھوٹے چھوٹے اعمال کو بھی اخلاص کی وجہ سے عظیم اجر والا بنا دے

یا رب! ھمارے علمِ نافع کے حصول میں آسانیاں پیدا کر ، ھماری عبادات ، خدمت ، دعوت ، تعلقات اور زندگی کے ہر معاملے میں اپنی رضا شامل فرما
ھمیں ایسے ارادے عطا کر جو امتِ مسلمہ کے فائدے ، دین کی سربلندی اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بن جائیں

*🤲 یَا وَهَّابُ، یَا فَتَّاحُ،*
ھمارے دلوں کو نیکیوں کی طرف راغب کردے، ھمارے قدموں کو سیدھے راستے پر ثابت رکھ اور جب بھی شیطان یا نفس ھمیں غلط ارادوں کی طرف بلائے تو ھمیں اپنی پناہ میں لے لے
یا اللہ! ھمارے نیک ارادوں میں برکت عطا فرما، ھماری نیتوں کو قبول فرما اور ھمیں ہر حال میں اپنا مخلص بندہ بنا لے ھمیں ایسا دل عطا کر جو تیرے ذکر سے زندہ رہے ، ایسی نیت عطا فرما جو تیرے قرب کا ذریعہ بنے اور ایسا انجام عطا کر کہ تُو ھم سے راضی ہو جائے

*🤲یَا سَلَامُ، یَا حَفِيظُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِيمُ*
ھمیں دنیا اور آخرت میں اپنے مکمل عافیت کے حصار میں رکھ، ھمارے دین، ایمان، جان و مال ، اولاد، رزق اور عزت کی حفاظت فرما
ھمیں ہر بیماری، پریشانی، فتنے، گناہ، حادثے اور شیطان کے شر سے اپنی امان میں رکھ

یا اللہ! ھمیں سکون، برکتیں اور حلال رزق عطا فرما اور آخرت میں قبر کی راحت، حساب میں آسانی، جہنم سے نجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرما
ھمارے دلوں کو اپنی یاد سے آباد رکھ، ھمیں ہر حال میں اپنی رضا پر قائم رکھ اور ھمارا خاتمہ ایمان، عافیت اور اپنی رحمت کے ساتھ فرما

*اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَىٰ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّار*
*تین بار*

‏‎*🤲رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*
‏‎*🤲رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ الأَحْياءِ مِنْهُمْ وَالأَمْوَاتِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الأَعْمَالِ وَاجْعَلهَا خَالِصةً لِوَجْهِكَ الكَرِيمِ*
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*☆اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*☆اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
__☆_
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*☆
*🖊️_☆نصیحت*
عمل کی خوبصورتی صرف ظاہری محنت سے نہیں بلکہ نیت کی پاکیزگی سے ہوتی ہے

اگر ارادہ اللہ کی رضا کے لیے ہو تو چھوٹا عمل بھی بہت بڑا بن جاتا ہے اور اگر نیت خراب ہو تو بڑا عمل بھی بے وزن رہ جاتا ہے
اس لیے ہر کام سے پہلے اپنی نیتوں کا جائزہ لیں کہ ھم یہ کام کس کے لیے کر رہے ہیں
نیتِ اخلاص انسان کو اللہ کے قریب اور دل کو سکون عطا کرتی ہے
*جان لیجیے !۔۔۔۔*

12/05/2026

🍃 بسم الله الرحمن الرحيم
📚 ہر دن ایک حدیث کے ساتھ
٢٠ ذو القعدة ١٤٤٧ هـ
8 مئی 2026 جمعہ

حج کی اہمیت‏
*Importance of Hajj*

حج زندگی میں ایک ہی بار فرض ہے
*Hajj is obligatory only once in a lifetime*

🍃 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ سَأَلَ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْحَجُّ فِى كُلِّ سَنَةٍ أَوْ مَرَّةً وَاحِدَةً قَالَ بَلْ مَرَّةً وَاحِدَةً فَمَنْ زَادَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ. [سنن ابی داود:1723] حسن

🍃 ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! کیا حج ہر سال (فرض) ہے یا ایک ہی بار؟
•⁠ ⁠آپ ﷺ نے فرمایا: بلکہ ایک ہی بار ہے اور جو اس سے زیادہ کرے تو وہ نفل ہے۔
🍃 It is narrated on the authority of Ibn 'Abbas that Aqra' ibn Habis ‎( رضی اللہ عنہ ) ‏asked the Prophet (ﷺ): O Messenger of Allah ( ‎ﷺ ) ! Is Hajj obligatory every year or only once? ‏
The Prophet ( ‎ﷺ ) said: Rather, it is only once and whoever does more than that then it is nafl.

استطاعت ہونے پر حج کا فریضہ ادا کرنے میں جلدی کرنا
*Hastening to perform Hajj when eligible*

🍃 عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ أَوْ أَحَدِهِمَا عَنْ الْآخَرِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ فَإِنَّهُ قَدْ يَمْرَضُ الْمَرِيضُ وَتَضِلُّ الضَّالَّةُ وَتَعْرِضُ الْحَاجَةُ [سنن ابن ماجة: 2883] حسن

🍃 عبد اللہ بن عباس یا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ جلدی کرے کیونکہ ممکن ہے آدمی بیمار ہو جائے یا اس کی سواری گم ہو جائے یا کوئی اور ضرورت پیش آ جائے۔ (جس کی وجہ سے وہ حج نہ کر سکے)۔

🍃It is narrated on the authority of Abdullah bin Abbas or Fadal bin Abbas that the Messenger of Allah ( ‎ﷺ ) said: Whoever intends to perform Hajj, he should do so as soon as possible, because sometimes the ride gets lost, sometimes one gets sick and sometimes a need arises. (Due to which he could not perform Hajj).

12/05/2026

🌙 ذوالحجہ کے مبارک 10 دن آنے والے ہیں 🕋✨

حج پر اس سال جانا ہو یا نہ ہو…

اللہ تعالیٰ نے ان بابرکت دنوں میں نیکیوں، رحمتوں اور مغفرت کے دروازے ہر ایک کے لیے کھول دیے ہیں 🌸

❤️ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“اللہ تعالیٰ کے نزدیک کسی دن کا عمل ان (ذوالحجہ کے) دس دنوں کے عمل سے زیادہ عظمت والا اور محبوب نہیں۔”

📖 صحیح البخاری 969

🌟 یہ دن ہیں:
▫️ ذکرِ الٰہی بڑھانے کے
▫️ قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے
▫️ صدقہ و خیرات کرنے کے
▫️ دعا اور استغفار کرنے کے
▫️ روزے رکھنے کے، خاص طور پر یومِ عرفہ کے
▫️ تکبیرات کو عام کرنے کے
▫️ دوسروں کی مدد کرنے کے

❤️ اپنی زبان کو ان مبارک اذکار سے تر رکھیں:
▪️ لا إله إلا الله
▪️ الله أكبر
▪️ الحمد لله

✨ ان دنوں کو عام دن نہ سمجھیں۔
کیا پتا یہی دن ہماری بخشش، درجات کی بلندی اور اللہ تعالیٰ کی قربت کا ذریعہ بن جائیں 🌷 إن شاء الله

💭 ابھی سے نیت اور تیاری شروع کر دیں:

“میں ان دس دنوں میں اللہ تعالیٰ کے لیے کون سے خاص اعمال کروں گا/گی؟”

اللهم وفقنا لما تحب و ترضى

12/05/2026

*🌸بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🌸سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ*

*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🌸اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲لَبَّیْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّیْكَ، لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ، اِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِیْكَ لَكَ*

*میں حاضر ہوں اے اللہ، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، ہر تعریف، ہر نعمت اور ہر بادشاہت تیرے ہی لیے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں*

*🤲 يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيمُ، يَا غَفُورُ يَا وَدُودُ، يَا سَمِيعُ يَا بَصِيرُ*
ھمیں اپنے گھر کے طواف کی حقیقی لذت عطا فرما ، ھمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے ، ھمارے دل تیرے آگے عاجزی کے ساتھ جھُکے رہیں اور ھمارے قدموں کو اخلاص کے ساتھ اپنے گھر کے گرد طواف کرنے والا بنا
ھمیں ہر گناہ، ہر نافرمانی اور ہر غفلت سے دور رکھ

*🤲اَللّٰهُمَّ يَا تَوَّابُ يَا كَرِيمُ، يَا لَطِيفُ يَا حَلِيمُ*
صفا و مروہ کی سعی بی بی ہاجرہؑ کی عظیم قربانی اور تجھ پر توکل کی یادگار ہے
اللہ صفا و مروہ کی سعی کو ھم سے قبول فرما ، ھمیں بھی اُنکی طرح تجھ پر یقین ، صبر اور توکل عطا فرما
یا رب! جس طرح تو نے ان کے لیے زمزم جاری فرمایا، ھماری زندگیوں میں بھی اپنی رحمتوں کے چشمے جاری کردے
ھماری پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دے
اور ھماری ہر جائز خواہش پوری فرما

*🤲اَللّٰهُمَّ يَا بَاسِطُ، يَا رَزَّاقُ يَا فَتَّاحُ*
قربانی کی اس عبادت کو ھماری طرف سے قبول فرما ، ھمارے دلوں میں اخلاص پیدا کردے اور ھمیں حضرت ابراہیمؑ کی سُنت ریا اور دکھاوے سے پاک ہوکر کرنے والا بنا دے
یا اللہ! ھماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا کر ھمارے گناہوں کو معاف فرما اور ھمیں تقویٰ کی دولت عطا کر

*🤲اَللّٰهُمَّ يَا حَفِيظُ يَا مُجِيبُ*
ھماری اس عبادت کو محض رسم نہ بنا بلکہ اسے ھمارے دلوں کی اصلاح ، ھماری زندگیوں کی تبدیلی اور ھماری آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنا دے ھمیں ایسا بنا دے کہ ھم طواف ، سعی اور قربانی کے بعد پہلے سے بہتر مسلمان بن جائیں ، ھمارے اندر عاجزی ، صبر، شکر پیدا کردے

*🤲اَللّٰهُمَّ يَا مَالِكَ الْمُلْكِ ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ*
ھم سب کو دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے نواز
ھمارا خاتمہ ایمان پر فرما، ھمیں اپنے نیک بندے بندیوں میں شامل کر اور ھم سب کو اپنے دیدار کی لذت نصیب فرما

*🤲یا رَحْمٰنُ، یا رَحِیْمُ! ھمیں حجِ مبرور نصیب فرما*

*🤲 یارب ھمارے لیے آسانیاں پیدا کردے ، وسعتیں خیرو برکتیں دے دے ھمیں تیرے گھر بار بار آنے میں کوئی رُکاوٹ حائل نہ ہو*

مدینہ میں ریاض الجنہ میں دل کی تسلی ہونے تک ذکر اور کثرت سے درود و سلام پیش کرنے کی سعادت بخش دے
اللہ ھماری نیتیں ، نیک ارادے قبول فرما
اپنے چہرے کے لیے خالص کرلے

*اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَىٰ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ*

*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِر لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلاَحيَاءِ مِنهُم وَالاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🌸اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
__
*🌸السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*____🌸
__
*🖋️_🌸نصیحت*
طواف ، سعی اور قربانی صرف اعمال ہی نہیں بلکہ دل کی حاضری کے ساتھ ادا کرنے کا نام ہیں۔ اگر نیت اللہ کے لیے خالص نہیں ہوگی تو عمل قابلِ قبول نہیں
*یاد رکھیے!!...*

Address

Rajanpur Vains
33500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QURAN O HADIS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share