Mir AbdulRehman Mazari

Mir AbdulRehman Mazari میر عبدالرحمن مزاری

21/09/2025

پیر مظہر شاہ صاحب کی کشتی کا انجن خراب ہوا آٹھ گھنٹے بعد ریسکیو کے لیے دوسری کشتی پہنچی اس وقت کے لمحات🙂😢اس کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔ دیکھ کر ہی دل گھبرانے لگتا ہے یہی وہ مقام وہ لمحات ہوتے ہیں جب انسان کے ایمان کا امتحان شروع ہوتا ہے۔صمود فلوٹیلا میں شامل ہر فرد اپنی جان ہتھیلی پے رکھ کر ہی نکلے ہیں اور جو پھر ہو بھی مسلمان ایسے لمحات میں خدا کو پکارتا ہے ان شاءاللہ مظہر شاہ صاحب سمیت تمام لوگ ریسکیو ہو گئے ہونگے۔ابھج تک ان کی وال سے کوئی نیو اپڈیٹ نہیں آئی مگر سنیٹر مشتاق صاحب نے ایک کمنٹ کے رپلائے میں کہا ہے شاہ صاحب کو ریسکیو کر لیا گیا ہے وہ بخیر و عافیت سے ہیں۔واضح رہے سنیٹر صاحب اور شاہ صاحب الگ الگ کشتیوں میں ہیں۔دعا کریں سب خیر ہو۔آمین

11/09/2025

ڈوبتے انسانوں کی چیخیں درختوں پر لٹکے انسان گنتی سانسیں اور نظروں کے سامنے اپنوں کو کھو،کر روتے انسانوں کی دلفگار سسکیاں 😭😭 کشتی مافیاکی حرامخوریاں
یا الله رحم کردے 🙏

میں مولوی انوار حیدر بول رہا ہوں ۔مسلمانوں کو جنگ درپیش تھی اور رسول مکرم نے مدینے کے مسلمانوں سے چندے کی اپیل کی جس کی ...
11/09/2025

میں مولوی انوار حیدر بول رہا ہوں ۔

مسلمانوں کو جنگ درپیش تھی اور رسول مکرم نے مدینے کے مسلمانوں سے چندے کی اپیل کی جس کی جو حیثیت تھی لیے چلے آ رہا تھا اور اپنے رسول پر اپنا تن من دھن ، مال دولت سب قربان کر رہا تھا کہ ایسے میں اکیلا سا شخص مٹھیوں میں کھجور بھر کے چلا آیا اور کہا :
" میرے حضور ! مزدوری کرتا ہوں اور دن بھر کی کمائی یہ کھجوریں ہیں یہاں تو لوگ بہت مال و منال لیے چلے آ رہے ہیں ، لیکن پھر بھی اسے قبول کیجئے "
پاک رسول ﷺ نے محبت سے کھجوریں تھامیں اور سارے ڈھیر پر بکھیر دیں ۔۔گویا مٹھی بھر کھجور سارے ڈھیر کو کافی ہو گئی ۔۔

ابھی مولوی انوار حیدر کا میسج آیا تو و کچھ قصے سنانے لگا آپ بھی پڑھ لیجئے :
ایک اماں جی نے ہاتھ میں ایک کلو دیسی گھی پکڑا ہوا تھا اور آ کے کہتی ہیں کہ "میں تو بہت غریب ہوں کچھ بھیڑ بکریاں رکھی ہوئی ہیں ان کے دودھ سے گھی بنا کے بیچ لیتی ہوں اور گزارا چل جاتا ہے تو یہ ایک کلو گھی جمع کیا ہوا تھا یہ بھی قبول کر لیجئے"
انوار حیدر نے اپنے نبی کی سنت میں اس ایک کلو گھی کو سارے ڈھیر کے اوپر رکھ دیا ۔۔۔۔

شاید آٹھ برس پہلے میں نے یہ تحریر لکھی تھی جب مجھے اجنبی نمبر سے فون آیا اور یہ جملہ بولا کہ :
" میں مولوی انوار حیدر بول رہا ہوں "
انوار حیدر درویش آدمی ہے چھوٹا سا کاروبار کرتا ہے اور تونسہ میں رہتا ہے دو برس پہلے جب تونسہ میں سیلاب آیا تو اس کا اپنا گھر بھی بہہ گیا تھا لیکن تب بھی یہ پانی میں اترا ہوا لوگوں کی مدد کر رہا تھا اب کے تونسہ خشک ہے ۔۔۔ تو انوار حیدر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کے لیے پھر مصروف عمل ہے

Address

Rajan Pur
Rajanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mir AbdulRehman Mazari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share