20/09/2025
میرے وسیب کی مکول فیملی کے باہمت اور درد دل رکھنے والے نوجوان ملک حامد بن اسماعیل مکول، جو سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرنے کے لیے خدمت کے جذبے کے تحت گئے تھے، ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ انسانی خدمت کے اس مشن کے دوران ایک پاگل کتے نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ان کی طبیعت شدید بگڑ گئی۔ اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں یہ واقعہ نہ صرف دلوں کو افسردہ کر گیا بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ دوسروں کی مدد کے لیے نکلنے والے یہ نوجوان کتنے خالص جذبے کے ساتھ خدمتِ انسانیت کر رہے تھے۔ ہم سب کے دل دُکھی ہیں اور پوری کمیونٹی ان کے لیے دعاگو ہے۔ تمام دوستوں، عزیزوں اور علاقے کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس نوجوان کی جلد صحتیابی اور مکمل شفا کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان پر اپنا خاص فضل فرمائے، انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔