Zahid Hussain Mazari

Zahid Hussain Mazari I have soft corner in my heart for people. That respect me or.....

08/05/2025
Proud of Mazari Chief Riaz Mehmood Khan Mazari With Chief Saleem Jan Khan Mazari.
30/04/2025

Proud of Mazari Chief Riaz Mehmood Khan Mazari With Chief Saleem Jan Khan Mazari.

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز... BlackMartیہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے...
29/04/2025

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز...

BlackMart
یہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے۔جہاں پریمیم ایپلیکیشنز اور گیمز مفت میں انسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز کے لیے الگ سے کیٹیگری ہے جس میں تمام پریمیم ایپلیکیشنز پلے سٹور والی قیمت کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن قیمت صرف دکھائی جاتی ہے باقی ڈاؤنلوڈنگ فری ہوتی ہے۔
(یہ پلے اسٹور پر موجود نہیں گوگل کروم پر دستیاب ہے)

BSR (Background Sound Recorder)
یہ آڈیو ریکارڈنگ ایپ ہے۔اس کی خاص بات بیک گراؤنڈ میں آڈیو ریکارڈنگ ہے۔موبائل میں بھلے آپ کچھ بھی کرتے رہیں یہ اپنا کام کرتی رہے گی۔
(یہ ایپ پلے اسٹور سے نہیں گوگل کروم پر ملے گی)

Clipstack
ٹیکسٹ تحریر وغیرہ کاپی کر کے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین ایپ ہے آپ ٹیکسٹ تحریر کاپی کرتے رہیں جو بھی تحریر کاپی کریں گے وہ خودکار طریقے سے اس میں سیو ہوتی جائے گی بعد میں آپ کاپی شدہ ڈیٹا آپ نکال سکتے اور ان تمام تحریروں کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Degoo
یہ ڈیٹا بیک اپ کی مفت سہولت دینے والی ایپلیکیشن ہے جو آپ کو 20GB سے 100GB تک سٹوریج دیتی ہے۔آپ اپنے فولڈر سلیکٹ کریں اور یہ ان کا پہلے فل بیک اپ بنائے گی بعد میں انکریمینٹل بیک اپ بنتا رہے گا۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے لیکن کچھ موبائلز میں انسٹال نہیں ہوتی تو اسے گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Do it Later (Auto Text)
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ مثلاً فیس بک، ٹوئٹر(ایکس) اور انسٹا گرام وغیرہ کے لیے یا کوئی ٹیکسٹ میسج لکھیں اور اس پر وقت اور تاریخ لگا دیں وہ اسی مقررہ وقت پر پوسٹ ہوجائے گا۔
نئے نام Auto Text کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

E-book Droid (ReadEra)
پی ڈی ایف فائلز اور مختلف ڈاکومنٹس کو دیکھنے کے لیے یہ بہترین ایپلیکیشن ہے جس میں پیج دیکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہیں پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ موڈ کو لاک کیا جا سکتا ہے پیجز کو سپلٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ نئے نام ReadEra کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Es File Explorer Pro (Ex File Explorer)
اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بہترین فائل منیجر جس میں فائل کو بالکل کمپیوٹر والے انداز میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے فائل ہائڈ، لاک، ایکسٹینشن تبدیل یا پھر ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اسکا فری ورژن اپڈیٹ کے ساتھ بدترین ہوتا جا رہا ہے لیکن پرو ورژن گوگل پر سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں جو کہ ایک بہترین متبادل ہے۔
(فری ورژن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے پرو ورژن گوگل کروم سے سرچ کرنا ہوگا۔)

Insta Saver
انسٹاگرام سے تصاویر یا ویڈیوز محفوظ کرنے کیلئے وہاں سے اس تصویر یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں تو یہ ایپ خودکار طریقے سے اسے محفوظ کر لیتی ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Journey
لکھنے لکھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت ہے آپ اپنے نوٹس لکھیں جو کہ گوگل اکاؤنٹ کو لنک کر کے سیو کیے جا سکتے ہیں اور کہیں سے بھی ایکسیس کیے جا سکتے ہیں
ایپلیکیشن پر پاسورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے جبکہ اپنے لکھے ہوئے ڈاکومنٹس کو پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Mirror Go
یہ کمپیوٹر اور موبائل کو آپس میں جوڑنے کے لیے ہے۔کمپیوٹر پر ونڈر شیئر نامی سوفٹ ویئر انسٹال کریں اور اپنے موبائل کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں (بذریعہ وائی فائی یا ڈیٹا کیبل) کمپیوٹر سے میسج لکھیں کوئی بھی ایپلیکیشن کھولیں، چاہے گیم کھیلیں یا سیل میں موجود کوئی بھی آڈیو ویڈیو اپنے کمپیوٹر پر چلائیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

VidMate
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)

SnapTube
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)

Blackhole
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے ہاں اس میں اشتہارات زیادہ آتے ہیں۔ویسے یہ بہت سادہ انٹرفیس کے ساتھ ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Remove bg
کسی بھی تصویر کا بیک گراؤنڈ ہٹانے یا بدلنے کیلئے یہ ایک بہترین ایپ ہے جس کے فری ورژن سے تصویر کا رزلٹ تھوڑا سا ہلکا رہتا لیکن پرو ورژن بہترین نتائج دیتا ہے۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Novels Collection Urdu
اگر آپ کتابیں اور ناولز پڑھنے کے شوقین ہیں تو یہ بہترین سی ایپ آپ کیلئے ہے جس میں قریباً 250 مصنّفین کی دس ہزار کے لگ بھگ کتب موجود ہیں۔آپ مصنّف اور کتابوں کی قسم کے حساب سے بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Device info
اپنے موبائل بارے مکمل (ٹیکنیکل) معلومات چاہیئں تو آپ کیلئے یہ ایپ بہت مفید ہے جو آپ کے فون کا سارا کچا چٹھا کھول کر آپ کے سامنے رکھ دے گی۔آپ اس میں اپنے فون کا ڈسپلے، سگنلز، بیٹری، سینسرز، بٹنز وغیرہ سبھی چیک کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور ہر دستیاب ہے۔

Image to text
کاغذ یا اسکرین پر کچھ لکھا ہوا ہے جسے آپ نوٹ کرنا چاہتے ہیں تو بس اس کی تصویر لیں یا گیلری میں سے سلیکٹ کر لیں یہ ایپ اس تصویر کو آپ کیلئے الفاظ میں لکھ دے گی۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Clear Wave
آپ کے موبائل میں مٹی یا نمی وغیرہ جانے سے اس کی آواز کم ہو گئی ہے تو یہ ایپ آپ کیلئے ہے اس انسٹال کر کے آن کریں اور پلے کر دیں یہ مختلف ساؤنڈ ٹریکس چلائے گا اور آپ کے مائیک، اسپیکرز وغیرہ میں گئی ہوئی ڈسٹ، پانی اور کچرے کو نکال باہر پھینکے گی۔ہاں زیادہ مسئلہ ہو تو کسی ماہر ٹیکنیشن کو چیک کروائیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Home WorkOut
آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں یا مینیج نہیں کر سکتے اور گھر میں بناء Equipments کے ورزش کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں یہ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر آپ کا ٹرینر بن جاتی ہے اور گھر میں آسانی سے کون سی ورزش کیسے اور کتنی دیر کرنی ہے باقاعدہ ویڈیوز کی صورت میں آڈیو کے ساتھ آپ کو بتاتی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔میں خود بھی اس سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Video to MP3 Converter
یہ ایپ کسی بھی ویڈیو کو آڈیو میں بدلنے کیلئے ہے اسے اوپن کریں اور ویڈیو ایڈ جریں اور پروسیڈ کر دیں یہ اس ویڈیو کو آڈیو میں کنورٹ کر دے گی۔
یہ ایپ بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

21/04/2025

*اہم خبر:*

*عراقی حکام کی امریکی بینکوں میں موجود رقوم اب امریکی عوام کی ملکیت قرار*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا کہ عراق کے سیاستدانوں کی جانب سے امریکی بینکوں میں جمع کروائی گئی رقوم اب امریکی عوام کی ملکیت ہوں گی، تاکہ عراق میں امریکی فوجیوں کی قربانیوں اور خون کا معاوضہ ادا کیا جا سکے۔

*یہ مبینہ رقوم امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی فہرست کے مطابق ہیں:*

👉 نوری المالکی: 66 ارب ڈالر
👉 عدنان الاسدی: 25 ارب ڈالر
👉 صالح المطلق: 28 ارب ڈالر
👉 باقر الزبیدی: 30 ارب ڈالر
👉 بہاء الاعرجی: 37 ارب ڈالر
👉 محمد الدراجي: 19 ارب ڈالر
👉 ہوشیار زیباری: 21 ارب ڈالر
👉 مسعود بارزانی: 59 ارب ڈالر
👉 سلیم الجبوری: 15 ارب ڈالر
👉 سعدون الدلیمی: 18 ارب ڈالر
👉 فاروق الاعرجی: 16 ارب ڈالر
👉 عادل عبدالمہدی: 31 ارب ڈالر
👉 اسامہ النجیفی: 28 ارب ڈالر
👉 حیدر العبادی: 17 ارب ڈالر
👉 محمد الکربولی: 20 ارب ڈالر
👉 احمد نوری المالکی: 14 ارب ڈالر
👉 طارق نجم: 7 ارب ڈالر
👉 علی العلاق: 19 ارب ڈالر
👉 علی الیاسری: 12 ارب ڈالر
👉 حسن العنبری: 7 ارب ڈالر
👉 ایاد علاوی: 44 ارب ڈالر
👉 جلال طالبانی: 35 ارب ڈالر
👉 رافع العیساوی: 29 ارب ڈالر

*کل رقم: 597 ارب ڈالر*

اس خبر کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے کئی اہم شخصیات میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، اور وہ امریکی بینکوں سے اپنی رقوم نکالنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، چاہے انہیں اس میں بھاری نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے۔

یہ صورتحال سوئٹزرلینڈ میں بھی خوف کی علامت بنی ہوئی ہے، جہاں عالمی بینکاری کے راز داری نظام پر سنجیدہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Now Kingdom of Saudi Arabia with All countries Should deposit their money in Pakistani Banks.

ناروے یورپ کا ایک ملک ہے.... اگر آپ کبھی وہاں جائیں تو آپ کو عموماً یہ منظر نظر آئے گا۔ ایک ریستوراں ہے.. ایک عورت اس کے...
20/04/2025

ناروے یورپ کا ایک ملک ہے....
اگر آپ کبھی وہاں جائیں تو آپ کو عموماً یہ منظر نظر آئے گا۔
ایک ریستوراں ہے..
ایک عورت اس کے کیش کاؤنٹر پر آتی ہے اور کہتی ہے - "5 کافی، 1 معطلی"۔ پھر وہ پانچ کافیوں کی ادائیگی کرتی ہے اور چار کپ کافی لے جاتی ہے...
کچھ وقت کے بعد ....
ایک اور آدمی آتا ہے اور کہتا ہے- "4 لنچ، 2 معطلی"! وہ چار لنچ کے لیے ادائیگی کرتا ہے۔
اور دوپہر کے کھانے کے دو پیکٹ اٹھائے...
پھر ایک اور آتا ہے... آرڈرز - "10 کافی، 6 معطلی"!! وہ دس کے لیے ادا کرتا ہے،
چار کافی لیتا ہے...
کچھ وقت کے بعد....
پھٹے کپڑوں میں ایک بوڑھا آدمی کاؤنٹر پر آیا اور پوچھا-
"کوئی معطل کافی؟"
جوابی لڑکی کہتی ہے- "ہاں!!" اور اسے ایک کپ گرم کافی دیتی ہے...
کچھ دیر بعد ایک اور داڑھی والا اندر آیا اور پوچھا۔
"کوئی معطلی لنچ؟"
تو کاؤنٹر پر موجود شخص گرم کھانے کا پارسل دیتا ہے اور اسے پانی کی بوتل دیتا ہے...
اور یہ سلسلہ... ایک گروہ زیادہ ادائیگیاں کرتا ہے اور
دوسرے گروہ بغیر ادائیگی کے کھانا لے جانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے۔
اس کا مطلب ہے... کسی نامعلوم غریب ضرورت مند کی مدد کرنا اپنے آپ کو "شناخت" کیے بغیر اور کسی کا چہرہ بھی "جانتے" بغیر...
یہ ناروے کے شہریوں کی روایت ہے!!!
اور ہمارا ملک ہے جہاں ایک درجن لوگ ایک مریض کو ایک کیلا دیتے ہیں اور اس کی تصویریں بڑی بے شرمی سے کھینچتے ہیں جیسے وہ دنیا کے سب سے بڑے ڈونرز ہوں۔
ہر کوئ اپنے اپنے علاقوں میں آس رواج کو فروغ دیں

ایک بوڑھی عورت اپنا کوئی مقدمہ لے کر ضلع کے DC کے پاس پیش ہوئی اور اپنا مدعا اپنی زبان میں پیش کیامحترم DC باہر سے تعلیم...
20/04/2025

ایک بوڑھی عورت اپنا کوئی مقدمہ لے کر ضلع کے DC کے پاس پیش ہوئی اور اپنا مدعا اپنی زبان میں پیش کیا
محترم DC باہر سے تعلیم یافتہ اور CSS ٹاپ کر کے سیٹ پر تعینات تھے
انہیں معاملے کی سمجھ نہیں آئی تو اماں سے کہا..
‏: اماں جی مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی، آپ وکیل کے ذریعے پیش ہوں
اس پر اس ان پڑھ بوڑھی عورت کے جواب نے پورے سسٹم کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا
وہ بولی: پُتر سمجھ تینوں نئیں آوندی تے وکیل میں کراں؟

سچ ھے کسی کے دکھ درد کو سمجھنے کے لئے ڈگریوں کی نہیں، احساس کی ضرورت ہوتی ھے۔

چین نے دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا —سولر  ٹیکنالوجی میں شاندار ترقی کی جانب ایک اور زبردست قدم!چین روز بروز ایسی حی...
18/04/2025

چین نے دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا —سولر ٹیکنالوجی میں شاندار ترقی کی جانب ایک اور زبردست قدم!
چین روز بروز ایسی حیران کن ایجادات سے دنیا کو چونکا رہا ہے، جو اسے آنے والے چند سالوں میں ایک ناقابلِ تسخیر ٹیکنالوجی جائنٹ بنا سکتی ہیں۔ حال ہی میں چین نے سولر سپر ہائی ویز متعارف کروائی ہیں، جو نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھتی ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ بجلی بھی پیدا کرتی ہیں!

چین کی جنان سولر ہائی وے اور تارم ڈیزرٹ ہائی وے جیسی جدید شاہراہیں اب تک 5 ملین کلو واٹ سے زائد صاف اور ماحول دوست توانائی پیدا کر چکی ہیں۔ یہ شاہراہیں ایک ایسا مستقبل تشکیل دے رہی ہیں جہاں سفر اور توانائی دونوں ہاتھوں ہاتھ میسر ہوں گے۔

چین کی یہ اختراعات دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت میں مبتلا کر رہی ہیں، اور بلاشبہ یہ ثابت ہو رہا ہے کہ چین ٹیکنالوجی کی دوڑ میں تیزی سے سبقت لے جا رہا ہے۔ کیا آنے والے وقتوں میں چین ٹیکنالوجی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بننے جا رہا ہے؟ دنیا اس سفر کو تجسس سے دیکھ رہی ہے!

مگر افسوس! ہمارا حال اس کے برعکس ہے، جہاں ہم آج تک اپنی بجلی کی ضروریات تک پوری نہیں کر پا رہے۔ ہمارا قیمتی گلیشیئر کا پانی ہر سال سیلاب کی نذر ہو جاتا ہے، جو اگر منصوبہ بندی کے تحت محفوظ کیا جائے تو یہ پانی درجنوں ڈیم بھر کر نہ صرف بجلی پیدا کر سکتا ہے بلکہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ ہمیں چین سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے، جہاں وژن، محنت اور سنجیدہ قیادت نے دنیا کو حیران کن ترقی کی راہ دکھائی۔ سوال یہ ہے کہ آخر ہمارے ملک میں ترقی کیوں نہیں ہو پا رہی؟ اس کی بنیادی وجوہات ناقص منصوبہ بندی، کرپشن، تعلیم و تحقیق میں عدم دلچسپی اور وسائل کا غلط استعمال ہیں، جب تک ہم یہ مسائل حل نہیں کریں گے، ہم صرف دوسروں کی ترقی دیکھ کر افسوس ہی کرتے رہیں گے۔

Tadrart Acacus، لیبیا کے دور دراز صحرا میں، ایک ارضیاتی معمہ ہے جسے "سیاروں کی وادی" کہا جاتا ہے۔ اس کی سب سے حیران کن خ...
09/04/2025

Tadrart Acacus، لیبیا کے دور دراز صحرا میں، ایک ارضیاتی معمہ ہے جسے "سیاروں کی وادی" کہا جاتا ہے۔ اس کی سب سے حیران کن خصوصیات میں عجیب ڈسک نما پتھر ہیں جو زمین کی تزئین میں بکھرے ہوئے ہیں، جو کسی اور دنیا کے قدیم آثار سے مشابہت رکھتے ہیں۔ یہ ہموار، چپٹی چٹان کی شکلیں عام طور پر صحرائی ماحول میں پائی جانے والی زیادہ فاسد شکلوں کے خلاف کھڑی ہیں، جو ماہرین ارضیات اور متلاشیوں کے درمیان یکساں طور پر سازش کو جنم دیتی ہیں۔

اگرچہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پتھر لاکھوں سالوں میں ہوا اور کھرچنے والی ریت کے ذریعہ بنائے گئے تھے، لیکن ان کی یکسانیت اور ڈسک جیسی ظاہری شکل ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ قدرتی قوتیں ایسی بالکل گول شکلیں کیسے بنا سکتی ہیں؟ کچھ کا خیال ہے کہ پتھر بہت پرانے ارضیاتی ڈھانچے کی باقیات ہیں، جو وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ دوسروں کا نظریہ ہے کہ ہوا کے منفرد نمونوں یا زیر زمین قوتوں نے ایک کردار ادا کیا ہے۔

پھر بھی بہت کچھ نامعلوم ہے۔ وادی کے دور دراز مقام اور لیبیا کے سیاسی چیلنجوں کی وجہ سے سائنسی تحقیق محدود ہے، جس سے بہت سے سوالات کا جواب نہیں ملتا۔ یہ فارمیشنز کتنی پرانی ہیں؟ کن مخصوص حالات نے ان کی غیر معمولی شکلیں پیدا کیں؟ جب تک مزید تحقیق نہیں ہو جاتی، سیاروں کی وادی پہیلی اور سحر انگیزی جاری رکھے گی۔

06/04/2025

‏بلیک_میلنگ

خدانخواستہ اگر کسی خاتون نے اپنی ذاتی (صاف ستھری ناقابلِ اعتراض) تصویریں کسی دوست /کزن / کلاس فیلوز کے ساتھ یا کسی کلوزڈ گروپ میں شئیر کیں اور وہاں سے کسی بلیک میلر نے اٹھا کر AI کی مدد سے انہیں فحش تصاویر میں کنورٹ کر دیا تو اس واردات سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے،

آپ اپنی اصل تصاویر اور ایڈٹ شدہ Morphed تصویریں ایک ویب سائٹ stop ncii org پر پوسٹ کر کے تمام تصاویر انٹرنیٹ سے Delete کروا سکتے ہیں،

ہوگا یہ کہ اگر بلیک میلر کسی بھی قسم کے فائدے کے لیے آپ کو Morphed تصویریں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے اور خدانخواستہ پوسٹ کر بھی دے.

تو آپ نے مذکورہ ویب سائٹ پر جا کر دونوں تصاویر (یعنی اصل اور Morphed) کو اس ویب سائٹ پر موجود Create a case کے آپشن میں جا کر پوسٹ کر دینا ہے،

ویب سائٹ آپ سے ان تصاویر کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات حاصل کرے گی اور ویریفیکیشن کرکے تمام Morphed تصویروں کو انٹرنیٹ پر جہاں جہاں بھی یہ شئیر/ پوسٹ ہوئی ہیں وہاں سے ڈیلیٹ کر دے گی.
ان معاملات میں ہر صورت گھر والوں کو اعتماد میں لیں اور سائبر کرائم میں رپورٹ کریں. یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اکاؤنٹ فا لو ضرور کریں

2nd method

بلیک میل ہونا چھوڑئیے ۔۔

اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤٹ کرنےکی دھمکی دےتو اس صورت میں قانونی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان سےرابطہ کریں.
0800-39393
ایف آئی اے میں ڈائریکٹ کمپلین کرنےکیلیےیہ سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 9911 ڈائل کریں یا پھر آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے [email protected] پر ای-میل کریں۔
‏یہ آپکی شناخت بناسامنےلائےآپکی شکایت درج کرانےمیں نہ صرف آپکی مدد کرینگےبلکہ محکمہFIAاس شکایت پرسخت کاروائی بھی کرےگا-
Cyber Crime Reporting Centers Phone Numbers:
Islamabad (ICT) 051-9262106, 051-9262107-08
Rawalpindi 051-9330717, 051-9334919,051-9330720
Lahore 042-99332744
Peshawar 091-9217109
Quetta 081-2870057
Karachi 021-99333950
Multan 061-9330999
Sukkar 071-9310849
Faisalabad 041-9330865
Gujranwala 055-9330015-16
Dera Ismail Khan 0966-852945
Hyderabad 022-9250009
Gawadar 0322-2451500
Gilgit 05811-920409
Abbottabad 099-2384148
اس پوسٹ کو زیادہ سےزیادہ شیئرکریں اور ہماری ان بہنوں/بھائیوں کی مددکریں جو اس حوالے سےکسی پریشانی میں مبتلاہیں۔

05/04/2025

‏بلیک_میلنگ

خدانخواستہ اگر کسی خاتون نے اپنی ذاتی (صاف ستھری ناقابلِ اعتراض) تصویریں کسی دوست /کزن / کلاس فیلوز کے ساتھ یا کسی کلوزڈ گروپ میں شئیر کیں اور وہاں سے کسی بلیک میلر نے اٹھا کر AI کی مدد سے انہیں فحش تصاویر میں کنورٹ کر دیا تو اس واردات سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے،

آپ اپنی اصل تصاویر اور ایڈٹ شدہ Morphed تصویریں ایک ویب سائٹ stop ncii org پر پوسٹ کر کے تمام تصاویر انٹرنیٹ سے Delete کروا سکتے ہیں،

ہوگا یہ کہ اگر بلیک میلر کسی بھی قسم کے فائدے کے لیے آپ کو Morphed تصویریں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے اور خدانخواستہ پوسٹ کر بھی دے.

تو آپ نے مذکورہ ویب سائٹ پر جا کر دونوں تصاویر (یعنی اصل اور Morphed) کو اس ویب سائٹ پر موجود Create a case کے آپشن میں جا کر پوسٹ کر دینا ہے،

ویب سائٹ آپ سے ان تصاویر کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات حاصل کرے گی اور ویریفیکیشن کرکے تمام Morphed تصویروں کو انٹرنیٹ پر جہاں جہاں بھی یہ شئیر/ پوسٹ ہوئی ہیں وہاں سے ڈیلیٹ کر دے گی.
ان معاملات میں ہر صورت گھر والوں کو اعتماد میں لیں اور سائبر کرائم میں رپورٹ کریں. یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اکاؤنٹ فا لو ضرور کریں
2nd method

بلیک میل ہونا چھوڑئیے ۔۔

اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤٹ کرنےکی دھمکی دےتو اس صورت میں قانونی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان سےرابطہ کریں.
0800-39393
ایف آئی اے میں ڈائریکٹ کمپلین کرنےکیلیےیہ سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 9911 ڈائل کریں یا پھر آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے [email protected] پر ای-میل کریں۔
‏یہ آپکی شناخت بناسامنےلائےآپکی شکایت درج کرانےمیں نہ صرف آپکی مدد کرینگےبلکہ محکمہFIAاس شکایت پرسخت کاروائی بھی کرےگا-
Cyber Crime Reporting Centers Phone Numbers:
Islamabad (ICT) 051-9262106, 051-9262107-08
Rawalpindi 051-9330717, 051-9334919,051-9330720
Lahore 042-99332744
Peshawar 091-9217109
Quetta 081-2870057
Karachi 021-99333950
Multan 061-9330999
Sukkar 071-9310849
Faisalabad 041-9330865
Gujranwala 055-9330015-16
Dera Ismail Khan 0966-852945
Hyderabad 022-9250009
Gawadar 0322-2451500
Gilgit 05811-920409
Abbottabad 099-2384148
اس پوسٹ کو زیادہ سےزیادہ شیئرکریں اور ہماری ان بہنوں/بھائیوں کی مددکریں جو اس حوالے سےکسی پریشانی میں مبتلاہیں۔
..کاپیڈ...

ہانگ کانگ میں ڈکیتی کے دوران، ڈاکو نے بینک میں موجود سب کو پکار کر کہا:"ہلنا مت۔ یہ پیسہ حکومت کا ہے۔ تمہاری زندگی تمہار...
01/04/2025

ہانگ کانگ میں ڈکیتی کے دوران، ڈاکو نے بینک میں موجود سب کو پکار کر کہا:
"ہلنا مت۔ یہ پیسہ حکومت کا ہے۔ تمہاری زندگی تمہاری ہے۔"

بینک میں سب خاموشی سے لیٹ گئے۔

اسے کہتے ہیں "ذہنوں کو تبدیل کرنے والا تصور دینا" سوچنے کے روایتی انداز کو تبدیل کردینا۔

جب ایک میز پر لیٹی تو ڈاکو اس پر چلایا:
"مہذب بنیں! یہ ڈکیتی "

اسے کہتے ہیں "پیشہ ورانہ ماہر" ہونا ۔ صرف اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کو کیا کرنے کی تربیت دی گئی ہے-

جب ڈاکو بینک سے واپس گھر آئے تو چھوٹے ڈاکو (جس کی تعلیم MBA تھی) نے بڑے ڈاکو (جس کی تعلیم پرائمری تھی) سے کہا:
"بڑے بھائی، آئیے گنتے ہیں کہ ہمیں نے کتنا پیسہ اٹھایا ہے۔"

بڑے ڈاکو نے ڈانٹتے ہوئے کہا:
"تم بہت بیوقوف ہو، اتنا پیسہ ہے اسے گننے میں بہت وقت لگے گا۔ آج رات ٹی وی نیوز ہمیں بتائے گا کہ ہم نے بینک سے کتنا پیسہ لوٹا ہے !"

اسے کہتے ہیں "تجربہ"
آج کل، تجربہ کاغذی ڈگری سے زیادہ اہم ہے!

ڈاکوؤں کے جانے کے بعد، بینک منیجر نے بینک سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو جلدی سے بلائیں۔ لیکن نگران نے اس سے کہا:
"رکو! آئیے اپنے لیے بینک سے 10 ملین ڈالر نکالیں اور اسے 70 ملین ڈالر میں شامل کردیں جو ہم نے کچھ عرصہ پہلے بینک سے غبن کیا تھا"۔

اسے کہتے ہیں "بہتی موج کے ساتھ تیرنا"
ایک ناموافق صورتحال کو اپنے فائدے میں تبدیل کرنا!

سپروائزر کہتا ہے: "یہ اچھا ہو گا اگر ہر مہینے چوریاں ہوتی رہیں - "

اسے کہتے ہیں "ذاتی خوشی کی اہمیت"
ذاتی خوشی آپ کی نوکری سے زیادہ اہم ہے! ۔"

اگلے دن، ٹی وی نیوز نے اطلاع دی کہ بینک سے 100 ملین ڈالر چرا لیے گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے یہ سن کر پیسہ گننا شروع کیا اور بار بار گنتی کی اور کئی بار کی ، لیکن ان کے پاس صرف 20 ملین ڈالر ہی تھے۔

ڈاکو بہت غصے میں تھے اور انہوں نے شکایت کی:
"ہم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صرف 20 ملین ڈالر لیے۔ بینک مینیجر نے اپنی انگلیوں کی چٹکی سے $80 ملین لے لیے۔ ایسا لگتا ہے کہ چور بننے سے بہتر تعلیم یافتہ ہونا ہے۔"
اسے کہتے ہیں "علم کی قیمت سونے کے برابر ہے!",, 💫

*ایک سوداگر نے بازار میں گھومتے ہوئے ایک عمدہ نسل کا اونٹ دیکھا سوداگر اور اونٹ بیچنے والے کے درمیان کافی دیر تک گفت و ش...
30/03/2025

*ایک سوداگر نے بازار میں گھومتے ہوئے ایک عمدہ نسل کا اونٹ دیکھا سوداگر اور اونٹ بیچنے والے کے درمیان کافی دیر تک گفت و شنید ہوئی*
اور آخرکار سوداگر اونٹ خرید کر گھر لے آیا۔

گھر پہنچ کر سوداگر نے اپنے نوکر کو اونٹ کی زین اتارنے کے لئے بلایا نوکر کو زین کے نیچے ایک مخملی تھیلا ملا جسے کھولنے پر قیمتی ہیروں اور جواہرات سے بھرا ہوا پایا۔
نوکر چلا کر بولا
"آقا آپ نے اونٹ خریدا ہے، لیکن دیکھیں مفت میں کیا آیا؟"
سوداگر بھی حیران ہوا، اس نے اپنے نوکر کے ہاتھ میں ہیرے دیکھے جو چمک رہے تھے اور سورج کی روشنی میں اور بھی زیادہ جھلملا رہے تھے۔
سوداگر نے کہا... "میں نے اونٹ خریدے ہیں، ہیرے نہیں، مجھے انہیں فوراً واپس کر دینا چاہئے۔"
نوکر دل میں سوچ رہا تھا کہ میرا آقا کتنا بیوقوف ہے...
بولا مالک کسی کو کچھ پتا نہیں چلے گا ہیرے رکھ لیں لیکن تاجر نے ایک نہ سنی اور وہ فوراً بازار پہنچا اور اونٹ والے کو تلاش کر اس کو مخمل کا تھیلا واپس کر دیا۔
اونٹ بیچنے والا بہت خوش ہوا، کہنے لگا میں بھول گیا تھا کہ میں نے اپنے قیمتی پتھروں کو زین کے نیچے چھپا رکھا ہے۔
اب آپ کسی ایک ہیرے کو بطور انعام منتخب کر سکتے ہیں سوداگر نے کہا کہ میں نے اونٹ کی صحیح قیمت ادا کر دی ہے اس لئے مجھے کسی شکریہ اور انعام کی ضرورت نہیں۔
سوداگر نے جتنا انکار کیا، اونٹ بیچنے والے نے اتنا ہی اصرار کیا۔
آخرکار تاجر مسکرایا اور کہا کہ حقیقت میں جب میں نے تھیلی واپس لانے کا فیصلہ کیا تو میں نے پہلے ہی دو قیمتی ہیرے اپنے پاس رکھ لئے تھے۔
اس اعتراف کے بعد اونٹ بیچنے والے کو غصہ آگیا، اس نے فوراً ہیرے اور جواہرات گننے کے لئے تھیلا خالی کردیا۔
لیکن اس نے بڑی الجھن میں کہا، "میرے سارے ہیرے یہاں ہیں، تو سب سے قیمتی دو کون سے تھے جو تم نے رکھ لئے؟"
*سوداگر نے کہا... "میری ایمانداری اور میری خُوداری"*☘️

Address

Rajanpur
33700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Hussain Mazari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share