
09/07/2025
ریسکیو 1122 چارسدہ
ابازئی خوڑ/ فلیش فلڈ/ تحصیل تنگی
ابازئی خوڑ تنگی ایریا میں فلیش فلڈ آنے کی وجہ سے سوزوکی الٹو گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی ہے۔ ایمرجنسی سپاٹ تک جانے والا راستہ انتہائی تنگ ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور ریکوری وہیکل کا پہنچنا ممکن نہیں۔ تاہم چارسدہ ریسکیو کے اہلکار پیدل ایمرجنسی سپاٹ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیاں کر رہے ہیں۔
رات تقریباً 12:30 پر ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم روانہ کر دی گئی تھی۔ تاہم راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی سپاٹ تک پہچنے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔