Pakistan Trains PR

Pakistan Trains PR Pakistan Railways

08/10/2025

پشاور سٹی کا سفر جو شہر کے خوبصورت صبح سویرے کے نظارے دکھا رہا ہے ہماری ٹرین 14ڈاون اعوام ایکسپریس پشاور سے اپنے مقررہ وقت صبح 8:30 پر کراچی جانے کے واسطے روانہ ہو چکی ہے جس پر ہمارا سفر ہوگا لالا موسی جنکشن تک کا اس ٹرین کا سفر ہم نے بہت انجوائے کیا جس میں موجود اٹک خورد اور اس کے ساتھ موجود برج کا انتظار رہتا ہے اور گولڑہ جنکشن جیسے خوبصورت مقامات کی سیر و تفریح کی

07/10/2025

پنجاب میں بادل اور بارش کا راج اس دوران ہماری ٹرین 101اپ سبک رفتار ریلکار جہلم کے بعد بکڑالہ کے علاقہ سے گزرتے رہی ہے چاروں طرف کالے بادل اور بارش کی ہلکی ہلکی پھوار نے ہمارے اس سفر کو مزید فروغ دیا ٹرین کے سفر میں بارش کا مل جانا ہر ریل فین کے دل کی تمنا ہوتی ہے کیونکہ اس طرح ویڈیو انتہائی خوبصورت دلکش بنتی ہے جیسا کہ آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

انتہائی افسوسناک واقعہ آج مورخہ 7 اکتوبر 2025پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج پر دہ شت۔ گرد وں کی نظر ہوگی جب ٹ...
07/10/2025

انتہائی افسوسناک واقعہ آج مورخہ 7 اکتوبر 2025
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج پر دہ شت۔
گرد وں کی نظر ہوگی جب ٹرین سلطان کوٹ کے قریب تو دہ شت گرد_وں نے ریلوے ٹریک کو ب مب سے اڑا دیا جس سے ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی اور مسافروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی
ترجمان پاک ریلویز

C&W Pak Railways Sukkur Division

06/10/2025

ایک اور ڈھلتے دن میں شام کے وقت ہماری ٹرین اعوام ایکسپریس 4 گھنٹے لیٹ حسن ابدال کے مضافات سے گزر رہی ہے جس میں ہمارا سفر وزیرآباد جنکشن سے پشاور کینٹ تک ہے جس میں میرے ساتھ موجود ہیں Railgari کے ایڈمن اسامہ اور Pakistani Trains کے ایڈمن فہد آسف
انتہائی خوبصورت شام میں خوبصورت ٹریک ساؤنڈ

06/10/2025

شاہدرہ جنکشن جہاں سے ایک لائن نارووال سیالکوٹ سے ہوتی ہوئی وزیر آباد جنکشن پر ملتی اور دوسری لائن شیخوپورہ سے سانگلہ ہل جنکشن سے خانیوال سے وزیرآباد والی برانچ لائن سے ملتی ہے اور ایک مین لائن ہے جسے ایم ایل ون کہا جاتا ہے جو راولپنڈی پشاور کو جاتی ہے، ہماری ٹرین 103اپ سبک خرام ریلکار شاہدرہ جنکشن سے لائن کلیئر ہونے پر ایک دم تیزرفتار پکڑ کر گوجرانوالہ کی طرف جا رہی ہے جس کے لاہور سے راولپنڈی تک 5 سٹاپ ہیں کل ہی ان سب ریلکاروں کے کرایہ جات میں اضافہ کر دیا گیا ہے،

05/10/2025

روٹی والا روٹی والا روٹی والا 🤩😋😍
یہ خاص آوازیں کسی بڑے اسٹیشن پر سننے کو ملتی ہیں جہاں پر ٹرین کا کچھ دیر سٹاپ ہونا ہو جیسے حیدرآباد ہوگیا روہڑی جنکشن، ملتان کینٹ اور خانیوال جنکشن وغیرہ جہاں پر موجود سٹال والے مختلف چیزوں کی نمائش کرتے نظر آتے ہیں یہ ویڈیو ہے جنڈ کی جہاں پر ہماری ٹرین 130ڈاون تھل ایکسپریس 7 سے 8 منٹ سٹاپ کرے گی اس دوران ہم نے روٹی پکوڑے اور پانی کی بوتل خریدی، چاچا کی آواز جو ہر کسی تک پہنچ رہی تھی کو کیمرہ میں محفوظ کیا اور ٹرین نے ملتان کی راہ لی

05/10/2025

فل تیزرفتار کیساتھ ہماری ٹرین 18ڈاون ملت ایکسپریس ملکوال جنکشن پہنچ رہی ہے جس میں نظر آنے والا پاکستانی ہیٹاچی انجن اپنے زور کیساتھ ٹرین کو کھینچ رہا ہے اس روٹ پر بہت سے کراسنگ بغیر گیٹ کے ہیں جس وجہ سے لگاتار ویسل بجا کر گاڑی چلائی جاتی ہے، ہمارا سفر تھا لالہ موسی جنکشن سے ملکوال جنکشن تک اس سے آگے پنڈ دادن خان شٹل سے سفر کرنا تھا

04/10/2025

لالہ موسی جنکشن پلیٹ فارم نمبر 4 پر موجود لمبا موڑ جہاں سے ہماری ٹرین 39اپ جعفر ایکسپریس پشاور جانے کے لیے روانہ ہو رہی ہے، یہ واحد ٹرین جو پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہو کر گزرتی ہے، میری فیورٹ ٹرین کو میرا فیورٹ انجن لیڈ کر رہا ہے 🤩🤩😍😍

04/10/2025

لالہ موسی جنکشن یارڈ کا خوبصورت منظر جس میں چناب پسنجر اور لاہور جانے کیلئے کارگو خالی ریک تیار کھڑا ہے 😍🥰

03/10/2025

ترکی کے بعد سوہاوہ اسٹیشن کی دو متوازی سرنگوں کے درمیان سے، ہماری ٹرین 13 ڈاؤن عوام ایکسپریس 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے، نہایت ہی دلکش ٹریک ساؤنڈ کے ساتھ گزر رہی ہے۔ اس خطے سے گزرتے ہوئے ہمیشہ ہی خوبصورت مناظر دیکھنے کا انتظار رہتا ہے۔ تین خوبصورت اسٹیشن جن میں بکڑالہ، ترکی اور سوہاوہ شامل ہیں، ایک ساتھ آتے ہیں۔

03/10/2025

پاکستان ریلوے کے خاموش ایسے ورکرز جن کی وجہ سے ریلوے کو پہیہ چلتا ہے وہ ہیں گینگ مین جن کو ہر طرح کی سہولت سے ہمیشہ محروم رکھا جاتا ہے جیسے بھی حالات ہوں سردی ہو یا گرمی دھوپ ہو یا بارش انہوں نے اپنے متعلقہ ٹریک کو لازم چیک کرنا ہوتا ہے شدید گرمی میں یہی گینگ کے مزدور جنڈ اسٹیشن کے قریب کام کر رہے تھے ہماری ٹرین 130ڈاون تھل ایکسپریس سے گارڈ صاحب نے ان کے لیے کھانا لیا جو چلتی ٹرین سے ان پاکستان ریلوے کا فخر ملازمین کو پکڑایا گیا، اسٹیشن کی خود سے ہی گیس کا پلانٹ نظر آنے لگا جو تقریبا 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔۔۔

02/10/2025

چاروں صوبوں کی اکلوتی رانی 40ڈاون جعفر ایکسپریس خیبر پختون خواہ سے آکر پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں داخل ہوکر اٹک جنکشن پہنچ رہی ہے ایک مظلوم ٹرین جس پر آئے روز کوئی نہ کوئی خادثہ رونما ہوتا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا انجن میرا سب سے فیورٹ لوکو موٹیو ہے جو 2014 میں چاینہ سے خریدے گئے تھے

Address

Rasul Nagar
PR

Telephone

+923127574705

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Trains PR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Trains PR:

Share