11/07/2025
الیکشن قریب ہیں... فصلی بٹیرے پھر سے تاک میں!
(ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے طور پر چند گزارشات)
میرے عزیزان بھاہی دوست بزرگ اہلِیان ککوٹہ۔
بطور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ میں آپ سے دل کی بات کرنے آیا ہوں۔
آپ سب نے ہمیشہ محبت، خلوص اور ایمانداری سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا — یہی ہماری اصل طاقت ہے۔
گاؤں میں ہر نظریے کے لوگ بستے ہیں:
چاہے وہ پیپلز پارٹی ہو، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، یا پھر کوئی آزاد امیدوار۔
اختلافِ رائے رکھیں، ضرور رکھیں — مگر نفرت، الزامات اور انتشار سے بچیں۔
میں کسی جماعت سے کوئی عہدے دار نہیں،
نہ ہی میں کسی کی مخالفت میں یہ بات کر رہا ہوں۔
میری صرف ایک عرض ہے:
> اپنی مرضی سے، اپنے ضمیر کی آواز پر، اپنا ووٹ دیں۔
ایسے نمائندے کو چُنیں جو صرف نعروں پر نہیں، کام پر یقین رکھتا ہو۔
گاؤں کے مسائل کوئی اکیلا شخص نہیں، ہم سب مل کر حل کر سکتے ہیں۔
یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ اتحاد اور ترقی کے لیے سوچنے کا ہے۔
یاد رکھیں!
فصلی بٹیرے آتے ہیں، فائدہ اٹھا کر چلے جاتے ہیں۔
مگر ہمیں وہ چہرے پہچاننے ہوں گے جو ہر موسم میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
والسلام،
آپ کا بھائی
Tahir Mehmood
(سوشل میڈیا ایکٹوسٹ)