07/04/2026
انسان کی اصلیت اس کے رویے سے جھلکتی ہے آپ کسی کے لیے کتنا ہی نرم کیوں نہ ہو جائیں وہ آپ کو اپنی نظر اور اپنی تربیت کے پیمانے سے ہی پرکھے گا بناوٹ عارضی ہوتی ہےلیکن فطرت کبھی نہیں بدلتی اگر کسی کی فطرت میں تلخی ہےتو آپ کی مٹھاس بھی اسے نہیں بدل سکتی
ہمیں اپنی اچھائی اور اخلاق کو دوسروں کے رویے کے تابع نہیں کرنا چاہیے ہمیں اچھا اس لیے ہونا چاہیے کیونکہ یہ ہمارا ظرف ہے نہ کہ اس لیے کہ سامنے والا ہمیں اچھا جواب دے گا سکون اسی میں ہے کہ ہم لوگوں سے توقعات کم رکھیں اور اپنی فطرت کی خوبصورتی کو برقرار رکھیں۔
ـــــــ