13/10/2025
❇️غزہ میں جنگ بندی کے بعد واپسی پر بم نصب شدہ سویلین اشیاء کی دریافت
🔻غزہ: (رپورٹ)
جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد، غزہ کی پٹی سے نقل مکانی کرنے والے سویلینز کی اپنے رہائشی علاقوں میں واپسی کے دوران انتہائی تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے۔ کئی ایسے مقامات اور گھروں سے بم نصب شدہ سویلین اشیاء (Booby-Trapped Civilian Items) دریافت ہوئی ہیں جنہیں بظاہر بے ضرر اشیاء میں چھپایا گیا تھا۔
🔻دریافت شدہ مواد کی نوعیت:
برآمد شدہ مواد میں بچوں کی گڑیا، مختلف قسم کے کھلونے، اور خوراک کے ڈبے شامل ہیں جن کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ یہ مواد ان علاقوں میں بچھایا گیا تھا جہاں سے شہریوں کی بڑے پیمانے پر واپسی متوقع تھی۔
🔻اس حکمت عملی نے شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات میں اضافہ کر دیا ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے جو کھیل کود کی اشیاء کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں۔