Press Club Thorar AK

Press Club Thorar AK حق اور سچ مظلوم کی آواز خبر زمہ داری کے ساتھ

20/07/2025

تھوراڑ عوامی کمیٹی گرینڈ اجلاس
اکرام احمد انقلابی گفتگو کرتے ہوئے

20/07/2025

تھوراڑ پاکستان تحریک انصاف حلقہ 05 کا تمام یونین کونسلوں کے کارکنوں کا گرینڈ اجلاس آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت جاری
سردار شیرازی خطاب کرتے ہوئے

20/07/2025

تھوراڑ پاکستان تحریک انصاف حلقہ 05 کا تمام یونین کونسلوں کے کارکنوں کا گرینڈ اجلاس آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت جاری

20/07/2025

تھوراڑ پاکستان تحریک انصاف حلقہ 05 کا تمام یونین کونسلوں کے کارکنوں کا گرینڈ اجلاس
مقررین خطاب کرتے ہوئے

عوام علاقہ تھوراڑ پندی عزیزآباد کی بے لوث محبت کا بے حد مشکور ہوں آج پندی تا ڈگائر کھریاں روڈ کا افتتاح حکومت آزاد کشمیر...
19/07/2025

عوام علاقہ تھوراڑ پندی عزیزآباد کی بے لوث محبت کا بے حد مشکور ہوں آج پندی تا ڈگائر کھریاں روڈ کا افتتاح حکومت آزاد کشمیر کہ نوٹیفکشن کہ مطابق میرے دادامحترم سردار سید محمد خان صاحب کہ نام سے ہوا۔اس افتتاحی تقریب میں ممبرقانون سازاسمبلی سرداد حسن ابراہیم صاحب ، نمبردار سردار محمد اسلم خان صاحب ڈاکٹر سردارجنت حسین شائق صاحب چیرمین سرداد الطاف صاحب
چیرمین زکوۃ ضلع پونچھ سردار نشاط اکبر صاحب ،ڈسٹرکٹ کونسلرسردار دلنوا‌‌ز اسلم صاحب ،سردار ارشادصاحب،مولانا عبدالودود صاحب ، مفتی حفیظ صاحب سردار نذیر صاحب ڈاکٹر اشتیاق صاحب،مظہرالاسلام صاحب ،سردارشاہ پال صاحب ,سردار ظہیر زاہدصاحب بلجیم سردار اشفاق صاحب نڑ سردار محمود شائق صاحب چیر مین رشیدصاحب طارق انقلابی صاحب شہزاد یوسف صاحب غزنی صاحب اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سردار سید محمد صاحب آزاد کشمیر میں پاکستان پپلز پارٹی کہ بانیوں میں سے تھےبطورممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پپلز پارٹی شہید ذولفقار علی بھٹو کہ ساتھ اسلام آبار میں سی ای سی کے اجلاس میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل رہا۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان صاحب اور سردار خالد ابراہیم صاحب کہ ساتھ بہت قربت رہی
واسلام سردار عدنان ریاض ایڈووکیٹ. حال امریکہ

19 جولائی 2025بمقام تھوراڑ  !اعلامیہ عوامی کیمٹی سب ڈویژن تھوراڑ:۔اج مورخہ 19 جولائی بروز ہفتہ تھوراڑ کے مقام پر عوامی ک...
19/07/2025

19 جولائی 2025
بمقام تھوراڑ !
اعلامیہ عوامی کیمٹی سب ڈویژن تھوراڑ:۔
اج مورخہ 19 جولائی بروز ہفتہ تھوراڑ کے مقام پر عوامی کمیٹی سب ڈویژن تھوراڑ کے زیر اہتمام ایک اجلاس ہوا ، جس میں تمام وارڑز کمیٹیز کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور تمام تر آراء اور حاضرین اجلاس کی تجاویز کی روشنی میں عوامی کمیٹی سب ڈویژن تھوراڑ اور عوامی ایکشن کمیٹی سب ڈویژن منگ مندرجہ ذیل اعلامیہ جاری کرتی ہے۔
1:- آج کا یہ اجلاس تھوراڑ تا ٹائیں روڈ کی تعمیر کے حوالے سے جس کا ٹینڈر ہو چکا تھا اس کی پختگی کے لئے اج تک عوام کو لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔ جس پر عوام علاقہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ متعلقہ اتھارٹیز روڈ کی پختگی کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔
2:- تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تھوراڑ ابھی تک صرف بلڈنگ کی تعمیر ہوئی ہے۔ اس کو فنکشنل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔
3:- تھوراڑ شہر کی روڈ کو ترجیحی بنیادوں پہ فلفور پختہ کیا جائے۔
4:- بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کے لئے منگ گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے۔
5:- سب ڈویژون تھوراڑ میں تمام روڈز کی پختگی کے حوالے سے ٹینڈر شدہ روڈز پر وورکنگ تیز تر کی جائے اور معیاری کام کیا جائے۔
6:- تمام تر اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔
7:- بوسہ گلہ ہائی سکول کی بلڈنگ کو فلفور تعمیر کیا جائے۔
8:- چپھڑابن تا تھوراڑ روڈ کے حوالے سے چلنے والی تحریک کی بھی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
9:- نان کسٹم گاڑیوں کے حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
10:-ہم آزاد کشمیر بھر میں چلنے والی عوامی حقوق کی تحریکوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
11:-اندروٹ تھوراڑ روڈ کو شاہرات میں شامل کیا
جائے۔
12:- ہم منگ میں عوامی حقوق کے حوالے سے دئیے گئے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
13:- ہم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی پورے خطے میں لاک ڈاؤن کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
14:- ان جملہ مسائل کے حوالے سے عوامی کمیٹی سب ڈویژن تھوراڑ اور عوامی ایکشن کمیٹی منگ نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ مورخہ 7 اگست بروز جمعرات انٹری پوائنٹ ٹائیں ڈھلکوٹ اور انٹری پوائنٹ آزاد پتن کو مکمل جام کر کہ احتجاجات کئے جائیں گے، اور اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان جملہ مسائل کو حل نہیں کیا جاتا۔ اس ضمن میں تمام وارڑز کمیٹیز کا ایک شیڈول جاری کیا جائے گا جس میں تمام تر وارڑز کمیٹیز میں عوام کو موبلائز کیا جائے گا۔
عوامی جڑت زندہ باد۔ ✌️

19/07/2025

اعلامیہ :۔
عوامی کمیٹی سب ڈویژون تھوراڑ
07 اگست تھوراڑ منگ کا مشترکہ طور پر انٹری پوائنٹ بند کرنے کا اعلان ۔
Thorar AJK Shahwad Hussain Shahwad Hussain عوامی ایکشن فورم عوامی ایکشن کمیٹی سدھنوتی MANG MEDIA cell Naveed Anjam Daily Highlight عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل انجمن تاجران کھائی گلہ عوامی ایکشن کمیٹی حلقہ 3

19/07/2025

19 جولائ 2025

عوامی کمیٹی سب ڈویژون تھوراڑ کا انتہائ اہم اجلاس
اعلامیہ جاری ۔
ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار ارباب ایڈووکیٹ نعرہ بازی کرتے ہوئے

19 جولائ 2025عوامی کمیٹی سب ڈویژون تھوراڑ کا انتہائی اہم اجاس جاری۔ بڑی تعداد میں عوام اور ممبران کی شرکت ۔
19/07/2025

19 جولائ 2025
عوامی کمیٹی سب ڈویژون تھوراڑ کا انتہائی اہم اجاس
جاری۔ بڑی تعداد میں عوام اور ممبران کی شرکت ۔

18/07/2025

سب ڈویژن تھوراڑ
18 جولائی 2025
فرینڈز موٹرز اینڈ رینٹ اے کار( شوروم ) تھوراڑ کی اوپنگ سریمنی کا انعقاد جس میں تمام معزز مہمانوں کی شرکت سابق ڈسٹرکٹ کونسلر سردار الطاف حسین صاحب اور دیگر افتتاح کرتے ہوئے ۔ناصر وحید ۔ توفیق احمد ۔ عمر فاروق ۔ کو نئے کاروبار پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

کوٹلی ۔۔۔۔۔17/07/2025 کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کوٹلی میں اجلاس کے بعد اعلامیہ۔۔۔۔ 👈1- جموں کشمیر...
18/07/2025

کوٹلی ۔۔۔۔۔
17/07/2025 کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کوٹلی میں اجلاس کے بعد اعلامیہ۔۔۔۔
👈1- جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کی طرف سے مسلسل جھوٹ، فریب، وعدہ خلافی، مکاری اور کئی بار کے معاہدہ جات بالخصوص 19دسمبر 2023کے تحریری معاہدہ، 4 فروری 2024کے تحریری معاہدہ، 13مئی 2024کے تحریری معاہدہ سمیت 8 دسمبر کو کوہالہ کے مقام پر ہونے والے تحریری معاہدہ تمام جاری شدہ نوٹی فیکیشنز کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزاد جموں کشمیر کے حکمرانوں کو بدعہد قرار دیتے ہوئے ازسر نو منظم احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے، موجودہ احتجاجی تحریک پہلے سے منظور شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد اور نئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور عملدرآمد کے لیے چلائی جائے گی۔۔
👈2-جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی یہ سمجھتی ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر موجودہ 12 نشستیں، اشرافیہ کی ناجائز مراعات کے خاتمہ کیے بغیر ریاست میں نہ تو حق ملکیت بحال ہو سکتا ہے نہ ہی حق حکمرانی بحال ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں کیونکہ کہ ان 12 نشستوں اور مراعات میں کشمیری قوم کے اربوں روپے لوٹے جاتے ہیں۔۔۔
👈3-جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کے متعلقہ تمام فیسوں اور ٹریفک چالان و جرمانہ میں اضافہ کو مسترد کرتی ہے اور ساتھ ہی نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکومتی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رجسٹریشن کی پالیسی بنائے۔۔۔
👈4-جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پولیس ملازمین کی طرف سے اعلان کردہ 21 جولائی کی احتجاجی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔۔۔
👈5-جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت آزاد کشمیر کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر آزاد جموں کشمیر بھر میں چلنے والی سیلولر کمپنیوں کا سروس کا معیار بہتر کروائیں۔ بصورت دیگر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس ضمن میں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی۔۔۔۔
👈6-جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، عوامی ایکشن کمیٹی تحصیل دھیر کوٹ کی طرف سے 23 جولائی کو اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی کال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اس طرح عوامی ایکشن کمیٹی منگ کی طرف سے لگائے گئے دھرنے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتی ہہے نیز ریاست بھر میں مختلف عوامی ایکشن کمیٹیز کی طرف سے اعلان کردہ تمام تر احتجاجی تحریکوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کو یکسو کریں۔..
👈7- جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباس پور میں خلاف قواعد اور خلاف میرٹ ہونے والی بوگس تقرریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
👈8- جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بار بار کی وعدہ خلافیوں معاہدات کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت میں پہلے مرحلے پر 29 ستمبر سے آزاد جموں کشمیر بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتی ہے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے آج سے ہی عوامی رابطہ مہم شروع ہو چکی ہے اس دوران پورے آزاد کشمیر میں عوام اور دیگر طبقات کو منظم کیا جائے گا۔۔۔

👈9-صحت کارڈ کا عملاً اجراء کرتے ہوئے پاکستان طرز پر مریضوں کو صحت کی سہولیات دی جائیں۔۔۔
👈10-حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی آرڈیننس کی آڑ میں آزاد جموں کشمیر جیسے پرامن خطہ میں ایف سی ، پی سی ، ایف ایف سمیت کسی بھی غیر ریاستی فورسز کی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں سمیت متعلقہ حکام کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ایسی کسی بھی فورس کو آزاد کشمیر میں تعنیات کیا گیا تو اسے کشمیری عوام ریاست پر حملہ تصور کریں گے اور اِس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔۔۔
👈11-ہجیرہ سے طفیل حسین سمیت آزاد کشمیر بھر سے کچے کے ڈاکووں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے تمام افراد کی بازیابی کے لئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت آزاد کشمیرو حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان مغویان کی جانے بچانے کے لئے کردار ادا کریں
👈12-جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے کے لیے عوامی ریفرنڈم کروانے کے بعد جلد ہی آمدہ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرئے گی۔
شعبہ نشرو اشاعت جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی





29 ستمبرپورے آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کوٹلی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری       عوامی ایکشن...
17/07/2025

29 ستمبرپورے آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کوٹلی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری

عوامی ایکشن کمیٹی سدھنوتی انجمن تاجران کھائی گلہ عوامی ایکشن فورم عوامی ایکشن کمیٹی حلقہ 3 عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل

Address

Rawala Kot

Telephone

+923005030005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Thorar AK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Press Club Thorar AK:

Share

Category