AJK Action Committee Supporter

AJK Action Committee Supporter I am true well-wisher and supporter of Awami Action Committee and basic human rights moment.

یاسین ملک کا مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا فیصلہ…"مجھے انصاف کی کوئی امید نہیں، میں نہیں چاہتا کہ تم عمر بھر میری را...
04/09/2026

یاسین ملک کا مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا فیصلہ…
"مجھے انصاف کی کوئی امید نہیں، میں نہیں چاہتا کہ تم عمر بھر میری راہ دیکھتے ہوئے بیوہ کی زندگی گزارو!"
یہ جدائی نہیں… ایک مجبور شوہر کی اپنی محبت کے لیے دی گئی سب سے بڑی قربانی ہے! 😢
اپنا دفاع نہیں کروں گا، مجھے پھانسی دینے کیلیے بنائی گئی عدالت اپنا فیصلہ سنادے، یاسین ملک
ویب ڈیسک
September 03, 2026
facebook
twitter
whatsup
mail
مزید دریافت کریں
پاکستان خبریں
گلستان جوہر
اخبار کی
یاسین ملک نے سری نگر کی عدالت میں قتل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالت پھر بھی مجرم قرار دیتی ہے تو سزائے موت کیلئے تیار ہوں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے کشمیری پنڈت نرس سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اس مقدمے کی کارروائی کا سامنا نہیں کریں گے اور اگر عدالت انہیں مجرم قرار دیتی ہے تو سزائے موت قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سرلا بھٹ ایک کشمیری پنڈت نرس تھیں، جنہیں 1990 کی دہائی کے آغاز میں قتل کیا گیا تھا۔ یاسین ملک کے خلاف اس معاملے سمیت متعدد پرانے مقدمات زیرِ سماعت رہے ہیں۔
یاسین ملک کا کہنا ہے کہ وہ سرلا بھٹ کے 19 اپریل 1990 کے قتل میں ملوث نہیں تھے کیونکہ وہ اس سے قبل 8 اپریل کو بھارتی فورسز کے چھاپے کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے.
واضح رہے کہ مئی 2022 میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں ان کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت بھی یاسین ملک نے عدالت سے رحم کی درخواست کرنے کے بجائے سزا کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا تھا۔
مزید دریافت کریں
خبریں
روزنامہ ایکسپریس
CRICKET
25 مئی 2022 کو عدالت نے این آئی اے کی سزائے موت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی۔ انہیں دو عمر قید کی سزائیں اور دیگر سزائیں دی گئیں جبکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
بعد میں این آئی اے نے دہلی ہائی کورٹ میں عمر قید کے خلاف اپیل کرتے ہوئے دوبارہ سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔
25 صفحات پر مشتمل قانونی عرضی میں یاسین ملک نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ مشعال اپنی باقی ماندہ زندگی ان کے غیر یقینی مستقبل، طویل قید یا بیوہ کی زندگی کا بوجھ اٹھاتے ہوئے گزارے۔ لہذا وہ انہیں نکاح سے آزاد کرتے ہیں.
انہوں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روز اپنی دادی کو سری نگر میں فون کرے تاکہ انہیں عمر کی اس حصے میں تنہائی کا زیادہ احساس نہ ہو

دھرنا ختم کریں احتجاج ختم کر کہ سرینڈر کریں تو بات ہو سکتی ہے ورنہ ریاست اپنے پرانے موقف پر قائم ہے۔ٹیکنوکریٹ وزیراعظم آ...
31/08/2026

دھرنا ختم کریں احتجاج ختم کر کہ سرینڈر کریں تو بات ہو سکتی ہے ورنہ ریاست اپنے پرانے موقف پر قائم ہے۔ٹیکنوکریٹ وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کا پہلا انٹرویو



آج شوکت نواز میر صاحب کی عدالت میں پیشی ہے۔۳۰ جون سے حراست میں ہیں، خاندان اور ساتھیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔پچھلی چ...
28/08/2026

آج شوکت نواز میر صاحب کی عدالت میں پیشی ہے۔
۳۰ جون سے حراست میں ہیں، خاندان اور ساتھیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
پچھلی چار پیشیوں میں بھی انہیں عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے، جلد رہائی اور انصاف عطا کرے۔ آمین

ووٹ کو عزت دو سے لے کر اب پرچی کو عزت دو ۔۔۔
27/08/2026

ووٹ کو عزت دو سے لے کر اب پرچی کو عزت دو ۔۔۔

15/08/2026

اللہ! کشمیر کی مظلوم و بہادر عوام کی حفاظت فرما، ان کے لیے امن، انصاف اور آزادی کی راہ آسان فرما، اور انہیں اپنی دعاؤں کی قبولیت عطا فرما۔ آمین 🤲

غربی باغ سے جئتنے والے امیدوار نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 3.1 ملین ڈالر یعنی پاکستان سو کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئ...
12/08/2026

غربی باغ سے جئتنے والے امیدوار نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 3.1 ملین ڈالر یعنی پاکستان سو کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا اور ائی ٹی ، اے آئی سیکٹر میں یہ انوسٹمینٹ کیجائے گی ۔۔۔!
بات توجہ طلب ہے ؟
یہ سننے کے بعد انکی ترتیب دی گئی ٹیم نے خوب نعرے مارے اب دیکھتے ہیں یہ بجٹ کہاں سے آتا ہے اور اسکی Allocation کیسے ہوتی ہے اور کیا پریکٹکل ایسا ممکن ہو سکے گا ؟
ساجد عباسی کی پولیٹیکل کمپیٹینسی ہم نہیں جانتے وہ اس فیلڈ میں نئے ہیں انہیں آگے بیٹھی ٹیموں سے بھی ملنا ہے ، اسٹیبلیشمینٹ کی گود بھی گرم رکھنی ہے اور گراؤنڈ ریلیٹیز کو بھی سمجھنا ہے اور یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کے انکی ایک ایک بات ریکارڈ ہو رہی ہے۔۔!
یہ خطہ ایسی باتوں کے لئے موزوں نہیں سمجھا جاتا جو ساجد عباسی کر رہے ہیں یا اب کی بار سلیکٹ ہونیوالے لوگ عوام کے غصے کو دیکھتے ہوئے وہ اعلانات کر رہے ہیں جنکو پریکٹکلی گراؤنڈ پر لانا ممکن بھی ہو سکے گا یا نہیں ؟
یاد رہے عوامی نمائندوں کی تمام ایسی پولیٹیکل اسٹیٹمینٹس کو کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے اگر وہ Fulfill ناں ہوں تو ۔

اپنے لختِ جگر کی جدائی کا درد سینے میں چھپائے، اسامہ کی والدہ کے یہ الفاظ—"بیٹے کا مشن اب میرا مشن ہے"—صرف ایک جملہ نہیں...
11/08/2026

اپنے لختِ جگر کی جدائی کا درد سینے میں چھپائے، اسامہ کی والدہ کے یہ الفاظ—"بیٹے کا مشن اب میرا مشن ہے"—صرف ایک جملہ نہیں، بلکہ ایک جلے ہوئے دل کی وہ پکار ہیں جو ہر ظالم کی دیوار کو ہلا دیتی ہے۔ مظفرآباد کی طرف اٹھتا ہر قدم اور دعاؤں میں تڑپتی ہر آہ اس بات کی گواہی ہے کہ مائیں کبھی ہار نہیں مانتیں؛ ان کے شہید بچوں کا مقصد ان کی سانسوں اور ہماری قوم کی غیرت بن کر ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

اسلام آباد میں اس وقت 88 افراد ہیں، جن میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سوشل میڈ...
05/08/2026

اسلام آباد میں اس وقت 88 افراد ہیں، جن میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عذرا عالم اور ان کی دو بہنیں بھی شامل ہیں۔عذرا عالم نے کبھی نفرت یا فساد کو ہوا دینے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی خاموش آواز بننے کی کوشش کی، کیونکہ مارے جانے والے بھی ہمارے اپنے کشمیری تھے۔دو دن پہلے، اس ملک میں قانون اور انصاف کی صورتحال دیکھنے کے بعد میں نے خواتین سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاج میں جانے سے گریز کریں۔ اس بات پر بعض احباب کو میری بات ناگوار گزری، لیکن میرا مقصد کسی کے حقِ احتجاج کی مخالفت نہیں بلکہ اپنی کشمیری خواتین کی سلامتی کی فکر تھی۔
آج انہی احباب سے درخواست ہے کہ گرفتار خواتین کی رہائی کے لیے اقدام کریں۔ جہاں تک ہماری ضرورت پڑی، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Every Kashmiri Life Matters.🙏🏳
04/08/2026

Every Kashmiri Life Matters.🙏🏳

03/08/2026

Address

Rawala Kot
1147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Action Committee Supporter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share