FAJAR News

FAJAR News آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے پیج کو لائک کریں۔

18/08/2025

FAJAR News

18/08/2025

ٹایئں پونچھ 17 اگست 2025
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ضلع پونچھ کے داخلی راستے ٹائیں ڈھلکوٹ پر نئے قائم ہونے والے پولیس اسٹیشن ڈھلکوٹ کا افتتاح کیا اور مشیر حکومت سردار احمد صغیر خان کی تجویز پر ٹایئں تھوراڑ روڈ کا نوٹیفکیشن جاری۔اس موقع پر سئنیر وزیر/ وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزرائے حکومت نثار انصر ابدالی، سردار عامر الطاف، مشیر حکومت سردار احمد صغیر خان، کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کا ٹائیں ڈھلکوٹ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عوام علاقہ ٹایئں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اور مشیر حکومت سردار احمد صغیر خان کا شکریہ ادا کیا۔

17/08/2025

ہمارے معاشرے کے ایک مثبت نوجوان،طلبہ سیاست کا ایک متحرک کردار اور قانون کے طالب علم سید عمیر بخاری صاحب کو پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل پنجاب بار کا لائسنس ملنے پر عوام علاقہ سیاستدانوں وکلاء صحافی برادری کی طرف سے دلی مبارکباد. پیش کی گی ۔

11/08/2025

اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے اچھے کوچ کا ہونا ظروری ھے کرکٹ سے وابستہ سر نیاز جو اپنی نیاز کرکٹ اکیڈمی نیشنل ایوب پارک راولپنڈی میں نوجوان کرکٹز کو ٹرینیگ دیتے ہیں انکی اکیڈمی سے شاداب خان حسن نواز سرفراز خان اچھی تربیت لے کر پاکستان کھیل رہے ہیں اور اب ان کا ایک اور شاگرد اویز ھارون کے ایس ایل کے لیے سلیکٹ ہو چکا ھے تفصیلات جانتے سر نیاز سے رپورٹ کر رہے ہیں ھارون یوسف
FAJAR News

30/07/2025

الدمام سعودی عربیہ (نماہندہ خصوصی )یونین کونسل جنڈالہ سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان سیاسی و سماجی شخصیت سردار شوکت ایڈوکیٹ کہ فرزند ارجمند
ریبال شوکت کی حادثاتی موت بہت بڑا علاقائی نقصان ہے ریبال شوکت کو آج ھزاروں سوگواران کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان جنڈالہ چوکی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں شعبہ زندگی کہ تمام مکاتب فکر کی بھرپور شرکت راہی جنڈالہ کی تاریخ کا اک بڑا جنازہ تھا مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک بہت ملنسار ، خوش اخلاق اور بامروت نوجوان تھے ،
زندگی کے درمیان موت کا حصار ،جب ٹوٹ جائے تو فقط راضی بر رضا کے ماسوا کچھ نہیں ۔انسان قضا سے بچ نہیں پاتا یہ سب کے ساتھ ہونا ہے۔تاہم ایک جواں سال،شریف النفس و باادب شخص کے حادثاتی طور پر گذر جانے پر والدین و اقربا سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی استدعا کے علاوہ ، تشفی کا کوئی اور طریقہ بن نہیں پارہا۔افسوس ،بہت افسوس -
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس اور والدین و جمیع لواحقین کو صبر جمیل پہ اجر عظیم عطا فرمائے،،،
عزیزی برادرم کی جدائی پر پوری اوورسیز کمیونٹی سوگوار ہے۔مرحوم کے اقربا ،اعزا و پورے سماج میں موجود احباب نے کسی نہ کسی طور صحت یابی کے لئے چارہ جوئی کی کوشش بھی کی اور دعائیں بھی لیکن رب کی منظوری کچھ اور تھی،،
اوورسیز ممبران نے جہان اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وہاں ڈرائیور حضرات کی غفلت اور لاپرواہی پر بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوام علاقہ سیاسی و سماجی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ انتظامیہ سے بھرپور کارروائی کا نہ صرف مطالبہ کریں بلکہ غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف کاروائی میں معاون و مددگار بھی بنیں،،
موت کا ایک وقت معین اور مقرر ضرور ہے لیکن ڈرائیور حضرات بلخصوص کوسٹر ڈرائیورز کی غفلت بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی ہے ،،
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری اوورسیز کمیونٹی سردار شعیب حیدری کویت ، سردار تصدق حسین خان ایریا منیجر التمیمی گروپ سردار اشفاق خان ،۔ منصور احمد کیانی سردار عمر منظور سعودی عرب ، سردار محمد علی عباسی سردار نعیم ریشم راجہ ہدایت شریف سردار عبید ارشاد اور دیگر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جملہ لواحقین بلخصوص والدین کے صبر و استقامت کی دعا کی ہے ،،،
FAJAR News

30/07/2025

..............جنڈالہ چوکی محلہ .................
1
سابق پبلک پراسیکوٹر معروف سیاسی و سماجی شخصیت و قانون دان سردار شوکت حسین ایڈووکیٹ کے فرزند ربال شوکت روڈ حادثے میں جان کی بازی ہار گئے....................... اناللہ وانالیہ راجعون.................

ربال شوکت معروف ماہر تعلیم سابق ای او سردار خلیل صابر صاحب مرحوم کے پوتے اور پروفیسر سعید صاحب (حال مقیم امریکہ) کے بھتیجے تھے.
عزیزم ربال شوکت انتہائی خوبصورت ہنس مکھ جسامت قدامت سے ایک خوبصورت مثبت نوجوان انتہائی نیک پانچ وقت کا نمازی باادب معاشرے کا ایک پھول جدا ہو گیا جس کی جدائی بہت بڑے غم کا عکاس ٹھہری................
اوورسیز کمیونٹی نے امریکہ سے سردار طارق نذیر یو اے ای سے سردار امجد یوسف سید دلدار بہاری تسلیم بہاری شبریز عباسی دیدار شاہ نے دکھ کی اس گھڑی میں ایڈوکیٹ شوکت صاحب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور شہید ربال کہ درجات کی بلندی کے لیے دعا کی .
FAJAR News

27/07/2025

جنڈالہ (نماہندہ خصوصی ) یونین کونسل بنگوہیں کی سماجی شخصیت سردار بشارت عباسی بشارت سرمیلوی کی والدہ ماجدہ صدر مسلم کانفرنس الدمام سردار محمد علی جنڈالوی کی حقیقی خالہ جوکل سرمیلہ بنگوہیں میں قضائے الٰہی سے وفات پہ گئیں تھیں انکی تدفین آج انکے آبائی قبرستان میں کردی گئی ہے نماز جنازہ میں شعبہ زندگی تمام لوگوں کی بھرپور شرکت کی ،،
اورسیز کشمیر کمیونیٹی سعودی عرب التمیمی گروپ راسلخیر معادن کہ ایریا منیجر سردار تصدق حسین ۔ منیجر التمیمی امجد کیانی پراجیکٹ منیجر منصور احمد کیانی
صدر مسلم کانفرنس دمام سردار محمد علی جنڈالوی۔ سردار شعیب حیدری اور دیگر نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا
کہ
والدہ کا رشتہ دنیا کا سب سے انمول رشتہ ہے کسی انسان کی زندگی سے والدہ کا چلے جانا عمر کہ کسی بھی حصے میں بڑے سانحے سے کم نہیں ھوتا۔دکھ کی اس گھڑی میں سردار بشارت سرمیلوی عابد عباسی ماجد عباسی صاب اور انکی پوری فیملی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا ہے اللہ ربّ العزّت مرحومہ کو جنت الفردوس میں خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہھا کی معیت نصیب فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
FAJAR News

19/07/2025

چیف رپورٹر ھارون یوسف نے بتایا کہ یونین کونسل جنڈالہ تمروثہ دیوان سے شبریز چغتای صاحب نے ن لیگ کو خیر اباد کہتے ہوے ہمراہ اپنے قبیلے اپنا گرین سنگنل پیپلز پارٹی کی طرف دے دیا مزید ان کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس اور حمدصغیر صاحب کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے جماعت کی پوزیشن مزید مظبوط ہو گی تفصیلات جانتے ہیں شبریز صاحب سے رپروٹ کر رہے ہیں ھارون یوسف.
FAJAR News

Address

Rawalakot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FAJAR News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share