
14/06/2025
*Missing alert!*
ایک دکھی ماں آپ سے فریاد کررہی ہے!!
اس نوجوان کا نام انیس ولد محمد یونس ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ کاسٹ مغل ہے۔
تین ماہ قبل انس سعودی عرب سے لوٹ آیا تھا اور کار خرید کر اسلام آباد میں ہی آنلائن کار چلانا شروع کیا۔
28 مئی 2025 کی شام کو انیس معمول کے مطابق والدہ کے ہاتھ کی بنی چائے پی کر گھر سے نکلتا ہے اور آج تک نہیں لوٹا۔
صبح ہوتی ہے والدہ کی بےچینی بڑھ جاتی ہے،فون بند ہوتا ہے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوپاتا۔
ابھی والدہ نے انیس کے رشتے کی بات شروع کی تھی اپنے بچے کو دلہا بنانا چاہ رہی تھی لیکن انکا شہزادہ آنکھوں سے ہی اوجھل ہوگیا۔
شہر اقتدار میں زمین کھاگئی یا آسمان نے اچک لیا کوئی معلوم نہیں۔ اپنی آخری رائیڈ انہوں نے ایف 10 المصطفی ٹاور پر ڈراپ کی تھی اس کے بعد کوئی رائیڈ نہیں اٹھائی۔
لاسٹ لوکیش اٹک حضرو کے قریب شو ہوئی اسکے بعد سے موبائل بند ہے۔ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو ملی تھی جسمیں انیس سنجانی ٹول پلازہ پر گزر رہے ہیں ساتھ بیٹھے شخص نے ذرا سیٹ پیچھے کی ہے اور ہاتھ چہرے کے سامنے لارکھا ہے۔ جیسے کیمرے سے چھپنے کی کوشش ہو۔ اس سے شبہ پیدا ہورہا ہے کہ شاید اغواء کا کیس ہو۔
تھانے میں ایف آئی آر درج ہے۔ماں روز تھانوں اور چوکیوں کی طواف کررہی ہے۔ ماں جی کل صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک آئی جی آفس میں بیٹھی رہی لیکن آئی جی صاحب سے انکی ملاقات نا ہوسکے روتی ہوئی گھر لوٹ آئی۔ کھانا پینا سب بھول چکی ہے۔اس سے اندازہ لگائیں کہ ماں اپنے لخت جگر کے لئے کتنا تڑپ رہی ہے۔
میں آپ تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا اس ماں کے غم کا احساس کرتے ہوئے اس پوسٹ کو خوب وائرل کریں۔ کہیں بھی یہ نوجوان آپکو نظر آئے نیچے دئیے گئے نمبر پر یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔ اگر اغواء کاروں تک یہ پوسٹ پہنچتی ہے ان سے درخواست ہے کہ خدارا ظلم مت کریں انس کی گاڑی لینی ہو تو لیں لیکن انیس کو انکے گھر بھیج دیں۔ یہ زندگی بہت جلد ختم ہونے والی ہے مرنے کے بعد جس عدالت میں پیشی ہوگی وہاں کسی وکیل کو پیسے دیکر اپنا دفاع نہیں کراسکیں گے وہاں آپ کو تاریخیں بھی نہیں ملیں گی۔ وہاں رب کا ایک ہی فیصلہ ہوگا جسکے خلاف کہیں پر اپیل بھی نہیں ہوگی۔ وہاں کی جیل جہنم کی آگ ہے۔ اللہ کے لئے ایسے نا کریں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی درخواست ہے اس کیس میں انیس کی والدہ کا ساتھ دیں۔ شہر بھر کے کیمرے چیک کروائیں پورے اٹک کی چھان بین کرے سب کچھ الٹ پلٹ دیں لیکن انیس کو بازیاب کرائیں کسی انسان کی جان سے کوئی چیز بڑھ کر نہیں ہے۔
کسی بھی اطلاع لئے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں
Contact: 03203604010
Mohsin Ali (Elder Brother)