Bagga shaikhan

Website

Bagga shaikhan Business Community Center..

حادثہ یا خو۔د۔ کشی۔ : معروف پاکستانی ہیوی بائیک رائیڈر دریائے سواں میں گر کر جان بحق ۔۔۔ بتایا جا رہا ہے  کہ گزشتہ روز ر...
13/08/2026

حادثہ یا خو۔د۔ کشی۔ : معروف پاکستانی ہیوی بائیک رائیڈر دریائے سواں میں گر کر جان بحق ۔۔۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب دریائے سواں کے پل سے ایک خاتون کے دریائے سواں میں گرنے کی اطلاع ملی ، پولیس موقع پر پہنچی تو اس حادثے کا کوئی سراغ نہ ملا مگر چند گھنٹے کی تلاش اور چھان بین کے بعد پولیس کو جو معلومات حاصل ہوئیں انکے مطابق خاتون کا نام کومل جان ہے انکی عمر 28 سال ہے وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بطور اسسٹنٹ جاب بھی کرتی ہیں ہیوی بائیک رائیڈنگ کی شوقین ہیں اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپلوڈ کرتی ہیں ۔ پولیس نے خاتون کی ہیوی بائیک ہینڈ بیگ اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون نے خود دریا میں چھلانگ لگائی ، دوسری جانب پولیس حادثے یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے پہلو پر بھی غور کر رہی ہے ۔کئی گھنٹے بعد کومل جان کی لا۔ش بھی دریا سے نکال لی گئی حیران کن بات یہ ہے کہ جب کومل جان کے لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ وہ کسی قانونی کارروائی میں نہیں جاننا چاہتے اور اس واقعہ کو ایک حادثہ سمجھ لیا جائے ، لیکن اسکے باوجود پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، لا۔ش کے پوسٹ۔ مارٹم کے بعد لواحقین بیٹی کی میت لے کر چلے گئے ۔ امید ہے صبح تک کومل جان کی موت کے حوالے سے حقائق سامنے آجائیں گے ۔۔

04/08/2026

Very funny 🤣🤣🤣

چک بیلی خان روڈ گاؤں لوسر میں بھٹہ مالکان کی غفلت و نااہلی دو معصوم بچوں کی جانیں لے گئ چک بیلی روڈ لوسر میں بھٹہ کےمزدو...
03/08/2026

چک بیلی خان روڈ گاؤں لوسر میں
بھٹہ مالکان کی غفلت و نااہلی دو معصوم بچوں کی جانیں لے گئ چک بیلی روڈ لوسر میں بھٹہ کےمزدور زاہد کے دو کم سن بیٹے عاصم اور منیب عمر 6سال اور سات ہیں اینٹوں کےگارے کے لئے بناے گے کھڈے میں جس میں برساتی پانی جمع ہوگیا تھا ڈوب کر جانبحق۔۔۔ذرائع

روات ٹویوٹا ہائی ایس نے متعدد موٹر سائیکل کچل دیے۔ متعدد افراد زخمی۔
28/07/2026

روات ٹویوٹا ہائی ایس نے متعدد موٹر سائیکل کچل دیے۔ متعدد افراد زخمی۔

راولپنڈی رنگ روڈ: میرا مویڑہ انٹرچینج چک بیلی خان روڈ کے چاروں اطراف باڑ لگانے کے خلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ قدیمی آ...
27/07/2026

راولپنڈی رنگ روڈ: میرا مویڑہ انٹرچینج چک بیلی خان روڈ کے چاروں اطراف باڑ لگانے کے خلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ قدیمی آبادیوں کا سرکاری راستہ بحال کرنے کا مطالبہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری مداخلت اور عوامی مشکلات کے ازالے کی اپیل مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے قیادت مسلم لیگی رہنما راجہ الیاس کیانی، سابق چیئرمین ضیاء محمود چوہدری و دیگر نے کی راجہ الیاس کیانی نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ میں درج راستہ بند ہونے سے زرعی اراضی تک رسائی متاثر، کاشتکار مشکلات کا شکار
حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر عملدرآمد اور مستقل متبادل راستے کی فراہمی کا مطالبہ
قدیمی راستہ بحال کیا جائے بصورت دیگر پرامن احتجاج کا دائرہ ہو جائے گا ضیاء محمود نے
وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت، زرعی اراضی تک محفوظ رسائی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے باعث تحصیل راولپنڈی کے گاو¿ں میرا موہڑہ انٹرچینج کے متاثرین اور اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے آبائی کھیتوں اور زرعی اراضی تک جانے والا قدیمی سرکاری راستہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔متاثرین کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے لیے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت اراضی حاصل کی اور باقاعدہ ایوارڈ بھی جاری کیا، جبکہ اسی اراضی پر اس وقت میرا موڑہ انٹرچینج تعمیر کیا جا رہا ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے آغاز پر متعدد ریونیو افسران نے گاو¿ں کا دورہ کیا تھا اور زبانی یقین دہانی کرائی تھی کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر میرا موہڑہ انٹرچینج کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے، انٹری اور ایگزٹ سڑکوں کے ذریعے ہوگی، جبکہ اضافی اراضی اصل مالکان کو واپس کر دی جائے گی۔متاثرین کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل اچانک انٹرچینج کے چاروں اطراف سینکڑوں کنال رقبے کو باڑ لگا کر بند کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں میرا موڑہ کے رہائشیوں کا اپنی زرعی زمینوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کسانوں اور زمین مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اہلِ علاقہ نے مزید مو¿قف اختیار کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ایس او پیز میں واضح کیا گیا تھا کہ ریونیو ریکارڈ میں موجود کسی بھی عوامی یا سرکاری راستے کو بند نہیں کیا جائے گا، مگر میرا موڑہ میں موجود قدیمی راستہ، جو ریونیو ریکارڈ کا حصہ ہے اور برسوں سے عوام کے زیرِ۔ سے مندیال گاو¿ں کی طرف جاتا ہے اور زرعی زمینوں تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کے آغاز سے قبل یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ جہاں سرکاری راستہ موجود ہوگا وہاں سب وے تک رسائی فراہم کی جائے گی، مگر اس وعدے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ریونیو ریکارڈ میں موجود قدیمی سرکاری راستہ فوری بحال کیا جائے، اہلِ علاقہ کو اپنی زرعی زمینوں تک محفوظ اور مستقل رسائی فراہم کی جائے، متعلقہ اداروں کو سرکاری ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے میرا موڑہ کے مکینوں کے تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں۔متاثرین نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے مو¿ثر اقدامات کریں گی۔مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنما راجا الیاس کیانی، ضیا محمود چوہدری، حاجی ارشد جاوید، سابق نائب ناظم راجا مظہر حسین، راجا شکیل احمد، صوفی شبیر احمد، نمبردار منظور اور اہلیانِ میرا موڑہ نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے باعث بند کیے گئے قدیمی سرکاری راستے کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور عوام کو اپنی زرعی زمینوں تک آمدورفت کے لیے مناسب اور مستقل راستہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ میرا موڑہ کے مکین قانون کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہو۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کریں کہ قدیمی سرکاری راستہ بحال کیا جائے اور اہلِ علاقہ کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں۔رہنماو¿ں نے خبردار کیا کہ اگر اہلِ میرا موڑہ کے جائز مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی اور راستے کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو اہلِ علاقہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

24/07/2026
23/07/2026

تازہ مناظر 🔥 ایران کے اسر ائیل اور امریکہ کے تلو ے چاٹنے والے اردن پر حملے.SeeMore

22/07/2026

کراچی کے علاقے میں سرعام ڈکیتی۔۔

21/07/2026

سیلاب سے تباہی

سوشل میڈیا پر فرخ کھوکھر صاحب کے پولیس سے فرار ہونے کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ سراسر بے بنیاد، جھوٹی اور م...
20/07/2026

سوشل میڈیا پر فرخ کھوکھر صاحب کے پولیس سے فرار ہونے کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ سراسر بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ ان خبروں میں رتی برابر بھی صداقت نہیں ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ ایسی سستی شہرت اور پروپیگنڈے پر مبنی افواہوں پر کان نہ دھریں اور بغیر تصدیق کے کوئی بھی خبر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ 📢

Address

Village Bagga Shaikhan
Rawalpindi West Ridge
051

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bagga shaikhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share