Universal Views News Network

Universal Views News Network ھمارے ذہن پر چھائے نہیں حرص کے سائے
جو ھم محسوس کرتے ہیں وہی تحریر کرتے ہیں

21/10/2025

تمام رجسڑ جماعتوں کو حساب دینے کی ھدایات

19/10/2025

Dangerous Technology

18/10/2025
17/10/2025

PM Shahbaz Sharif praising Trump

ایکشن کمیٹی کا پس منظر تحریر : ندیم انجمآزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک دراصل ازادی پسند اور قوم پرست ت...
11/10/2025

ایکشن کمیٹی کا پس منظر
تحریر : ندیم انجم
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک دراصل ازادی پسند اور قوم پرست تنظیموں کی 30 40 سالہ تحریک کا تسلسل ہے آزادی پسند بالخصوص ترقی پسند سوشلسٹ خیالات کی حامل تنظیموں نے بہت پہلے آزاد کشمیر کے وسائل اور یہاں کے حکمران طبقے کی عیاشیوں پر سوالات اٹھائے جبکہ اس وقت ازاد کشمیر میں تمام روایتی جماعتیں باشمول قوم پرست JKLF نے بھی آزاد کشمیر کو بیس کیمپ قرار دے کر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی ازادی کے لیے عوامی رخ موڑ رہی تھی پراکسی وار کی ناکامی کے بعد JKLF کے کچھ دھڑوں نے اپنے طریقہ کار کو تبدیل کیا مسلح جدوجہد کو ترک کرتے ہوئے سیاسی جدوجہد کے طریقہ کو اپنایا اور ازاد کشمیر پر پاکستانی قبضے پر عوامی بیداری مہم کا اغاز کیا جس کے باعث ازاد کشمیر کے نوجوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد اس تحریک کا حصہ بنی اور ان نظریات کو پزیرائی ملی۔ اگست 2019 میں بھارت کے کشمیر پر فیصلے نے عوام بالخصوص ازادی پسندوں نے پیپلز نیشنل الائنس( PNA )کے نام کا اتحاد بناتے ہوئے سفید جھنڈے تلے تحریک کا اغاز کیا اس کو تقریبا ایک سال تک عوام کے اندر پیزرائی ملی ۔ ازاد کشمیر کے بڑے شہروں میں دھرنوں کا اغاز ہوا مقاصد میں "آزاد کشمیر حکومت کو باختیار بنانے اس کا سفارتخانہ قائم کرنے اپنا مقدمہ خود لڑنے اور یہاں کے وسائل پر حکومت ازاد کشمیر کا مکمل کنٹرول اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا"۔۔ ان مطالبات کو لے کر پورے ازاد کشمیر کے بڑے شہروں میں دھرنے اور دیگر شعوری بیداری کے کیمپ لگاۓ گے۔اتحآد کی قیادت اپنی زاتی اناوں میں الجھی رھی درست حکمت عملی نہ ھونے کے باعث عوام کی اکثریت اس کا حصہ نہ بن سکئ جس کے باعث ازاد کشمیر حکومت کی ایماءپر مظفراباد میں مارچ پر لاٹھی چارج ہوا بہت سارے لوگ زخمی ہوئے اور ایک شخص ھلاک ہوا اور پھر یہ اتحادچند شخصیات کی اناؤں کی بھینٹ چڑھ گیا مگر اس خطے میں عوامی بیداری کے باعث تحریک موجود رہی جو کسی نہ کسی شکل میں اپنا اظہار کرتے رہی اسی سلسلے میں ستمبر 2023 میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو معرض وجود میں لایا گیا۔اس اتحاد میں زیادہ تر وہ بنیادی کارکنان شامل ہوئے جو قوم پرست اور ترقی پسند تنظیموں کی قیادت کے فیصلوں سے دل برداشتہ ہوئے اور اور اپنی اپنی تنظیموں کے فیصلوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ساتھ جڑ گئے یہ کارکنان چونکہ تحریکوں کا طویل تجربہ رکھتے تھے اس لیے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کامیاب حکمت عملی بنانے عوام کوبالخصوص تاجر ٹرانسپورٹ اور نوجوانوں کو تحریک کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب ہوئے ۔جبکہ دوسری طرف قوم پرستوں اور ترقی پسندوں کی ایک طویل عرصے سے براجمان قیادت اس تحریک میں اپنی خواہشوں کی تکمیل چاہتی رہی مگر اس کے برعکس تحریک اپنا راستہ بناتی رہی اور نئے قیادت سامنے لاتی رہی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی جو تجربہ کارڈ ٹیم پر مشتمل تھی بے شمار مسائل اور تنقید کے باوجود مقاصد کو فوکس کیا اور پورے دو سال تک پرامن تحریک چلائی اور پھر ایک تاریخی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہوئی یاد رہے کہ یہ تحریک ازاد کشمیر کے جھنڈے تلے شروع ہوئی اور ازاد کشمیر اور اس کے جھنڈے کا کنٹرول پاکستان کے باعث پاس ہے اس کے وسائل پر براہ راست پاکستان کا کنٹرول ہے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پاکستان مخالف نہیں تھی اور نہ ہی اس خطے کی آزادی کے لیے تھی بلکہ اس خطے کے وسائل پر اجتماعی عوامی کنٹرول اور ایک بااختیار حکومت کے لیے تھی ۔اب آگے پاکستانی ادارے ایکشن کمیٹئ کیاساتھ کیے گے معائدے کا کتنا پاس رکھتے ہیں یہ وقت ھی بتاۓ گا مگر ایک بات بلکل واضع ھے کہ اس تحریک نے آزاد کشمیر میں تاریخ کا دھارا پلٹآ ھے جس سے اس خطہ کا حکمران طبقہ لرزاں ھے ۔۔۔۔

09/10/2025

ہجیرہ میں اظہار تشکر ریلی
اور ۔معروف قوم پرست آزادی پسند اورنگزیب کی یونیورسل ویوز سے گفتگو

05/10/2025

جشن


Address

Rawalpindi West Ridge

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Universal Views News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share