Taxila wahcant

Website

Taxila wahcant Like & Follow

ہمارا تعلق اُس دیس سے ہے جہاں عورت/بیٹی قبر میں بھی محفوظ نہیں۔۔۔۔!!💔پشاور: قبروں سے بچیاں نکال کے ان کے ساتھ بد فعلی کر...
23/09/2026

ہمارا تعلق اُس دیس سے ہے جہاں عورت/بیٹی قبر میں بھی محفوظ نہیں۔۔۔۔!!💔
پشاور: قبروں سے بچیاں نکال کے ان کے ساتھ بد فعلی کرنے والا لعنتی ملزم۔۔۔

23/09/2026

ٹیکسلا: 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج
ٹیکسلا واہ کینٹ کی پولیس چوکی نمبر 4 میں 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ درخواست گزار والد کے مطابق بچے نے بتایا کہ اسے مبینہ طور پر ایک لڑکا اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے دو ساتھیوں کی موجودگی میں واقعہ پیش آیا۔ درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ بچے کے ساتھ اس سے قبل بھی مبینہ طور پر ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش متعلقہ تفتیشی افسر کے سپرد کر دی گئی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے کے حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد واضح ہوں گے

صوابی میں ایف بی آر ویئرہاؤس سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائبخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایف بی آر کے ویئرہاؤس سے 25 کرو...
23/09/2026

صوابی میں ایف بی آر ویئرہاؤس سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایف بی آر کے ویئرہاؤس سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب ہوگئے۔ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ایف بی آر افسران اور سگریٹ کمپنی کے ایک اہلکار کو نامزد کیا ہے۔ایف آئی آر میں اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور ملی بھگت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق گودام میں اسٹاک رجسٹر، سی سی ٹی وی اور نقل و حرکت کا ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔

23/09/2026

گانگو چیک پوسٹ اور مارگلہ رتہ شاہ سے راستے کھلے ہیں کوئی راستہ بند نہ ہے البتہ گانگو چیک پوسٹ پر سڑک کنارے رکھے کینٹرز اور مٹی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست ہے

ٹیکسلا نہر پل۔ گانگو نہر سے ٹیکسلا جانے کا عارضی رستہ کھلا ھے۔کنٹینرز سائیڈ پر پڑے ہیں۔
23/09/2026

ٹیکسلا نہر پل۔ گانگو نہر سے ٹیکسلا جانے کا عارضی رستہ کھلا ھے۔کنٹینرز سائیڈ پر پڑے ہیں۔

22/09/2026

واہ کینٹ لالہ رخ بستی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

ٹریفک اپڈیٹ!22 ستمبر منگل 2026، صبح 7:45بجےمارگلہ ٹیکسلا ✅ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔✅ کسی قسم کی رکاوٹ یا روڈ ت...
22/09/2026

ٹریفک اپڈیٹ!22 ستمبر منگل 2026، صبح 7:45بجے
مارگلہ ٹیکسلا
✅ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
✅ کسی قسم کی رکاوٹ یا روڈ تنگ ہونے کا مسئلہ نہیں۔

واہ کینٹ چوکی تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں مبینہ ڈکیتی، شہری سے 44 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیاواہ کینٹ چوکی، تھانہ ٹیک...
21/09/2026

واہ کینٹ چوکی تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں مبینہ ڈکیتی، شہری سے 44 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا
واہ کینٹ چوکی، تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں مولانا ظفر علی خان روڈ، نزد ریلوے کوارٹر کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق محمد اکبر خان سے دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر 44 ہزار روپے نقدی اور Redmi A5 موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری نے پولیس سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کا سراغ لگانے، رقم اور موبائل برآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔واقعے کی اصل صورتحال اور مزید حقائق پولیس تفتیش کے بعد سامنے آسکیں گے
#ٹیکسلا #تنازع #ریسکیو #تشویشناک #تحقیقات #شیئر

18/09/2026

کوہاٹ نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ،نام نہاد مسلمانوں نے مسلمانوں کو شہید کر دیا😭

 #ٹیکسلایہ جہلم میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق راجہ ذیشان نامی شہری  اپنے تین کم عمر بچوں کو گاڑی می...
17/09/2026

#ٹیکسلا
یہ جہلم میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق راجہ ذیشان نامی شہری اپنے تین کم عمر بچوں کو گاڑی میں سیر کروانے کے بہانے لے کر گیا۔ بچوں میں آٹھ سالہ اے، پانچ سالہ بی اور ڈھائی سالہ سی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر لے جانے اور کھانا کھلانے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر انہیں اپر جہلم کینال میں پھینک دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نہر کئی کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور پانی کا بہاؤ بھی تیز ہے جس کی وجہ سے تلاش کا دائرہ وسیع کرنا پڑ رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بچے آگے بہہ گئے ہوں، اسی لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد راجہ ذیشان کچھ وقت کے لیے روپوش ہوگیا تھا اور اس نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ بعد میں تھانہ منگلا پولیس نے اسے گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خاندانی حالات سے متعلق بھی معلومات دی ہیں۔ پولیس کے مطابق تقریباً 6 ماہ قبل اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ گھریلو تنا۔۔ز۔۔ع ہوا تھا جس کے بعد اہلیہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل دونوں میں صلح ہوئی اور اہلیہ واپس گھر آگئی تھیں۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزم منشیا۔۔ ت کا استعمال کرتا ہے۔

فی الحال ریسکیو ٹیمیں اپر جہلم کینال میں بچوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے گرفتار شخص سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
#چوکی #تشویشناک #شیئر #ریسکیو #ٹیکسلا #تحقیقات #تنازع #جبکہ

Address

Rawalpindi West Ridge

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taxila wahcant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share