05/12/2025
میں کبھی کبھی سوچتی ہوں اللہ کیسے ہونگے ؟؟؟
جیسے بادشاہ پوشاک پہنے تخت پہ بیٹھے ہوتے اور اس کے اردگرد فرشتے ہاتھ باندھے کھڑے ہوں گے اور اللہ کے ہر حکم جی حضور کرتے ہوں گے .. کبھی کبھی دل کرتا ہے میں انہیں دیکھوں کہ وہ کیسے ہیں اور پھر میں سوچتی ہوں کہ جب میں بتایا کہ میں نے اللہ کو دیکھ لیا ہے تو لوگوں کو میں کیسے بتاؤں گی کہ وہ دکھنے میں کیسے ہیں . وہ رب جو سب ہے جس کی تعریف پوری دنیا کے قلم ساری کائنات کے سمندر کی سیاہی کم پڑ جاتی ہے میں اس ہستی کو کیسے ڈفائین کروں گی.__
اور سوچتی ہوں کہ اللہ سے محبت صرف پیسے والوں کو ہے جو صرف وہی انکا گھر دیکھنے جا سکتے. جو لوگ افورڈ نہی کر سکتے کیا انہیں اللہ سے محبت نہی ہے ؟؟ جب بھی وہ حاجیوں کو دیکھتے ہونگے اور ان سے جب بیت اللہ کے متعلق پوچھتے ہونگے.♥. وہاں کے مناظر. ♥ انکی محبت کا یہ عالم کہ وہ اس وقت انکی باتوں سے ہی وہاں خود کو موجود پائیں گے . اور ان کے دل .... آه
اور وہ اللہ کے گھر کو دیکھنے کی حسرت لیے اس دنیا سے چلے جاتے
Nothing to say .....
میں سوچتی ہوں کیا شان ہے اس کی جو بخشش کے بہانے تلاش کرتا... نیکی کا صرف ارادہ کرنے پر ہی اس کامکمل اجر دے دیتا خواہ وہ نیکی کی نہ ہو..
میں سوچتی ہوں وہ کیا لمحہ ہو گا جب وہ کہے گا
#وأدْخُلِی_جنَّتِی
And enter to my
آه کیا لمحہ ہو گا