Such 99 News HD TV

Such 99  News HD TV Such 99 News HD.TV Voice Of Trust

20/09/2025

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 93 10 ار میں
گورنمنٹ کی جانب سے کی جانے والی سروائیکل کینسر ویکسینیشن کے حوالے سے امام مسجد اور ویکسینیشن ٹیم کی موجودگی میں ڈاکٹر بلال صاحب کا لوگوں کو پیغام

عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سل...
20/09/2025

عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔

بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے۔

ابھی معاہدے کی تفصیلات محدود ہیں، اور پاکستان کا سرکاری مؤقف یہی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف ہے۔ تاہم، ریاض کے اشاروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے وہ ایک طرح کا ’’ایٹمی ڈھال‘‘ حاصل کررہا ہے۔

پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ معاہدے میں ایٹمی ہتھیار شامل نہیں، البتہ اسے خلیج کے دیگر ممالک تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’ہمارا اس معاہدے کو جارحیت کےلیے استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اگر فریقین کو خطرہ لاحق ہوا تو یہ معاہدہ مؤثر ہوجائے گا۔‘‘ دوسری جاب سعودی نقطۂ نظر ایٹمی پہلو پر زیادہ زور دیتا محسوس ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف

خلیجی ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل، جس نے آج تک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی، قطر پر حالیہ حملوں کے بعد براہِ راست خطرہ بن چکا ہے۔ سعودی عرب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی تو وہ بھی پیچھے نہیں رہے گا۔

ایک سینئر سعودی اہلکار نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو ہر قسم کی فوجی صلاحیتوں کو اپنے دائرے میں لاتا ہے۔‘‘ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ اس حقیقت کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ خطے میں امریکا کی فراہم کردہ سلامتی پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق یہ معاہدہ ’’دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں کو آگے بڑھانے اور مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانے‘‘ کےلیے ہے۔ تاہم، سعودی حکام نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آیا اس میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں یا نہیں۔ واشنگٹن اور اسرائیل کے حکام نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اس پیش رفت پر بھارت اور ایران میں بھی خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

پاکستان کی ایٹمی حیثیت اور خطے پر اثرات

پاکستان دنیا کا واحد ایٹمی طاقت رکھنے والا مسلم ملک ہے۔ بدھ کو کیے گئے اعلان میں نہ تو ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی سعودی عرب کی جانب سے کسی مالی معاونت کا۔ البتہ معاہدے کے مطابق ’’کسی ایک ملک پر ہونے والی جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگی۔‘‘

پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سعودی سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری روابط کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بھارت اور پاکستان نے 1990 کی دہائی کے آخر میں ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی، اور پاکستان کے پاس ایسی میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے جو بھارت کے طول و عرض کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ نظریاتی طور پر یہ میزائل اسرائیل تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم پاکستانی حکام کا ہمیشہ کہنا رہا ہے کہ ان کا ایٹمی پروگرام صرف بھارت کے خلاف دفاعی توازن کے لیے ہے۔

امریکا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ برس کہا تھا کہ پاکستان طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے جو مستقبل میں خطے سے باہر بھی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، لیکن اسلام آباد نے اس دعوے کی تردید کی۔

مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا کردار

سعودی عرب میں پاکستان کی ایک چھوٹی فوجی موجودگی پہلے ہی موجود ہے، لیکن اس ہفتے ہونے والا معاہدہ خطے میں پاکستان کی زیادہ بھرپور شمولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان کےلیے مشرق وسطیٰ میں یہ کردار بہت بڑی پیش رفت ہے، اگرچہ یہ ایک غیر مستحکم خطہ ہے۔‘‘

سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کا نقطۂ نظر ہمیشہ سے پان اسلامک رہا ہے۔ ’’پاکستان کے پاس فوجی صلاحیت موجود ہے، اور اس کے بدلے میں ہمیں اقتصادی استحکام ملتا ہے۔‘‘

تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی فنڈز سے پاکستان کو بھارت کے سات گنا بڑے دفاعی بجٹ کے مقابلے میں توازن قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سعودی عرب کئی دہائیوں سے اسلام آباد کی مالی مدد کرتا آیا ہے، اور حال ہی میں تین ارب ڈالر کا قرض بھی فراہم کیا ہے۔

بھارت نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ اس معاہدے کے ’’اپنی قومی سلامتی اور علاقائی و عالمی استحکام پر اثرات‘‘ کا بغور جائزہ لے گا۔

ظفر بھٹہSeptember 20, 2025 facebook twitter whatsup mailفوٹو فائلاسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالو...
20/09/2025

ظفر بھٹہ
September 20, 2025
facebook
twitter
whatsup
mail

فوٹو فائل
اسلام آباد:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ ہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے، جس پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہارکیا۔

کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان کر رہی تھیں، جنہوں نے معاملے کو "قومی سلامتی اور عوامی اعتماد" کامسئلہ قرار دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ افراد میں 2026 کے حج کیلیے درخواست دینے والے شہری بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ نیا ڈیٹا لیک ہے یا 2022 کے لیک سے منسلک ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج درخواست گزاروں کے علاوہ سم کارڈ صارفین کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا ہے۔کمیٹی اراکین نے حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے زیر التوا ڈیٹا پروٹیکشن بل پر عدم پیش رفت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ "قانون جو اس ڈیٹا چوری کو روک سکتا ہے، وہی قانون ہمیں منظور نہیں کرنے دیا جا رہا ہے ۔"کمیٹی چیئرپرسن نے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی (این سی سی اے) کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی ذمہ داری نئی ایجنسی کو کیسے دی جا سکتی ہے؟

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے این سی سی اے کو تحقیقات کی قیادت سونپی ہے۔کمیٹی کے اراکین نے الیکشن کمیشن اور نادرا کے ڈیٹا کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے خبردار کیا کہ ماضی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران ڈیٹا کا استعمال اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر کیا گیا تھا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کا انضمام آخری مراحل میں ہے اور ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہو جائیگا۔

5G اسپیکٹرم نیلامی پر گفتگو کے دوران پی ٹی اے نے تکنیکی تیاری کی تصدیق کی، لیکن قانونی رکاوٹوں کا ذکر کیا۔کمیٹی نے Jazz کی جانب سے صارفین سے مبینہ طور پر 6 ارب روپے کی وصولی کے اسکینڈل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپردکر دیا۔

آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ Jazz نے مختلف پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین سے بھاری رقوم وصول کیں۔کمیٹی نے موبائل نیٹ ورکس کی ناقص کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔

facebook
twitter
whatsup
mail

خانیوال : زیر نظر تصویر کسی سیلابی علاقے کی نہیں بلکہ تھانہ سٹی خانیوال کے داخلی راستہ کی ہے  جسکی آمدو رفت بارش کے پانی...
30/08/2025

خانیوال : زیر نظر تصویر کسی سیلابی علاقے کی نہیں بلکہ تھانہ سٹی خانیوال کے داخلی راستہ کی ہے جسکی آمدو رفت بارش کے پانی کے باعث سائیلین کے لیے دشوار ہو گئی


خبر شامل کرتے ہیں خانیوال سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویژن کی لینڈ مافیا نے دھجیاں اڑادیں ۔پیرافورس کے لئے کھلا...
23/08/2025

خبر شامل کرتے ہیں خانیوال سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویژن کی لینڈ مافیا نے دھجیاں اڑادیں ۔پیرافورس کے لئے کھلا چیلنج ۔رپورٹ کر رہے ہیں میاں عبدالوحید عمرانہ کرائم رپورٹر ایم بی نیوز ساؤتھ پنجاب ۔
او سی
خانیوال انتظامیہ اور عملہ میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت۔ 100 سے زائد غیر قانونی ٹاؤنز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار۔ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپےکا ناقابل تلافی نقصان ۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کے حکم پر سرکل آفیسر خانیوال نے انکوائری شروع کردی ۔
وی او
ریجنل ڈائر یکٹر ملتان بشارت نبی کی کھلی کچہری میں مقامی شہری میاں وحید کی تحریری شکایت پر سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیاگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھرسمیت خانیوال شہر اور قرب و جوار میں عرصہ دراز سے غیر قانونی ۔سرکاری واجبات ادا کئے بغیراور نقشے منظور کرائے بغیر سادہ لوح افراد کو پلاٹس بناکر دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔مقامی انتظامیہ سمیت بلدیہ کے متعلقہ ذمہ داران سرکاری خزانے کے لٹیروں کے خلاف ا یکشن لینے کی بجائے شریک جرم بن کرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اب تک کم وبیش سو سے زائد غیر قانونی بننے والے ٹاؤنز جو بنیادی سہولیات مسجد ۔بجلی ۔سڑکات ۔گلیاں ۔نالیاں۔سیوریج ۔پانی ۔گیس ۔سکول ۔پارک ۔ہسپتال اور قبرستان جیسی سہولیات سے محروم ہیں ۔اب تک اربوں روپے کا سرکاری خزانے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے ہیں ۔پلاٹس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔انکوائری میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر 100سے زائد غیر قانونی ٹاؤنزاورہاؤسنگ
سوسائٹیز کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ ہمہ قسم کے انتقالات ۔رجسٹری کو بین کیا جائے ۔بلد یہ سے این او سی لئے بغیر پلاٹس کی خریدوفروخت پرسخت پابندی عائد کی جائے ۔
اورتمام غیرقانونی مالکان سے سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرعلی پنجب مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق لینڈ مافیا کے صلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے لئے پیرا فورس کی مدد سے ان غیر قانونی ٹاؤنز کو فوری سیل کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے

عنوان: قرۃ العین... روشنی کی پہلی کرن!جب حالات بہت خراب ہو جائیں تو ایک امید کی جھلک بھی بہت اہم ہو جاتی ہے۔ خانیوال کے ...
07/08/2025

عنوان: قرۃ العین... روشنی کی پہلی کرن!

جب حالات بہت خراب ہو جائیں تو ایک امید کی جھلک بھی بہت اہم ہو جاتی ہے۔ خانیوال کے سٹی تھانے میں انسپکٹر قرۃ العین کی تعیناتی بھی ایسی ہی امید ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ شہر کے مرکزی تھانے میں ایک خاتون پولیس افسر تعینات کی گئی ہے، جو ڈی پی او اسماعیل الرحمان کھاڑک کی بہادری اور بصیرت کا ثبوت ہے۔

قرۃ العین صرف ایک افسر نہیں، وہ اُن خواتین کی نمائندہ ہیں جو برسوں سے انصاف کے لیے تھانوں کے چکر لگاتی رہیں لیکن ان کی بات نہ سنی گئی۔ اب وقت بدل گیا ہے۔ خواتین کو عزت، توجہ اور قانون کے مطابق سنا جائے گا۔

یہ تقرری نہ صرف ایک مثبت تبدیلی ہے بلکہ تھانے جیسے مردانہ تصور کو بھی چیلنج کرتی ہے۔ اب عورتیں فخر سے کہہ سکتی ہیں کہ ہمارا محافظ بھی ہم میں سے ہے۔ ڈی پی او صاحب کا یہ قدم انصاف اور پولیسنگ کے نظام کو ایک نئی سمت دے رہا ہے۔

---

پٹوار خانہ خانیوال میں یہ کون پرائیویٹ کماؤ پوت ہے جو دھڑلے سے سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر کرتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ خانیوال...
01/08/2025

پٹوار خانہ خانیوال میں یہ کون پرائیویٹ کماؤ پوت ہے جو دھڑلے سے سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر کرتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ خانیوال کے لئے لمحہ فکریہ ؟ ایکشن کیوں نہیں ہوتا۔۔۔اس ٹاؤٹ کا نام بتائیں ۔

31/07/2025

Address

Rawalpindi West Ridge

Telephone

+923007368182

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such 99 News HD TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Such 99 News HD TV:

Share

Category

such 99 news hd.tv

such 99 news hd.tv