
30/09/2025
سب سے پہلے پاکستان۔
بند مطلب بند کا مطلب ایکشن کمیٹی کو اپنے پیاروں کو بھی سمجھانا چاہیے۔
آپ اپنے حق کیلئے لڑیں، احتجاج کریں ہم کو کوئی پرواہ نہیں
ہر قوم کا حق ہے اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا لیکن آپ کی پاکستان کے خلاف نفرت قابل مذمت ہے ۔ ہم پاکستانی بھی انہی حالات سے گزر رہے ہیں جن سے آپ ۔ آپ کا آٹا بھی سستا ہو گیا بجلی بھی ۔
ہم پاکستانی تو اس دشوار وقت سے گزر رہے ہیں لیکن ہم اپنے ملک کے خلاف نہیں اور نہ کسی کو اپنے ملک کے خلاف آواز اٹھانے دیں گے ۔
آپ کے اختلافات حکومتی اداروں اور عہدیداروں سے ہوں گے ان تک محدود رکھیں لیکن ملک پاکستان کے خلاف نعرہ لگا کر پاکستانیوں کے دلوں میں اپنے لیے نفرت پیدا نہ کریں۔
کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے حق کیلئے ان کے ساتھ ہیں پر کھبی اپنے ملک سے غداری نہیں کریں گے نہ کرنے دیں گے ۔
اگر آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو کشمیر میں رہ کر ہمارے خلاف پوسٹیں لگائیں پاکستان آ کر یہاں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پوسٹیں لگانا کس خیرت کا تقاضا ہے ۔
پاکستان کے دروازے ہمیشہ کشمیری عوام کیلئے کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے ۔ لیکن جو پاکستان کے خلاف آواز اٹھائے گا اس کے لیے سرحدی اور دلی دروازے بند ۔
بند مطلب بند