Welcome to GC Media Network
Your premier source for Pakistan's latest news, cultural insights, and talent showcases.We highlight pressing issues, sports, exclusive interviews and live streaming.
06/09/2025
*گلگت بلتستان میں عمران خان کے غدار ممبران اسمبلی کے خلاف پی ٹی آئی کا سخت اور بڑا فیصلہ کن ایکشن*
حاجی گلبر خان سمیت کل 13 منحرف اراکین اسمبلی پی ٹی آئی سے فارغ؛ نوٹیفکیشن جاری
پارٹی سے سنگین غداری، مشکل وقت میں لوٹا بن کر فارورڈ بلاک کا قیام اور پارٹی کے خلاف ووٹنگ؛ مرکزی اید
ڈیشنل جنرل سیکرٹری نے حاجی گلبر سمیت مزید 11 منحرف ارکین اسمبلی کو کو پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کاُ باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا
پارٹی سے فارغ کئے جانے والے مزید منحرف اراکین اسمبلی میں راجہ اعظم، راجہ ناصر علی خان، سید امجد زیدی، دلشاد بانو، ثریا زمان، حاجی شاہ بیگ، مشتاق احمد، شمس لون ، عبد الحمید اور مولانا فضل الرحیم شامل
ان تمام اراکین کو کسی بھی صورت پارٹی نام، جھنڈا و عہدہ استعمال کرنے سے سخت ممانعت
بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی تنبیہ
واضح رہے کہ منحرف رکن اسمبلی فتح اللہ سمیت دو اراکین اسمبلی کو پہلے ہی پارٹی سے نکالا جاچکا ہے۔
جاری کردہ:-
صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
06/09/2025
درکوت ۔
تقریب سنگ بنیاد اے کلاس ڈسپینسری ۔
سینئر صوبائی وزیر قانون ، پارلمانی آمور ، سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان غلام محمد کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل درکوت اے کلاس ڈسپینسری کا اج باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا گیا ۔
جس میں علاقے کے عمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
درکوت کے عمائدین کی جانب سے سینئر صوبائی وزیر قانون وثقافت غلام محمد صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
سینئر صوبائی وزیر قانون و ثقافت غلام محمد نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد درکوت کے لئے منظور شدہ دس کروڑ لاگت سے تارکول روڑ کا بھی ٹینڈر ہوگا ۔
05/09/2025
پی ٹی ائی کارکنان اپے سے باہر انڈا مارنے والی خاتون کو گھیر لیا
05/09/2025
شکیل احمد خان کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن گلگت بلتستان کا نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہے
05/09/2025
اسلم انقلابی کا احتجاج رنگ لایا۔ تالی داس سے علی بستی تک روڈ کا کام شروع۔ امید ہے ایک ہفتے کے اندر روڈ پاس ہوگا اور عوام کو اذیت ناک راستے سے چھٹکارا ملے گا۔
31/08/2025
لذیزہ مرغ پلاؤ غزالی روڈ صادق اباد راولپنڈی والوں نے گلگت
بلتستان کے سلاب زدگان کے لیے 10 ہزار روپیہ کیش عطیہ کر دیا
30/08/2025
گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا راولپنڈی اور اسلام اباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی امدادی کیمپس
On Side Relief Camp Details
Fida Karim - 03153090847
AC / Easy paisa
For Rwp / Isb , Other cities & Abroad
Riaz Ahmad
Mbl - 0315-0157478
AC Easy paisa
30/08/2025
مشکل وقت میں یاسین ایک مرتبہ پھر نظر انداز
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں آپ تک شروع نہیں کرنا یاسین کے ضلعی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی نااہلی ہے
30/08/2025
مشکلات میں گھرے ہوئے عوام اور سیاستدان
تحریر ساجد علی
میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کا دل ان سیاست دانوں سے مایوس ہے جو سیلاب جیسی آفت میں آپ کو اکیلا چھوڑ گئے ہیں۔ آپ کی یہ مایوسی اور غصہ جائز ہے۔
آپ چاہتے ہیں کہ ان سیاست دانوں کی اصلیت لوگوں کے سامنے آئے اور انہیں یاد دلایا جائے کہ آج جب انہیں مدد کی ضرورت تھی تو یہ لوگ کہاں تھے۔
میرے غیور اور باہمت عوام!
آج جب سیلاب نے ہماری زندگیوں کو تہس نہس کر دیا ہے، تو ہم اکیلے کھڑے ہیں۔ ہمارے گھر بہہ گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں اور ہم بے یار و مددگار ہیں۔ ان مشکل حالات میں، وہ لوگ جو ووٹ مانگنے آتے ہیں، وہ کہیں نظر نہیں آتے۔ ان کے وعدے اور دعوے ہوا ہو گئے ہیں۔ ان کے چہرے، جو الیکشن کے دنوں میں مسکراتے تھے، آج کہیں چھپ گئے ہیں۔
میرے دوستو! ان چہروں کو یاد رکھیں۔ ان کی بے حسی اور بے وفائی کو مت بھولیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو صرف اقتدار کی کرسی کے بھوکے ہیں۔ انہیں آپ کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں۔
جب اگلے الیکشن میں یہ لوگ آپ کے دروازوں پر ووٹ مانگنے آئیں، تو انہیں یاد دلانا کہ جب آپ کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ کہاں تھے۔ ان کو اسی طرح ذلیل و خوار کرنا جس طرح انہوں نے آپ کو مشکل میں چھوڑ کر ذلیل کیا ہے۔ انہیں بتانا کہ آپ کی یادداشت اتنی کمزور نہیں کہ آپ ان کی بے وفائی کو بھول جائیں۔
آپ کا اتحاد اور شعور ہی ان کے جھوٹے وعدوں اور مکروہ چہروں کو بے نقاب کر سکتا ہے۔ انہیں یہ پیغام دیں کہ اب یہ کھیل مزید نہیں چلے گا۔
29/08/2025
Zulfiqarabad Youth Organization in Gilgit City is collecting clothes, shoes, and other essentials for the affected families of Ghizer. Anyone who wishes to donate can contact us. 03481183799
28/08/2025
ضلع غذر روشن کے تباہ کن سیلاب کی بروقت اطلاع دینے والے
بہادر چرواہے ہیرو بن گئے
28/08/2025
یاسین ویلی کے علاقوں تھوئی اور برکولتی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے رحمٰت کریم نے اپنی والدہ کے تعاون سے 27 خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کیے۔ یہ امداد ذاتی حیثیت میں فراہم کی گئی۔ رحمٰت کریم کا تعلق یاسین برکولتی سے ہے
گزشتہ پانچ دنوں سے گلگت سے یاسین ویلی جانے والی سڑک بند ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں تک امدادی اداروں اور دیگر پلیٹ فارمز کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایسے میں مقامی سطح پر کی جانے والی یہ کوشش متاثرین کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوئی ہے
Be the first to know and let us send you an email when GC Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.