Rawalpindi Social Media

Rawalpindi Social Media Here you can see all kind of news about Rwp And many more

24/07/2025

رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ نیو ٹاون منتقل۔
راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

اسلام آباد ڈی ایچ اے  فائیو ب کرنل اسحاق قاضی  برساتی نالے میں کار سمیت ڈوبنے والے کی ڈیڈ باڈی مل گئی ہے ان کی صاحبزادی ...
24/07/2025

اسلام آباد ڈی ایچ اے فائیو ب کرنل اسحاق قاضی برساتی نالے میں کار سمیت ڈوبنے والے کی ڈیڈ باڈی مل گئی ہے ان کی صاحبزادی کی تلاش جاری ہے

24/07/2025

📢 راولپنڈی بورڈ میٹرک رزلٹ 2025 🎓
📅 نتائج کا اعلان ہو چکا ہے!

23/07/2025

بارش کے دنوں میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں

23/07/2025

*گلگت، آزاد کشمیر، اسلام آباد میں بارشوں سے تباہی، مجموعی ہلاکتیں 233، پنڈی گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری*

لاہور، اسلام آباد، گجرات، سیالکوٹ: ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث تباہی اور نقصانات کا سلسلہ جاری‘ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ‘ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوچکے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اب تک 233 افراد جاں بحق اور 594 زخمی ہوئے ہیں‘ جاں بحق ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔

مری میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی درخت گرگئے اور گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

نشیبی علاقے زیر آب آگئے‘ راولپنڈی میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار 2 افراد کرنل (ر) اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ٹیم نے باپ بیٹی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مری کے بوستال روڈ اور ایکسپریس وے کے آوائین کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے جس دوران 3 افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں نے گاڑیوں اور 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

جھنڈا گلی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 گھر زد میں آگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ #

22/07/2025

🚨 راولپنڈی ڈی ایچ اے فیز 5 میں گاڑی سمیت باپ بیٹی نالے میں بہہ گئے
موسلادھار بارش کے بعد باپ اور بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے
ریسکیو ٹیمز نے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے🛟
اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا🔍

22/07/2025

ڈی ایچ اے 5 میں برساتی ریلے سے تباہی کے مناظر، اسی مقام سے ریٹائرڈ کرنل اور اُن کی بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔۔!!

ڈی ایچ اے 5 میں کار سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور اُن کی بیٹی کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔۔!!

22/07/2025

کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بند ہو گیا

22/07/2025

*سکردو-دیوسائی روڈ اپڈیٹ*

گزشتہ دنوں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث سکردو-دیوسائی روڈ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، جس کے باعث چالیس سے پچاس گاڑیوں میں سوار سیاح اور مقامی افراد درمیانِ راہ میں پھنس گئے۔

پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ رات بھر کی انتھک کوششوں کے بعد پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینیئرنگ اسکول اور دیوسائی سے سدپارہ گاؤں تک سڑک مکمل کلیئر کر دی۔

تمام بند راستے کھول دیے گئے ہیں اور تمام پھنسے ہوئے افراد اور گاڑیاں محفوظ طریقے سے نکال لی گئی ہیں۔ آمدورفت بحال ہو چکی ہے اور ٹریفک روانی سے جاری ہے۔

فوجی دستے اب بھی علاقے میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مقامی افراد اور سیاحوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

22/07/2025

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم اعلان۔

اسلام آباد میں مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 750 فٹ تک پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ کا سپل ویز 11 بجے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، شہریوں سے التماس ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں

22/07/2025

Situation Near Bahria Town


آج پھر بحریہ کے ندی نالے بپھر گئے

22/07/2025

یہ ہے اسلام آباد کا ماڈل سید پور ولیج، جہاں سی ڈی اے نے تزئین و آرائش پر اربوں روپے خرچ کیے، لیکن نکاسی آب کو کبھی ترجیح نہ دی گئی۔ تعمیرات نے قدرتی نالوں کو بھی تنگ کر دیا ہے۔

Address

Rawalpindi Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpindi Social Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share