5Star Digital Hub

5Star Digital Hub "All-in-One Digital Store – eBooks, Tools & Creative Bundles! 🚀 Empower Your Business & Fuel Your Digital Empire!"

اگر کل تک آپ نے صرف چیٹ جی پی ٹی کو ایک باتونی اسسٹنٹ سمجھا تھا تو آج جان لیجیے، چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ وہی اسسٹنٹ ہے، مگر ا...
27/07/2025

اگر کل تک آپ نے صرف چیٹ جی پی ٹی کو ایک باتونی اسسٹنٹ سمجھا تھا تو آج جان لیجیے، چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ وہی اسسٹنٹ ہے، مگر اب وہ آپ کی بجائے خود سوچ کر کام بھی نمٹاتا ہے۔

انسٹرکشنز دو، وہ خود فیصلہ کرے گا کہ پہلے کیا کرنا ہے، کہاں سے ڈیٹا لانا ہے، کس فائل کو کھولنا ہے، کوڈ چلانا ہے یا ای میل بھیجنی ہے، اور آخر میں مکمل رزلٹ آپ کے سامنے لا کے رکھ دے گا۔ یہ سب آٹومیٹڈ۔

یہ ایجنٹ اصل میں ہے کیا؟
ایک سافٹ ویئر بیرہ (بحریہ) سمجھیں جو زبان، کوڈ، انٹرنیٹ اور ڈیٹا بیس سب سے جڑ کر کام کرتا ہے۔

آپ ٹاسک بتاتے ہیں: ’’میرے اسٹور کی سیلز رپورٹ بنا دو اور کم منافع والے آئٹمز الگ دکھاؤ۔‘‘

وہ پہلے سوچتا ہے، پھر منصوبہ بناتا ہے، پھر قدم بہ قدم فائلیں پڑھتا، فارمولے چلاتا، گراف کھینچتا، اور آخر میں ایک جامع فائل تھما دیتا ہے۔

یہ چلتا کیسے ہے؟
اندرونِ خانہ تین چیزیں ساتھ ملتی ہیں:

۱ چیٹ جی پی ٹی کا دماغ

۲ ٹولز تک رسائی (کوڈ رَن کرنے کی طاقت، ویب سرچ، ڈیٹا بیس کنکشن وغیرہ)

۳ آٹو میٹڈ اینالیسز (ہر قدم کے بعد چیک کرنا کہ کام درست ہو رہا ہے یا نہیں)

یوں یہ ایجنٹ ایک چھوٹے پروجیکٹ منیجر کی طرح پوری دلجمعی سے کام سنبھالتا ہے۔

کِن شعبوں کی نیند اُڑنے والی ہے؟
ڈیٹا انٹری اور بنیادی رپورٹنگ: گولڈمین سَیکس کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 300 ملین جابز براہِ راست یا بالواسطہ آٹومیشن کے دائرے میں آ سکتی ہیں۔

کال سینٹر سپورٹ: ٹیسلا اور ڈِسکارڈ جیسی کمپنیاں پہلے ہی ایجنٹ پر مبنی چیٹ بوٹس سے ہزاروں کالز کا لوڈ کم کر چکی ہیں۔

جونیئر پروگرامنگ اور کوالٹی ٹیسٹنگ: ایک حالیہ اسٹینفرڈ ایم آئی ٹی مطالعے میں، کوڈ والی ٹیمیں جب ایجنٹ استعمال کرتی ہیں تو پروڈکشن رفتار 2.7 گُنا بڑھ گئی۔

بنیادی اکاؤنٹنگ و بک کیپنگ: آٹومیشن ٹولز بینک اسٹیٹمنٹ سے لے کر ٹیکس فائل تک خود بھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پھر کرنا کیا ہے؟
مسئلے حل کرنے کی سوچ اپناؤ، فائلیں گھسيٹنے کا وقت گیا۔

ڈیجیٹل سکل سیٹ وسیع کرو: ڈیٹا اینالیٹکس، آٹومیشن ورک فلو ڈیزائن، بنیادی کوڈنگ۔

ایجنٹ سے دوستی کرو:

چھوٹے کام اسے دو، اور رزلٹ دیکھو۔

غلطی پکڑو تو فیڈ بیک دو۔

چھوٹے ٹاسکس کرواتے کرواتے اتنا ٹرین کرو کہ بڑے پروجیکٹ پر منتقل ہو سکو۔

جہاں کبھی ہم فخر سے کہتے تھے ’’میں ایکسل ماسٹر ہوں‘‘ وہاں اب جملہ بدلنے جا رہا ہے:
’’میں اے آئ

بزنس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔۔اچھا کچھ لوگ اچانک اُتار چڑھاؤ کو قسمت یا پھر مارکیٹ کا مزاج سمجھتے ہیں، لیکن اصل میں ی...
27/07/2025

بزنس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔۔اچھا کچھ لوگ اچانک اُتار چڑھاؤ کو قسمت یا پھر مارکیٹ کا مزاج سمجھتے ہیں، لیکن اصل میں یہ سب کچھ بزنس سائیکل کا حصہ ہوتا ہے۔۔۔ جب ایک بزنس اوپر جاتا ہے تو کچھ وقت بعد نیچے بھی آتا ہے، اور جب حالات خراب ہوں تو وہی بزنس اگر درست پلاننگ کرے تو دوبارہ اوپر جا سکتا ہے۔ یہ سائیکل ہر قسم کے کاروبار پر اثر ڈالتا ہے۔۔ چاہے آپ کپڑوں کا برینڈ چلا رہے ہوں، کوئی سروس بیسڈ بزنس ہو، یا کوئ فزیکل شاپ وغیرہ۔۔

بزنس سائیکل کے چار بڑے فیز ہوتے ہیں۔۔

ایکسپینشن، پِیک، ریسیشن، اور ریکَوری۔

جب ایکسپینشن کا وقت ہوتا ہے تو کسٹمر آسانی سے خریدتا ہے، مارکیٹ میں ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے، اور ہر کوئی کہتا ہے کہ اب تو بہت ترقی ہو رہی ہے۔۔۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بزنس والے کیش فلو کو بڑھانے کے بجائے فضول خرچیاں شروع کر دیتے ہیں
جیسے آفس کے انٹیرئیرز، غیر ضروری ٹیمز، مہنگے خراجات وغیرہ۔۔

پھر آتا ہے پِیک۔۔ جہاں سب کچھ max پر ہوتا ہے، لیکن یہ درحقیقت ایک خطرناک فیز ہے کیونکہ یہاں سے گراوٹ شروع ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے سیوِنگ نہیں کی، اگر آپ کی پراڈکٹ لائن صرف لَگژری ہے، اور اگر آپ کا کسٹمر فنل صرف اوپر کے طبقے پر فوکس کرتا ہے، تو جیسے ہی معیشت نیچے جائے گی، آپ کی سیلز بھی گر جائیں گی۔۔۔

اگلا مرحلہ ہے ریسیشن کا جس میں بزنس کی اصل حقیقت سامنے آتی ہے۔ لوگ خریداری روک دیتے ہیں، صرف ضروری اشیاء پر خرچ کرتے ہیں۔ اس وقت جو بزنس بچتے ہیں وہ وہی ہوتے ہیں جنہوں نے پہلے سے سٹریٹیجی بنائی ہوتی ہے۔ جیسے اگر کوئی ای کامرس برینڈ ہے جو صرف چار ہزار روپے سے اوپر کی چیزیں بیچ رہا ہے، تو وہ ریسیشن میں پِٹ جائے گا۔ لیکن اگر اس نے ایک ہزار سے تین ہزار کے درمیان کی بیجنگ پروڈکٹس بھی رکھی ہوں، تو کسٹمر کو ایک متبادل مل جائے گا۔۔۔

یہی وقت ہوتا ہے جب برانڈ ویلیو، کسٹمر لائلٹی، اور ریفرل سسٹمز کام آتے ہیں۔ جو لوگ پہلے سے کنٹینٹ مارکٹنگ کر رہے تھے، کسٹمر سے کنیکشن بنا رہے تھے، اور ریلیشن شپ بیسڈ سیلز پر یقین رکھتے تھے، وہی لوگ ریسیشن میں بھی کچھ نہ کچھ بیچنے کے قابل ہوتے ہیں۔۔۔

چوتھا فیز ریکوری کا ہے۔۔جو آہستہ آہستہ آتا ہے۔ یہاں جلد بازی نہیں، سمجھ داری چاہیے۔ اکثر بزنس والے دوبارہ پرانی فالتو چیزوں پر پیسہ ضائع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔ جیسے ایڈز بجٹ کا غلط استعمال یا ٹیمز میں دوبارہ اوور ہائیرن

آپ نے دنیا جہان کا کوئی بھی کورس کرنا ہے، کوئی بھی ڈیجیٹل سکل سیکھنی ہے بالکل فری میں۔۔۔ آئیے میں آپکو طریقہ بتاتا ہوں۔۔...
26/07/2025

آپ نے دنیا جہان کا کوئی بھی کورس کرنا ہے، کوئی بھی ڈیجیٹل سکل سیکھنی ہے بالکل فری میں۔۔۔ آئیے میں آپکو طریقہ بتاتا ہوں۔۔ ایسے ایسے کورسز جن کا پاکستانی عطائی مینٹورز نے نام بھی نہیں سنا ہوگا وہ کورسز بھی کر سکتے آپ بہت زیادہ بہتر طریقے سے۔۔۔۔

میں ہمیشہ کہا کرتا کہ یوٹیوب سے سیکھیں، لیکن بچے کہتے سر وہاں ترتیب نہیں ہوتی، سمجھ نہیں اتی کیا سیکھنے کے لیے کیا سرچ کریں کیا چیز پہلے کیا بعد میں وغیرہ وغیرہ تو اسی کا حل بتا رہا ہوں۔۔۔

چیٹ جی پی ٹی پر جائیں اور وہاں پر جا کر یہ پرامپٹ لکھ دیں جسٹ
• "Provide a detailed course outline for a ----------------------- course covering basic to advanced levels"

خالی جگہ پر جو بھی کورس کرنا چاہتے اس کا نام لکھ دیں، جیسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پائتھن ، ویڈیو ایڈیٹنگ ، ای کامرس وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

اور لازمی نہیں کہ انگلش میں پرامپٹ لکھنا اپ اردو میں بھی لکھ سکتے۔۔۔کہ

• "مجھے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بیسک ٹو ایڈوانس لیول کورس کی مکمل اوٹ لائن بنا کر دو انگلش میں"

لیں جی اگلے چند سیکنڈ میں آپکے سامنے مکمل کورس بکھرا پڑا ہوگا، مکمل اوٹ لائن، سیکشنز کی شکل میں۔۔ ترتیب کے ساتھ، تمام تر ضروری ایلمنٹس کو کور کیے ہوئے۔۔۔

اب اس اوٹ لائن کو ترتیب سے آپ نے یوٹیوب پر سرچ کرتے جانا ہے۔۔۔ یعنی پہلا پوائنٹ سرچ کرنا اسے اچھے سے سمجھنا مختلف ٹیک یوٹیوبرز کی سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹس کی ویڈیوز اس پر دیکھنی۔۔ اچھے سے اسے کلیئر کر لینا ہے۔۔۔ پھر نیکسٹ پوائنٹ پھر نیکسٹ پوائنٹ۔۔۔

تھوڑا سا ٹائم زیادہ لگے گا۔۔۔ کسی فارمل کورس سے کیونکہ میں ایک ایک پوائنٹ پر ملٹی پل ویڈیوز دیکھنے کا کہہ رہا ہوں لیکن فائدہ کسی بھی فارمل کورس سے کہیں زیادہ ہوگا کیونکہ آپ نے مختلف اسپیکٹس سے اسے سمجھا ہوگا، اور آپ نے بجائے ریکارڈڈ کورس کے خود سے ایکسپلور کیا ہوگا۔۔۔تو ایکسپوژر اچھا بن جائے گا۔۔۔

جہاں کوئی پرابلم آئے گی کورس میں وہ بھی چیٹ جی پی سے ہی پوچھنی۔۔ وہ بڑے اچھے انداز میں سمجھائے گا اور بھلے ستر بار پوچھیں وہ ہر دفعہ بغیر غصہ کیے، اریٹیٹ ہوئے الگ اینگل سے چیز سمجھانے کی کوشش کرے گا۔۔۔

اگلی ٹپ: کوشش کریں کہ چند لائک مائنڈڈ دوست مل کر شروع کر لیں، آپکی میوچل لرننگ ہوگی تو زیادہ بہتر طریقے سے سیکھ پائیں گے۔۔۔ یعنی اگر پانچ سات لوگ مل کر سیکھ رہے تو ہر ایک کی اپنی پکنگ پاور بھی ہوگی

Facebook Star monetization available now fb.com/stars
25/07/2025

Facebook Star monetization available now

fb.com/stars

Facebook monetization link in first comment
25/07/2025

Facebook monetization link in first comment

Local SEO Mein Analytics Ka Role"Analytics local SEO mein bahut mahatvapoorn hai. Isse aap apne business ki online perfo...
25/07/2025

Local SEO Mein Analytics Ka Role"
Analytics local SEO mein bahut mahatvapoorn hai. Isse aap apne business ki online performance track kar sakte hain aur apne local SEO strategy ko optimize kar sakte hain.

"Local SEO Mein Technical SEO Ka Mahatva"Technical SEO local SEO mein bahut mahatvapoorn hai. Isse aap apne website ki s...
25/07/2025

"Local SEO Mein Technical SEO Ka Mahatva"
Technical SEO local SEO mein bahut mahatvapoorn hai. Isse aap apne website ki speed, security aur usability badha sakte hain aur apne business ko local search results mein upar dikhane mein madad kar sakte hain.

Local SEO Mein Content Marketing Ka Role"Content marketing local SEO mein bahut mahatvapoorn hai. Isse aap apne business...
25/07/2025

Local SEO Mein Content Marketing Ka Role"
Content marketing local SEO mein bahut mahatvapoorn hai. Isse aap apne business ki online visibility badha sakte hain aur apne business ko local search results mein upar dikhane mein madad kar sakte hain.

Local SEO Mein Google Reviews Ka Mahatva"Google reviews local SEO mein bahut mahatvapoorn hain. Isse aap apne business k...
25/07/2025

Local SEO Mein Google Reviews Ka Mahatva"

Google reviews local SEO mein bahut mahatvapoorn hain. Isse aap apne business ki credibility badha sakte hain aur apne business ko local search results mein upar dikhane mein madad kar sakte hain.

Address

Rawalpindi

Telephone

+923481246848

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 5Star Digital Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 5Star Digital Hub:

Share