ASFE World TV

ASFE World TV We are struggling to spread awareness of unattended societal issues. So follow us

پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاحال سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ منگل کے روز ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پر اونچے درجے کی سیلابی ک...
09/09/2025

پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاحال سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ منگل کے روز ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پر اونچے درجے کی سیلابی کیفیت دیکھی گئی۔ ان دونوں مقامات سے پانی کا ایک بڑا ریلا گزر رہا ہے جو رات گئے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/43019/large-flood-wave-in-multan-threat-remains/

کھٹمنڈو میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے سیکرٹ...
09/09/2025

کھٹمنڈو میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے سیکرٹریٹ دفتر نے استعفے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا کہ استعفیٰ ملک میں جاری بحران کے آئینی حل کے لیے دیا گیا ہے۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/world/43016/nepali-prime-minister-kp-sharma-oli-resigns-sparks-massive-protests-across-the-country/

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے تمام رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوج نے واضح کیا ہے کہ اگر حماس نے...
09/09/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے تمام رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوج نے واضح کیا ہے کہ اگر حماس نے اپنے قبضے میں موجود مغویوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اپنی کارروائیوں میں مزید شدت لائیں گی۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/43013/israeli-army-orders-gaza-residents-to-evacuate/

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی اور ڈیپورٹیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تازہ اعداد و...
09/09/2025

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی اور ڈیپورٹیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 8 ستمبر 2025 کو صرف طورخم بارڈر کے ذریعے 2491 افراد کو واپس بھیجا گیا۔ ان میں سے 746 ایسے افراد تھے جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/43010/return-of-afghan-citizens-from-khyber-pakhtunkhwa-continues/

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی متاثر کیے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل...
09/09/2025

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی متاثر کیے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد میں 175 ملی میٹر، ملتان میں 133 ملی میٹر اور لاہور میں 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح شیخوپورہ میں 56، حافظ آباد میں 45 اور خانیوال میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جھنگ اور نارووال میں 17، لیہ میں 13، اوکاڑہ میں 12 اور ڈی جی خان میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/43007/monsoon-rains-continue-in-punjab-normal-life-disrupted/

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی برقرار ہے اور پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ ...
09/09/2025

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی برقرار ہے اور پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ دو لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سلیمانکی کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/43004/rivers-in-punjab-overflow-high-levels-of-flooding-in-several-places/

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں دریاؤں کی صورتحال غیر معمولی ہے تاہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے...
09/09/2025

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں دریاؤں کی صورتحال غیر معمولی ہے تاہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/42998/extraordinary-situation-of-rivers-in-sindh-government-measures-underway/

حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسے جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز ملی ہیں۔ تنظیم نے...
09/09/2025

حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسے جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز ملی ہیں۔ تنظیم نے کہا ہے کہ وہ ان تجاویز پر غور کر رہی ہے، تاہم اس نے واضح کیا کہ باقی 48 یرغمالیوں کی رہائی صرف اس وقت ممکن ہوگی جب غزہ میں جنگ کے خاتمے کا ایک واضح اعلان کیا جائے۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/world/42995/hamas-receives-us-proposals-for-ceasefire/

پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ ہیڈ تریموں سے آنے والے ...
09/09/2025

پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ ہیڈ تریموں سے آنے والے نئے سیلابی ریلے کے باعث ملتان اگلے 48 گھنٹوں کے لیے ہائی رسک پر ہے۔ وہ کمشنر ملتان عامر کریم خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

Read More: https://www.asfeworld.tv/urdu/pakistan/42992/flood-risk-in-multan-next-48-hours-declared-high-risk/

09/09/2025

محمد نواز کی شاندار باؤلنگ نے افغان فینز کو رلا دیا کپتان سلمان اور شاہین نے انعامی رقم سیلاب متاثرین کے نام کر دی

09/09/2025

صنم وہ طائف ہے، جس کے لاہور سے پشاور تک چکر ہیں پی ٹی آئی ورکر ز سالار وزیر اور صنم جاوید کی لڑائی میں شدت!

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASFE World TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ASFE World TV:

Share