25/01/2024
ووٹ برائے فروخت قیمت صرف 5لاکھ روپے.
جب درجہ چہارم کی نوکریاں ہمارے سیاسی نمائندگان نے 7 سے 9 لاکھ تک بیچی ہیں تو ہم کیوں ان کو مفت میں ووٹ دیں جب ہمارے سیاسی نمائندے ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں تو ہم کیوں؟
ٹیکس ہم نے دینا ہے، بل ہم نے ادا کرنا ہے، آٹا راشن ہم نے لائن لگ کر خریدنا ہے، خود کشیاں ہم نے کرنی ہیں، دن رات محنت مزدوری کرکے بھی بھوکا ہم نے سونا ہے، بچوں کو سکول سے ہٹا کر مزدور ہم نے بنانے ہیں ۔
تو پھر ہمیں ووٹ مفت دینے کا کیا فائدہ ؟
اگر کوئی امید وار ڈیمانڈ پوری کر سکتا ہے۔
ست بسم اللہ یا پھر ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔
سچ تھوڑا کڑوا ہوتا ہے ۔اگر میری پوسٹ کسی کو بری لگے تو معذرت شکریہ ❤️