19/02/2026
راشد سردار صاحب کے لیئے خوبصورت الفاظ ان کی شخصیت کے بارے میں تحریر
راشد بھائی ایسے تعریفی کلمات کے حقدار ہیں راشد صاحب انتہائی ملنسار انصاف پسند حق گوہ دلیر اور بہادر شخص ہیں ان کے والد محترم سردار خان صاحب راولاکوٹ کی بڑی علمی ادبی صاحب بصیرت اور انتہائی نفیس شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اللہ پاک انکے والدین کے درجات بلند کرے ، جنکے خون اور تربیت کا اثر ہے اللہ پاک راشد سردار صاحب کو سلامت رکھے اور صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے آمین
راشد سردار وہ شخص جسے لوگ دور سے دیکھ کر ہی فیصلہ کر لیتے ہیں، "سخت ہے، رعب والا ہے، شاید بات بھی کم کرتا ہوگا"۔ لیکن زندگی نے مجھے سکھایا کہ انسان کو صرف چہرے سے نہیں پرکھا جاتا اور راشد بھائی نے یہ سبق عملی طور پر سمجھا دیا۔ دوستو !! راولاکوٹ میں ہی ایک جاننے والے کا مسئلہ بنا میں نے جناب کو اپروچ کیا ، میں نے سوچا تھا شاید وہ بھی باقیوں کی طرح ٹال دیں گے یا رسمی سا جواب دے کر آگے بڑھ جائیں گے۔
مگر جناب نے جو کیا، وہ میرے اندازوں سے کہیں زیادہ تھا۔ اس شخص نے نہ فائدہ دیکھا، نہ وقت، نہ کوئی لالچ
بس ایک انسان کو مشکل میں دیکھا اور پوری طاقت سے اس کا ساتھ دینے کھڑا ہو گیا۔
ایسے لوگ کم ہوتے ہیں جو خود اندر سے ٹوٹے ہوں مگر دوسروں کو سہارا دینے میں کبھی کمزور نہ پڑیں۔
جو اپنی تھکن چھپا کر دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ جو تعریف کے بھوکے نہ ہوں بلکہ خاموشی سے انسانیت نبھاتے رہیں۔
راشد بھائی بھی انہی لوگوں میں سے ہے ، وہ لوگ جو نظر کم آتے ہیں، مگر محسوس بہت ہوتے ہیں۔ جو شہر کے ہنگاموں میں بھی اپنی نیکی کا شور نہیں مچاتے، صرف کام کرتے ہیں، اور دل جیتتے ہیں۔
دوستو ایک خاص بات جو انکے نام کے ساتھ جڑی ہے ، لوگوں کے نام کے پیچھے "سردار" لکھا جاتا ہے لیکن راشد صاحب نے نام کے بعد لکھ کر بھی ثابت کر دیا کہ سرداری لقب سے نہیں، کردار سے ہوتی ہے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ لوگ سردار بننے کے لیے نام کے پیچھے لکھتے ہیں
اور راشد بھائی نے سردار ثابت کرنے کے لیے نام کے بعد لکھا ہے۔
یوں لگتا ہے جیسے انہوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہو "بھائی، سرداری لکھنے سے نہیں آتی سردار وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہو جائے، چاہے نام کے بعد ہی کیوں نہ لکھا ہو
دوستو !! ایسے لوگ ہمارے معاشرے کا حسن ہیں۔
راشد سردار جیسے لوگ وہ چراغ ہیں جو خود جل کر دوسروں کے راستے روشن کرتے ہیں۔ ان کی خاموش خدمت، ان کی بے لوث مدد، اور ان کا انسانیت کے لیے کھڑا رہنا
ہم سب کے لیے ایک مثال ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ
اللہ پاک راشد بھائی کے دل کی نرمی کو ان کی طاقت بنائے، ان کے قدموں کو استقامت دے اور انہیں ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانیاں بانٹنے والا بنائے۔
دوستو !! یہ الفاظ تعریف نہیں—یہ ایک سچائی کا اعتراف ہیں اور ایک ایسے شخص کے لیے دعا ہیں جو واقعی اس کا حق رکھتا ہے ، رب شایان سلامت رکھے۔ آمین۔
احسن فاران ساکنہ اپر آرنیلہ بنگوئیں خاص حال مقیم رابع جدہ سعودی عرب۔