Tech Turtles

Tech Turtles TeCh TuRtLeS

23/01/2026

اگر شعبان میں یہ چیزیں اچانک بڑھ جائیں تو یہ اشارہ ہوتا ہے کہ گھر پر یا گھر کے کسی فرد پر جادو کی تجدید کی کوشش ہو رہی ہے
🔹 حصہ اول
وہ علامات جن سے گھر والے فوراً ہوشیار ہو جائیں
اگر شعبان میں یہ چیزیں اچانک بڑھ جائیں تو یہ اشارہ ہو سکتا ہے کہ گھر پر یا گھر کے کسی فرد پر جادو کی تجدید کی کوشش ہو رہی ہے
1) گھر کے اندر عجیب تبدیلیاں
خاص طور پر شعبان میں
گھر میں بلاوجہ گھٹن، بوجھ یا اداسی محسوس ہونا
گھر میں داخل ہوتے ہی دل بھاری ہو جانا
بے وجہ لڑائیاں، خاص طور پر میاں بیوی کے درمیان
چھوٹی باتوں پر بہت بڑا جھگڑا ہو جانا
گھر کا ماحول ٹھنڈا، سرد مہری یا خوف زدہ محسوس ہونا
گھر میں رہنے کو دل نہ کرنا
گھر میں عجیب بدبو آنا جس کی کوئی ظاہری وجہ نہ ہو

📌 اہم نکتہ
جادو کی تجدید کے وقت شیطان ماحول کو خراب کرتا ہے تاکہ رُقیہ کم ہو اور جھگڑے زیادہ ہوں۔
2) نیند اور خوابوں کی تبدیلی
اگر شعبان میں اچانک یہ چیزیں بڑھ جائیں تو توجہ دیں
ڈراؤنے خواب آنا
کسی کا پیچھا کرنے والے خواب
سانپ، کتے، گندے مقامات، یا اندھیری جگہوں کے خواب
نیند میں گھٹن محسوس ہونا
بار بار گھبرا کر جاگ جانا
خاص طور پر فجر کے قریب خوفناک خواب
یہ چیزیں اکثر جادو کی تجدید کے وقت بڑھ جاتی ہیں۔

3) گھر میں عجیب چیزوں کا نمودار ہونا

اگر اچانک یہ چیزیں ملیں تو غافل نہ رہیں
🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
دھاگے، گرہیں، کپڑا، مٹی، راکھ، تیل جیسی چیزیں
کپڑوں پر یا دیواروں پر مشکوک نشان
گھر کے دروازے، کھڑکی یا باتھ روم کے قریب عجیب چیزیں
خاص طور پر الماری، بستر، یا کپڑوں میں مشکوک چیزیں
⚠️ احتیاط 🔴
اگر ایسی چیز ملے تو ننگے ہاتھ نہ لگائیں، دستانے پہن کر
اٹھائیں اور دم والے پانی
میں بہا دیں۔
4) گھر کے افراد کی حالت میں اچانک تبدیلی
خاص طور پر شعبان میں
کسی فرد کا اچانک بہت چڑچڑا ہو جانا
نماز سے دوری بڑھ جانا
قرآن سننے سے گھبراہٹ
دل میں شدید وسوسے
بلاوجہ رونا یا غصہ آنا
دل کی تنگی بڑھ جانا
یہ بھی جادو کی تجدید کی علامات میں سے ہو سکتا ہے۔
🔹 حصہ دوم
شعبان میں فوراً کیا کریں؟

(عملی پلان)👇👇👇👇👇👇👇

1) پورے گھر کا اجتماعی رُقیہ (سب سے اہم) گھر کا سربراہ کرے۔
شعبان میں کم از کم آخری 15 دن مسلسل
سورہ البقرہ گھر میں بلند آواز سے چلائیں
یا خود پڑھیں (بہتر ہے)
خاص طور پر مغرب یا عشاء کے بعد

📌 حدیث کا مفہوم ہے کہ
جس گھر میں سورہ البقرہ پڑھی جائے، شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔
2) روزانہ کی مضبوط حفاظت (اہلِ خانہ کے لیے)
ہر فرد روزانہ پڑھے
آیۃ الکرسی (صبح و شام)
سورہ الاخلاص، الفلق، الناس (3-3 بار)
یہ دعا
“بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ” (3 بار)
3) گھر کی پاکیزگی اور ذکر
🟢
شعبان میں خاص طور پر
گھر صاف رکھیں( بدبو سے پاک )
وضو کی حالت میں رہنے کی کوشش کریں
گھر میں زیادہ سے زیادہ ذکر ہو
گانے، موسیقی اور فحش چیزوں سے بچیں
کیونکہ گندگی اور غفلت شیطان کو طاقت دیتی ہے۔
4) گھر میں پانی پر دم کر کے چھڑکاؤ
روزانہ یا دو دن میں ایک بار
پانی پر یہ پڑھ کر گھر میں چھڑکیں
🟢
آیۃ الکرسی
سورہ الفاتحہ
الاخلاص، الفلق، الناس
🟢
خاص طور پر
دروازوں
کھڑکیوں
باتھ روم( کے باہر )
بیڈ روم
پر چھڑکیں۔
🟢👇
5) میاں بیوی کے لیے خاص نصیحت

شعبان میں خاص طور پر
ایک دوسرے سے زیادہ صبر کریں
بلاوجہ بحث نہ کریں
اگر جھگڑا ہو تو فوراً اعوذ باللہ پڑھیں
جھگڑے کی وجہ کو ختم کرنے کی کوشش کریں
سونے سے پہلے دعا کریں
کیونکہ جادو کی تجدید میں سب سے پہلا ہدف میاں بیوی کا رشتہ ہوتا ہے۔
🔹 حصہ سوم🟢
تاکہ رمضان پرسکون گزرے
5 سنہری اصول
1. شعبان میں رُقیہ سے علاج میں سستی نہ کریں
2. گھر میں قرآن کی تلاوت بڑھائیں

3. تلاوت کا حلقہ قایم کریں۔ سب مل کر ایک جگہ تلاوت کریں۔
4. غصہ کم، صبر زیادہ
5. اللہ پر مکمل توکل رکھیں
💕👈
آخر میں دل سے نصیحت 🤲🟢
جادو کی تجدید کا مقصد صرف ایک ہوتا ہے
👉 رمضان سے پہلے دل کمزور کر دینا، ایمان ڈھیلا کرنا اور گھر کا سکون برباد کرنا۔
لیکن اگر آپ شعبان میں محنت کریں گے تو اللہ کے حکم سے جادو کی تجدید بے اثر ہو جائے گی اور آپ کا رمضان سکون، عبادت اور نور سے بھرپور ہوگا۔ 🤍
اخوکم✍️ راقی عثمان ظفر
الرقیة الشرعیة النبویة

(COPIED)

22/01/2026
Sab Ko Eid Mailab Un Nabi Ka Mubarak Mahina Mubarak Ho
25/08/2025

Sab Ko Eid Mailab Un Nabi Ka Mubarak Mahina Mubarak Ho

17/08/2025

بارش میں احتیاطی تدابیر!

16/08/2025

محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے نہایت شدید / طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر، شہریوں خصوصاً مارگلہ ہلز میں آنے والے ہائیکرز/وزیٹرز کی حفاظت کے پیشِ نظر یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سیدپور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل عام شہریوں کے لیے وفاقی دارالحکومت میں 19 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔

16/08/2025




゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚ ゚

16/08/2025
16/08/2025
10/05/2025

Pakistan Peyara Pakistan

فلائٹ آپریشن معطل
08/05/2025

فلائٹ آپریشن معطل

Address

Kurre Road Rawalpindi
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923005539849

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tech Turtles posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tech Turtles:

Share