
20/07/2025
راولپنڈی سے ہمیں اپڈیٹ کر رہی ہیں فرح ناز چوہدری
پنڈی روڈ کلر سیداں پر واقع لجپال تکہ گرل فش پوائنٹ اپنی لذت، معیار اور منفرد ذائقے کی بدولت شہریوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ قومی بجٹ بینک کے قریب واقع اس پوائنٹ پر اہلیانِ کلر سیداں کو اعلیٰ معیار کے تکے، باربی کیو، گرل فش، دمچیاں اور دیگر ذائقے دار پکوان فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ریسٹورنٹ کے اونر محمد سرفراز المعروف فاجہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد عوام کو نہ صرف معیاری اور ذائقے دار کھانا فراہم کرنا ہے، بلکہ ایک ایسی جگہ مہیا کرنا ہے جہاں خاندان اور دوست احباب اطمینان کے ساتھ بیٹھ کر لذت سے بھرپور کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
محمد سرفراز نے مزید کہا کہ یہاں آنے والے مہمان چاہیں تو تازہ کھانا موقع پر کھا سکتے ہیں یا پیک کروا کر گھر بھی لے جا سکتے ہیں۔ لجپال تکہ گرل فش پوائنٹ میں صفائی، خوش اخلاقی، اور خدمت کے اعلیٰ معیار کو بھی اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
شہریوں نے بھی اس نئے فوڈ پوائنٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلر سیداں میں اس طرح کے معیاری فوڈ پوائنٹس کی کمی تھی، اور "لجپال" اس خلا کو بخوبی پُر کر رہا ہے۔