NMP TV Is a Progressive Digital Media Platform
(1)
11/07/2025
کوالالمپور میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے جنگی اقدام کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا اور بھارتی ایئر لائنز پر پابندی لگائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام رہا۔ ڈار نے کہا کہ ہم اقتصادی سفارت کاری پر ہیں، بیرون ملک پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، پاکستان نے معاشی مشکلات کے باوجود ٹیک آف کیا، اور جی 20 میں شامل ہونا ہدف ہے۔
11/07/2025
صدر نے کہا کہ اپنی سرزمین کو فتنہ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔صدر نے مزید کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
11/07/2025
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی نکلی، جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی نہیں۔ لاش آخری مرحلے تک ڈی کمپوز ہوچکی تھی اور بال و شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے۔ زیادتی کا پتہ لگانا مشکل بتایا گیا۔ اس سے پہلے پولیس نے لاش 6 ماہ پرانی قرار دی تھی۔
11/07/2025
ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرائیں گی۔ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ کاغذات جمع کرائیں، فیصلہ بعد میں ہوگا۔ مشال نے اس پر مؤقف دینے سے گریز کیا، جبکہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کسی کو ٹکٹ دینے کا نہیں کہا۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔
11/07/2025
ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ
11/07/2025
راولپنڈی نیو ٹاؤن کے غنڈا گرد ایس ایچ او نے صدر طارق ورک کو حوالات میں بند کیا اس کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں
مذمت مذمت مذمت غنڈا گردی نہ منظور نہ منظور نہ منظور
10/07/2025
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے رہنما واپس چلے گئے۔ ادھر لاہور کی عدالت نے انہیں اسلام آباد پولیس حملہ کیس میں 22 جولائی کو طلب کر لیا۔
10/07/2025
کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور گاڑی میں آئے اور فرار ہوگئے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
10/07/2025
لاہور: ایڈیشنل سیشن جج عصمت اللّٰہ وزیر کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ وزیرِاعلیٰ نے لاہور بار کو عوامی فنڈ سے 5 کروڑ دیے، جو خیانت ہے اور وہ صادق و امین نہیں رہے۔ وکیل نے بتایا کہ پولیس کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی، عدالت سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔
10/07/2025
یوٹیوب نے 15 جولائی 2025 سے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کر دی، اب غیر مستند، ری شیئر یا اے آئی سے بنے مواد پر آمدنی ممکن نہیں ہوگی۔ پالیسی کا مقصد معیاری اور تخلیقی مواد کو فروغ دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی شرائط سے بغیر چہرے والی گیمنگ ویڈیوز اور اے آئی آوازوں والے چینلز متاثر ہوں گے۔ یوٹیوب پہلے سے ہی اصلی اور معیاری مواد کو مونیٹائز کرتا ہے، اور آمدنی ویورز، موضوع اور سیزن پر منحصر ہوتی ہے۔
10/07/2025
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عوام کی حفاظت کو فوج کی اولین ترجیح قرار دیا گیا اور بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے کہا بھارت اپنی ہندوتوا انتہا پسندی اور توسیع پسندانہ عزائم سے دنیا کو بدظن کر رہا ہے۔ دورۂ امریکا اور دیگر ممالک میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کی تفصیلات بھی دی گئیں۔ فوج کی تیاریوں، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور ٹرائی سروسز ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
10/07/2025
ویرات کوہلی نے لندن میں یووراج سنگھ کی فنڈ ریزنگ تقریب میں ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ داڑھی بار بار رنگنے کا وقت آ جائے تو سمجھ لیں وقت ہو گیا۔ انہوں نے روی شاستری کو اپنے کامیاب ٹیسٹ کیریئر کا اہم حصہ قرار دیا اور یووراج سنگھ کے ساتھ دوستی اور یادوں کو سراہا۔ کوہلی نے 12 مئی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔
Be the first to know and let us send you an email when NMP TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.