Daily Muhim Peshawar

Daily Muhim Peshawar News Paper

09/10/2025

کل مورخہ 10 اکتوبر، دوپہر 2:30 پر ڈی جی آئی ایس پی آر پشاور کور ہیڈ کوارٹر سے اہم پریس کانفرنس کریں گے

پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی

*اورکزئی: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ  19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شـہید*خیبرپختونخوا کے...
08/10/2025

*اورکزئی: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شـہید*

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شـہید ہوگئے، کارروائی کے دوران 19 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا۔

راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی کے رہائشی 33 سالہ میجر طیب راحت بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، جھڑپ میں دیگر 9 جوان بھی شہید ہوگئے۔

شہادت پانے والے نو بہادر سپاہیوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 38 سالہ نائیک صوبیدار اعظم گل، ضلع کرم کے رہائشی 35 سالہ نائیک عادل حسین، ضلع ٹانک کے رہائشی 34 سالہ نائیک گل عامر، ضلع مردان کے رہائشی 31 سالہ لانس نائیک شیر خان، ضلع مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک تالش فراز، ضلع کرم کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک ارشد حسین، ضلع مالاکنڈ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی طفیل خان، ضلع صوابی کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عاقِب علی، اور ضلع ٹانک کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

07/10/2025

اسلام آباد میں ‏فلسـطـین کے لئے احتجاج۔۔۔ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سابق سینیٹر مشتاق احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

07/10/2025

*پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کے لیے تیار*

07/10/2025

جو ترقی سندھ میں ہوئی اسے پورے پاکستان میں پھیلانے کا وقت آگیا ہے، شازیہ مری

07/10/2025

کنڈیارو ڈسٹرکٹ نوشهرو فیرز سنده
سستی مرغی کے نام پر لوگوں کو مری هوٸی مرغی کا گوشت فروش کیا جارہا هے انتظامیہ خاموش ۔ریٹ ۳٦۰ رپے کلو

07/10/2025

*سابق سینیٹر مشتاق احمد خان دجالی حراست سے رہا، اردن پہنچ گئے!*

قید کے دوران اسـرائیـلی فورسز نے ان پر تشدد کیا، احتجاجاً جیل میں بھوک ہڑتال کی۔

اسـرائیـلی اہلکاروں نے ان پر کتے چھوڑے اور علاج کی تمام سہولیات سے محروم رکھا۔

*غـ-ز ہ جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور ختم، ح-مـا ـ س نے سرکردہ فلـسطیـنیوں کی رہائی سمیت متعدد شرائط رکھ دیں*غـز ہ جنگ کے...
07/10/2025

*غـ-ز ہ جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور ختم، ح-مـا ـ س نے سرکردہ فلـسطیـنیوں کی رہائی سمیت متعدد شرائط رکھ دیں*

غـز ہ جنگ کے خاتمے کے لیے ح-مـا ـ س اسـرائیـل اور ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں حـمـا ـ س ، اسـرائیـل بات چیت آج پھر ہو گی۔

شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات میں ح-مـا ـ س وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلـیـل الحیہ نے کی۔ امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔

رات دیر تک جاری رہنے والے مذاکرات میں قطر اور مصر کے وفود نے بطور ثالث شرکت کی۔

فلسـطیـنی عہدیدار کے مطابق ح-مـا ـ س نے یرغمالیوں کی رہائی اور غـز ہ سے اسـرائیـل کے انخلا اور ٹائم لائن پر اپنے مؤقف کا خاکہ پیش کیا۔

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ح-مـا ـ س نے 6 سرکردہ فلسـطـینی قیدیوں کی رہائی اور بڑے پیمانے پر غـز ہ میں امداد کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ حـمـا ـ س اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ اسـرائیـل یرغمالیوں کی رہائی کے بعد معاہدے کی پاسداری کرے۔

*پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج*پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ...
07/10/2025

*پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا کرلیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے کیفے میں کھانا کھاکر کینٹ کی جانب جارہے تھے، 2 گاڑیوں میں سوار 5 نامعلوم افراد نے زبردستی روکا اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات پر اغوا کاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر پر مکمل انکوائری کی جائے گی، نامعلوم افراد کی شناخت کرکے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

*بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز*فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورن...
07/10/2025

*بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز*

فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا

آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی

Daily Muhim Peshawar 7 October 2025
07/10/2025

Daily Muhim Peshawar
7 October 2025

Daily Muhim Peshawar 6 October 2025
06/10/2025

Daily Muhim Peshawar
6 October 2025

Address

Street 5
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923315393504

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Muhim Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Muhim Peshawar:

Share

Category