09/04/2025
پاکستان قدرتی خزانوں کا گھر لیکن افسوس سول اور فوجی حکمرانوں نے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا،سیاست اور لوٹ مار منظر پر اتنی چھائی رہی کہ کسی کو ملک بارے سوچنے کا موقعہ ہی نہیں ملا یا کسی نے زحمت ہی نہیں کی۔اب جب ملک دشمنوں نے ہم پر پراکسی وار مسلط کر رکھی ہے معیشت اعدادوشمار میں تو ترقی کر رہی ہے لیکن عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے۔حکومت مہنگائی کو 07۔ پر لانے کے دعوے کر رہی ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
اب بھی خلوص نیت اور سب کو ساتھ ملا کر کوششیں کی جائیں تو آگے بڑھنے کا پوٹینشل بہت ہے۔اس کے لئے سیاسی استحکام شرط اول ہے۔