Aziz Ullah

Aziz Ullah Digital Marketing Professional | Consultant | Founder & CEO at MarkNeX

اگر آپ دوسرے والے ہیں تو مبارک ہو۔ آپ آزاد ہیں؛- دکھاوے سے- فضول خرچ سے- چیزوں کی غلامی سے- لوگوں کی تنگ سوچ سےاور اگر ج...
15/09/2026

اگر آپ دوسرے والے ہیں تو مبارک ہو۔ آپ آزاد ہیں؛

- دکھاوے سے
- فضول خرچ سے
- چیزوں کی غلامی سے
- لوگوں کی تنگ سوچ سے

اور اگر جتنا سیو کرتے ہیں اچھی جگہ انویسٹ کرے تو انشاء اللہ آپ مالی طور پر بھی بہت جلد آزاد ہونگے۔

آپ جہاں بھی ہیں جیسے بھی ہیں ہم دوست ہیں۔

امیر ہونا اور امیر نظر آنا، دو الگ چیزیں ہیں۔امیر ہونا:- سادہ لیکن اچھے کپڑے پہننا- ضرورت کی گاڑی اور گھر رکھنا- صرف ضرو...
10/09/2026

امیر ہونا اور امیر نظر آنا، دو الگ چیزیں ہیں۔

امیر ہونا:

- سادہ لیکن اچھے کپڑے پہننا
- ضرورت کی گاڑی اور گھر رکھنا
- صرف ضرورت کی چیزوں پر خرچ کرنا
- مالی منصوبہ بنا کر چلنا
- زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور اثاثے بنانا
- دکھاوے کے بجائے مستقبل کے لیے سوچنا

امیر نظر آنا:

- مہنگی گاڑی رکھنا
- مہنگے برانڈز کے کپڑے پہننا
- دکھاوے کیلئے خرچ کرنا
- غیر ضروری چیزوں پر بے سوچے خرچ کرنا
- ایسی چیزیں خریدنا جو ہر ماہ خرچ بڑھاتی رہیں
- بغیر کسی مالی منصوبے کے زندگی گزارنا

اصل امیری دولت بنانا ہے دکھانا نہیں۔

اس لیے لوگوں کو متاثر کرنے کے بجائے اپنی مالی حالت بہتر کرنے پر خرچ کریں۔

کیش فلو بزنس کی جان ہے۔اچھا پرافٹ ایبل بزنس بھی کیش فلو کی وجہ سے فیل ہوسکتا کے۔کیش فلو کا مطلب ہے کہ بزنس میں کتنا پیسہ...
08/09/2026

کیش فلو بزنس کی جان ہے۔

اچھا پرافٹ ایبل بزنس بھی کیش فلو کی وجہ سے فیل ہوسکتا کے۔

کیش فلو کا مطلب ہے کہ بزنس میں کتنا پیسہ آرہا ہے اور کتنا جا رہا ہے۔

کیش فلو کو چیک کرنے کا بہترین فارمولا؛

کیش کنورژن سائیکل؛
سٹاک کتنے دن بکنے کیلئے پڑا رہتا ہے + گاہک کتنے دنوں میں پیسے دیں گے - سپلائر کو کتنے دنوں میں دینے ہیں۔

اگر یہ منفی ہے تو بہترین ہے۔

اگر تیس 30 ہے تو ٹھیک ہے۔

اگر 60 دن سے زیادہ ہے تو پیسہ اٹک چکا ہے۔

اسے بہتر کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ؛

1. سٹاک جلدی بیچو چاہیے پرافٹ کم ہو۔
2.کسٹمر کو کم وقت دو
3. سپلائر کو زیادہ وقت دو۔
4. کبھی بھی زیادہ سٹاک نہ کریں، بس حساب رکھے؛ کتنا بگتا ہے اور کتنے دنوں میں سٹاک آتا ہے۔

یہ طریقہ آزمائیں انشاء اللہ بہتری آئیگی ۔

02/09/2026
آپ نے بزنس شروع کیا، زبردست آفرز اور ڈسکاؤنٹ دیے، اور شاندار سیلز بھی ہو گئیں۔لیکن ذرا سوچیں... پھر کیا ہوا؟جیسے ہی ڈسکا...
01/09/2026

آپ نے بزنس شروع کیا، زبردست آفرز اور ڈسکاؤنٹ دیے، اور شاندار سیلز بھی ہو گئیں۔

لیکن ذرا سوچیں... پھر کیا ہوا؟

جیسے ہی ڈسکاؤنٹ ختم ہوا، کسٹمرز غائب؟
اگر ایسا ہے تو یہ بزنس کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

اصل اور پائیدار بزنس وہی ہوتا ہے جہاں:

کسٹمر بار بار آپ کے پاس واپس آئے

وہ آپ پر آنکھیں بند کر کے اعتماد کرے

بغیر کسی ڈسکاؤنٹ یا سیل کے آپ سے خریدے

اور خوش ہو کر خود دوسروں کو بھی آپ کے بارے میں بتائے

ڈسکاؤنٹ سے صرف ایک بار کی سیل ملتی ہے، جبکہ بہترین معیار اور اعتماد سے لائف ٹائم کسٹمر بنتا ہے۔

آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں!

بیشتر لوگ ایک چلتا بزنس دیکھتے ہیں اور شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر وہ بزنس ان کے ہنر سے میل نہیں کھاتا تو ایک ماہ میں رک ...
25/08/2026

بیشتر لوگ ایک چلتا بزنس دیکھتے ہیں اور شروع کر دیتے ہیں۔

لیکن اگر وہ بزنس ان کے ہنر سے میل نہیں کھاتا تو ایک ماہ میں رک جاتے ہیں۔ کیوں؟

کیونکہ وہ کام ان کے لیے مشکل ہے۔ جب آپ اپنے ہنر سے شروع کرتے ہیں تو کام آسان لگتا ہے، پیسے جلدی آتے ہیں، اور آپ رکتے نہیں۔

کیسے کریں؟
سادہ۔
سوچو کہ آپ کس میں سب سے اچھے ہو
(کوڈنگ؟ سیلز؟ بولنا؟ کوکنگ؟)۔

وہ ہنر کون سے بزنس میں استعمال ہو سکتا ہے۔
وہی شروع کرو۔ بس۔

مثلاً آپ اچھی کوکنگ کرتے ہیں تو بس بزنس بنانا سیکھے اور بسم اللّٰہ کرے۔

آپ محنت کرے، دینے والی ذات اللہ کی ہے۔

بزنس کو خودکار ہونا چاہیے کہ اگر آپ نہ بھی ہوں تو وہ بغیر کسی رکاوٹ کے چلنا چاہیے۔اگر آپکا آپکے بغیر میں چلتا تو یہ کام ...
24/08/2026

بزنس کو خودکار ہونا چاہیے کہ اگر آپ نہ بھی ہوں تو وہ بغیر کسی رکاوٹ کے چلنا چاہیے۔

اگر آپکا آپکے بغیر میں چلتا تو یہ کام کریں؛

1. آپ جو جو کام کرتے ہیں وہ لکھے۔
2. اس میں سے وہ کام جو کوئی اور کر سکتا ہے، حوالے کریں۔ اگر کوئی نہیں کر سکتا تو کسی کو ٹرین کرے۔
3. اس طرح جتنے کام آپ کرتے ہیں، آہستہ آہستہ حوالے کرے اور نظام بنائیں۔

آپکا کام بزنس بڑھانے کے بارے میں سوچنا ہے نہ کہ روز مرہ کے کام کرنا۔

آپ سوچیں گے تو بزنس بڑھے گا۔

Address

Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aziz Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aziz Ullah:

Shortcuts

Share