Nakrali News

Nakrali News Nakrali News

*📢 خطرے کی گھنٹی: 🚨🚨🚨 "کانگریس گراس" ہمارے گھروں اور فصلوں کو تباہ کر رہی ہے*راولپنڈی / اسلام آباد /اور ملک بھر کے لوگو ...
19/08/2026

*📢 خطرے کی گھنٹی: 🚨🚨🚨 "کانگریس گراس" ہمارے گھروں اور فصلوں کو تباہ کر رہی ہے*

راولپنڈی / اسلام آباد /اور ملک بھر کے لوگو خدارا اس پوسٹ کو شیئر کریں

آج کل گلیوں، سڑکوں، کھیتوں اور گھروں کے سامنے ایک سفید پھولوں والی بوٹی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اس کا نام ہے *کانگریس گراس - Parthenium hysterophorus*

*یہ ہمارے لیے کتنی خطرناک ہے؟ ⚠️
🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
1. انسانوں کے لیے* اس کا پولن سانس کی بیماری، دمہ، شدید الرجی اور جلد کے زخم پیدا کرتا ہے۔ بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر
2. جانوروں کے لیے* گائے بھینس کھا لیں تو دودھ کڑوا اور زہریلا ہو جاتا ہے۔ جانور بیمار ہو جاتے ہیں
3. فصلوں اور زمین کے لیے* یہ 1 پودا 25,000 بیج دیتا ہے۔ ہماری گندم، سبزی اور چارے والی زمین کو بنجر کر دیتی ہے
4. ماحول کے لیے* یہ دوسرے تمام پودوں کو ختم کر کے ماحول کا توازن بگاڑ دیتی ہے

ہماری حکومت سے اپیل
# of

خدارا اس "خاموش قاتل" کے خلاف فوری اقدامات کریں:
1. عوامی آگاہی مہم چلائی جائے TV اور سوشل میڈیا پر
2. محکمہ زراعت کی ٹیمیں محلے محلے جا کر اسے تلف کریں
3. سکولوں اور مساجد میں لوگوں کو اس کے نقصانات بتائے جائیں

*ہم شہری کیا کر سکتے ہیں؟*
1. دستانے اور ماسک پہن کر جڑ سمیت اکھاڑ کر جلا دیں
2. پھول بننے سے پہلے ہی ختم کر دیں
3. اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ *شیئر* کریں تاکہ ہر گھر تک یہ بات پہنچے

* نوٹ * اسے ہاتھ سے مت چھوئیں۔ الرجی ہو سکتی ہے۔

آئیے مل کر اپنے شہر، اپنے بچوں اور اپنی زمین کو اس زہر سے بچائیں۔/

04/08/2026

Address

Nakrali
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nakrali News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share