17/09/2025
خبر شامل کرتے ہیں گوجرخان سے ہمارے نمائندے قمرشہزاد مغل کی رپورٹ کے مطابق
اے ایس پی گوجرخان سید دانیال حسن کی تعیناتی خوش آئندہ ہے، بہترین حکمت عملی کے ذریعے شہریوں کو تحفظ فراہم کروانے میں انکا کلیدی کردار ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مندرہ جن کو کچھ عرصہ قبل جب تعینات کیا گیا علاقے میں جرائم پیشہ عناصر نے اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی تھی۔ منشیات فروشی چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر تھیں ایس ایچ او ملک تنویر اشرف نے چارج سنبھالنے ہی سب سے پہلے بڑے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا اور انکو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائیں اور وہیکل لفٹر گینگ سمیت مویشی چوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس سے علاقہ امن و سکون کا گہوارہ بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی حلقوں سمیت اہلیان علاقہ نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے میں جرائم کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے جس میں ایس ایچ او مندرہ ملک تنویر اشرف اور انکی ٹیم کافی حد تک کامیاب رہی ہے، جس طرح انہوں نے بڑے منشیات فروشوں کا جینا محال کیا وہ قابل تعریف عمل ہے منشیات ہی معاشرے میں دیگر کئی برائیوں کو جنم دیتی ہے اور نوجوان نسل معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہوتی ہے۔ ہم اہلیان علاقہ اے ایس پی سید دانیال حسن اور ایس ایچ او مندرہ ملک تنویر اشرف کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے علاقے میں منشیات جیسا گھناونا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی ہیں قبل ازیں علاقے میں کھلے عام منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر سرگرم عمل تھے اور عوام علاقہ عدم تحفظ کا شکار تھے۔