22/09/2025
پاکستان نے نیا 122 ملی میٹر آرٹلری سسٹم متعارف کرا دیا
پاکستان نے اپنی فوج کے لیے نیا 122 ملی میٹر آرٹلری سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو 6 کلومیٹر کے فاصلے پر انتہائی مضبوط بنکروں کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ہتھیار ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کی تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے، جس میں کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ نظام، جسے ایڈوانسڈ انفنٹری مارٹر سسٹم (AIMS) کہا جاتا ہے، تیزی سے تعینات ہونے والا اور انتہائی متحرک ہتھیار ہے۔ یہ 120 ملی میٹر کے 40 مارٹرز کو بیک وقت 6 کلومیٹر تک مختلف زمینی اہداف پر داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
AIMS میں جدید "شوٹ اینڈ اسکوٹ" ٹیکنالوجی بھی شامل ہے، جو فائرنگ کے فوراً بعد پوزیشن تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے تاکہ دشمن کی جوابی کارروائی سے بچا جا سکے۔
یہ نظام نہ صرف فیلڈ میں افواج کی فائر پاور کو بڑھاتا ہے بلکہ جنگی محاذ پر رفتار اور لچک بھی مہیا کرتا ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔