Samaj Network

Samaj Network it also cover the local festivals ,religious and educational event

This page is at aim to provide information regarding the social issues which were still unexplored by any other organization and also bring forth the hidden beauty of mountainous region.

یہ کالی داڑھی والا آدمی شام میں دہشتگرد تنظیم القا$عدہ کا سربراہ ہوتا تھا۔موسا$د اور سی ائی اے نے اسے اسکوٹر سے اٹھا کر ...
28/09/2025

یہ کالی داڑھی والا آدمی شام میں دہشتگرد تنظیم القا$عدہ کا سربراہ ہوتا تھا۔

موسا$د اور سی ائی اے نے اسے اسکوٹر سے اٹھا کر شام کا صدر بنا دیا۔
کل یہ امریکی وزیر خارجہ سے مل رہا تھا۔ اج کل نیویارک میں گھوم رہا ہے۔

جو شخص اس سے مصافحہ کر رہا ہے یہ شریف خاندان کے سریے کے گوداموں کا منشی ہوا کرتا تھا۔ پاک فوج اسے لندن سے ائرفورس کے جہاز میں بٹھا کر لائی تھی کہ ملک کی اکانومی ٹھیک کرے۔ اس نے اکانومی کا بیڑہ غرق کردیا۔ انعام کے طور پر اسے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ بنا دیا۔

سالا اپن کو تو اس دنیا کے دستور سمجھ میں نہيں آتے۔ جو جتنا لچا اتنا اچا کیسے ہوجاتا ہے۔ جو جتنا نکما اتنا کامیاب کیسے ہو جاتا ہے۔
Samaj Network
Explore-Nagar

غلمت نگرالحمدللہ ممبر جی بی اسمبلی و رہنما اسلامی تحریک جناب محمد ایوب وزیری کی جانب سے آپنے حلقے کے عوام کو بجلی کی بہت...
28/09/2025

غلمت نگر
الحمدللہ ممبر جی بی اسمبلی و رہنما اسلامی تحریک جناب محمد ایوب وزیری کی جانب سے آپنے حلقے کے عوام کو بجلی کی بہتر فراہمی کی خاطر اپنے حلقے میں بھر تا ہکوچھر پندرہ کروڑ مالیت کا ٹی لائن پروجیکٹ پاس کرواکر آج غلمت نگر میں عمائدین غلمت کی موجودگی میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ حلقہ 4 کے عوام وزیری صاحب کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔
بصد شکریہ وزیری صاحب

سٹریٹ  لائٹس مناپن نگر2 کلومیٹر لنک روڈ پر ممبر جی بی اسمبلی جناب محمد ایوب وزیری رہنما تحریک اسلامی کی جانب سے دی  گئی ...
27/09/2025

سٹریٹ لائٹس
مناپن نگر2 کلومیٹر لنک روڈ پر ممبر جی بی اسمبلی جناب محمد ایوب وزیری رہنما تحریک اسلامی کی جانب سے دی گئی سٹریٹ لائٹس کی انسٹالیشن مکمل۔ مناپن کے عوام وزیری صاحب کے اس اقدام پر مشکور و ممنون ہیں۔

شاہراہِ نگر کا تعمیراتی کام دس دن سے ناقص ہونے کی وجہ سے بند تھا جس پر عوام کے شدید تحفظات تھےاس سلسلے میں صدر اسلامی تح...
26/09/2025

شاہراہِ نگر
کا تعمیراتی کام دس دن سے ناقص ہونے کی وجہ سے بند تھا جس پر عوام کے شدید تحفظات تھےاس سلسلے میں صدر اسلامی تحریک ضلع نگر یاورعباس کی سربراہی میں عمائدین مناپن کا وفد پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہر صاحب اور این۔۔ایل۔۔سی کے پراجیکٹ منیجر ماجد صاحب ،آری ذاکر حسین سے ملاقات ۔
ملاقات میں عوام نے راستے کی خرابی اور دیگر شکایات پیش کی جس پر زمہ دار حکام نے کمی بیشی کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔۔

GB Boys High School Minapin NagarThe parent teacher community meeting PTCM at boys high school minapin nagar was held to...
26/09/2025

GB Boys High School
Minapin Nagar

The parent teacher community meeting PTCM at boys high school minapin nagar was held to discuss student academic performance particularly the meeting was convened in perspective of 2nd term result declaration. Parents eagerly participated and throughly discussed student performance and areas of improvement. The principal boys high school minapin nagar sir jafar hussain ajiz encouraged parent to be more involved in thier children's studies. He also gives special emphasises to set parent teacher coomon goals for child development.

26/09/2025

شاہراہ نگر اپڈیٹ
مناپن نگر بعد از نماز جمعہ حکومت اور این ایل سی کی جانب سے شاہراہِ نگر کےتعمیراتی کام روکنے پر علامتی احتجاج کیا گیا۔
احتجاجیوں سے جناب حاجی محسن نے کہا کہ بروقت کام شروع نہ کیا گیا تو سکندرآباد تا ہوپر تک نگر کے تمام موضع جات سے لوگوں کو احتجاج کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

26/09/2025

شاہراہِ نگر اپڈیٹ
مناپن نگر بعد از نماز جمعہ حکومت اور این ایل سی کی جانب سے شاہراہِ نگر کےتعمیراتی کام روکنے پر علامتی
احتجاج کی گیا شرکاء احتجاج سے دیران ویلفیئر آرگنائزیشن مناپن کے صدر جناب قربان علی صاحب نےکہا کہ
اگر شاہراہِ نگر کےتعمیراتی کام فورا شروع نہ کیا گیا توکچھ دنوں میں نگر سطح پر احتجاجات کا آغاز کیا جائے گا۔

26/09/2025

نگر اپڈیٹ
مناپن نگر بعد از نماز جمعہ حکومت اور این ایل سی کی جانب سے شاہراہِ نگر کےتعمیراتی کام روکنے پر علامتی
احتجاج کیا گیا۔
شرکاء احتجاج نے کہا کہ
اگر تعمیراتی کام فورا شروع نہ کیا گیا توکچھ دنوں میں نگر سطح پر احتجاجات کا آغاز کیا جائے گا۔

*عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جاوید نمبردار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ، راجہ کاشان کے قاتلوں کو ک...
25/09/2025

*عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جاوید نمبردار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ، راجہ کاشان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دنیور سے لاپتہ طالب علم ارشاد اور کراچی سے لاپتہ ڈاکٹر مشال کی بازیابی کے لئے گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ*

گلگت(پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جاوید نمبردار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ، راجہ کاشان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دنیور سے لاپتہ طالب علم ارشاد اور کراچی سے لاپتہ ڈاکٹر مشال کی بازیابی کے لئے گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں نوجوان، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر " جاوید نمبردار کے قاتلوں کو گرفتار کرو" ، "ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے" ، انصاف دو انصاف دو جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے جنرل سکرٹری تعارف عباس نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین جاوید نمبردار کے قاتلوں کو مہینے گزرنے کے باوجود گرفتار نہ کرنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں آئے روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں حالیہ دنوں طالب علم کاشان راجہ کا قتل، دنیور سے طالب علم ارشاد کا لاپتہ ہونا اور کراچی میں نگر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر مشال کا لاپتہ ہونا قابل مذمت ہے حکومت اور ادارے ان کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جاوید نمبردار عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے متحرک رہنما تھے اور مقدمات کا سامنا کررہے تھے ان کے دن دہاڑے گرفتاری سے سینکڑوں خدشات جنم لیتے ہیں ان کے قاتل اس وقت اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان قاتلوں کی پشت پناہی کون کررہا ہے۔ احسان ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت پرامن سیاسی کارکنوں کے لئے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے ہم وقت سے پہلے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ مزید ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم طالب علم راجہ کاشان جس کو دن دہاڑے قتل کرکے دریا برد کیا گیا اور اس کی لاش ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا اس کے علاؤہ استور سے تعلق رکھنے والا طالب علم ارشاد جو کہ دنیور سے لاپتہ ہے جبکہ نگر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر مشال ہفتوں سے کراچی سے لاپتہ ہے۔ ایسے میں یہ بدمعاش اور عیاش حکمران شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کا سربراہ چیف سکرٹری اور نام نہاد وزیر اعلی گلبر اپنے عیاشیوں میں مست ہیں ہم ان کو متنبہ کرناچاہتے ہیں کہ وہ جاوید نمبردار کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں اور لاپتہ افراد کو بازیاب کریں بصورت دیگر عوام کا سمندر ان کو ڈبو دے گی۔
مظاہرے کے آخر میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے شدید نعرے بازی بھی کی۔

*جاری کردہ: شیرنادرشاہی
انفارمیشن سکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی جی بی*

مشن نور نگر گلگت بلتستان ‏مجھے ہے حکمِ اذان لا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
20/09/2025

مشن نور
نگر گلگت بلتستان
‏مجھے ہے حکمِ اذان لا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ

Address

Rawalpindi

Telephone

+923129850547

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samaj Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Samaj Network:

Share