05/04/2025
♦اہل غزہ کی طرف سے ایک اہم پیغام!
ترجمہ:
اے بھائیو! اے بہنو! اللہ کے واسطے یہ پیغام آگے پہنچا دو۔ اللہ کی قسم اس لمحے لوگ زندہ دفن کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک دفن کیے جا رہے ہیں، زندہ۔ صحافیوں کو دفن کر رہے ہیں۔ ریلیف ورکرز کو دفن کر رہے ہیں۔ آگ بجھانے والے عملے کو۔ زندہ دفن کر رہے ہیں۔ بڑوں کو۔ چھوٹوں کو۔ اللہ کی قسم۔ جو لوگ رفح سے نقل مکانی کر کے آ رہے ہیں اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ لوگوں کو وہاں زندہ دفن کیا جا رہا ہے۔ غـزہ میں اس وقت یہ چل رہا ہے۔ قیامت کا منظر ہے۔ ہم نے یہ ایک میسیج ریکارڈ کر کے آپ کو بھیجا ہے۔ براہ کرم آواز اٹھائیں۔ کوئی مسلمان ہے تب، غیر مسلم ہے تب، ظلم اور سفاکی کی حد کی جا رہی ہے۔ کوئی سننے والا نہیں۔ خدا کے واسطے بولیں شور اٹھائیں۔ کسی میں ذرہ ضمیر ہے وہ اس پر شور اٹھا دے۔ اللہ کی قسم مناظر آپ کے تصور سے باہر ہیں۔ کچھ کھانے کو نہیں۔ کچھ پینے کو نہیں۔ زندہ دفن ہو رہے ہیں۔ اللہ کا واسطہ۔ اللہ کا واسطہ۔ اللہ کا واسطہ دے کر کہہ رہا ہوں کوئی تھوڑا بہت بھی ضمیر ہے، کوئی شخص بول سکتا ہے، کوئی شخص چیخ سکتا ہے، کوئی شخص کچھ کر سکتا ہے۔ کسی کو کوئی زبان آتی ہے، اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں ان خبروں کو خوب خوب پھیلائیں۔ لوگوں کو پتہ تو چلے غـزہ میں اس وقت کیا چل رہا ہے۔ یہ پیغام اہالیان غـزہ کی طرف سے ہے۔ اندرونِ غـزہ سے ہے۔ اللہ کی قسم ہم زندہ دفن ہو رہے ہیں۔ حسبی اللہ حسبی اللہ
__
سوشل میڈیا پر غزہ کے کسی بھائی کی طرف سے یہ ایک آڈیو (عربی) کا پیغام سنا۔ جس کا میں نے اردو ترجمہ کر دیا ہے۔(مترجم حامد کمال الدین)
حسبی اللہ
اس مسئلہ پر سوشل میڈیا میں خوب آواز اٹھائیں