17/06/2023
کیا ماڈرن زمانہ تھا ۔
میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا کہ اس دور میں عورتیں کاروبار بھی کیا کرتی تھیں اور ہر قسم کا سوال بھی کیا کرتی تھیں ۔صدقہ بھی دیتی تھیں اور مرد کو قوام بھی مانتی تھیں ۔
پسند کی شادی کرتی تھیں حتی کہ خود نکاح کا پیغام بھی بھیجتی تھیں ۔
گھر کے کام کے لئیے ملازم رکھے ہوئے تھے ۔۔۔ذرا سا شوہر سے مسئلہ ہوتا تو فوراً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کرنے پہنچ جاتی تھیں ۔ وہ دور جس میں طلاق گناہ نہیں تھی بیوگی جرم نہ تھا ۔
کون کہتا ہے اسلام ماڈرن دین نہیں ؟
ذرا ہماری شاندار روایات تو دیکھو اللہ کی قسم جدت پسندی بھول جائیں گے۔❤
ہم سلام پیش کرتے ہیں مُحَمَّد ﷺ پر آل مُحَمَّد ﷺ پر اور أصحاب مُحَمَّد ﷺ پر ۔
یااللہ ہم سب کو بھی جنت میں ان ہستیوں کا ساتھ نصیب فرمانا آمین ثم آمین