Binte Mohsin بنتِ محسن

Binte Mohsin بنتِ محسن میں نے یہ سوچ کر ہنسنے کا ہنر سیکھ لیا
درد سہنا ہے تو پھر دیدہِ نم کیا رکھنا ❤️
🇵🇰❤️🇨🇦 ❤️🇦🇪

کسی نے جبران خلیل جبران سے پوچھا: "انسانوں میں سب سے حیرت انگیز بات کیا ہے؟"انہوں نے جواب دیا:  "انسان بچپن سے اکتا جاتے...
27/07/2025

کسی نے جبران خلیل جبران سے پوچھا:
"انسانوں میں سب سے حیرت انگیز بات کیا ہے؟"
انہوں نے جواب دیا:
"انسان بچپن سے اکتا جاتے ہیں اور جلدی بڑے ہونے کی آرزو کرتے ہیں، پھر جب بڑے ہو جاتے ہیں تو دوبارا بچپن کی تمنا کرتے ہیں۔
اپنی صحت کی قربانی دے کر دولت کماتے ہیں، پھر اسی دولت کو صحت کی بحالی پر خرچ کرتے ہیں۔
مستقبل کی فکر میں حال کو نظرانداز کر دیتے ہیں، نتیجتاً نہ حال میں جیتے ہیں نہ ہی مستقبل میں۔
یوں زندگی بسر کرتے ہیں جیسے کبھی مرنا نہیں اور یوں مر جاتے ہیں جیسے کبھی جیا ہی نہیں۔"

😁👌
26/07/2025

😁👌

خوبصورت سی لمبی ناک والے نزیر اداکار کیسے بن گیا پر اللہ جس کو عزت دے آج نزیربیگ پاکستان کی فلمی دنیا کے وہ ستارے ہیں جو...
26/07/2025

خوبصورت سی لمبی ناک والے نزیر اداکار کیسے بن گیا پر اللہ جس کو عزت دے آج نزیربیگ پاکستان کی فلمی دنیا کے وہ ستارے ہیں جو ہمیشہ تاریخ کے صفحات پر جگمگاتے رہیں گے ۔

ندیم بیگ — وہ نام جس نے سکرین پر آتے ہی دھڑکنیں تیز کر دیں، جذبات کو زبان دی، اور عشق کو نئی پہچان!
ہر کردار میں ایک جادو، ہر منظر میں ایک کہانی… اور ہر فلم میں وہ شان جسے وقت بھی نہ مٹا سکا۔

آج جب وہ 84 برس کے ہو چکے ہیں، لگتا ہے جیسے ہماری یادوں کی فلم ابھی بھی "ریلیز" پر ہے۔
ندیم صاحب! آپ وہ ہیرو ہیں جن کا زمانہ کبھی پرانا نہیں ہوتا۔

سالگرہ مبارک لیجنڈ!🎂🎂🎂
آپ ہمیشہ دلوں کی سکرین پر زندہ رہیں گے۔

دل کا درد؟ نہیں! یہ دراصل معدے کا مسئلہ ہو سکتا ہے!اکثر لوگ جب سینے میں درد محسوس کرتے ہیں تو فوراً گھبرا جاتے ہیں،پہلا ...
26/07/2025

دل کا درد؟ نہیں! یہ دراصل معدے کا مسئلہ ہو سکتا ہے!
اکثر لوگ جب سینے میں درد محسوس کرتے ہیں تو فوراً گھبرا جاتے ہیں،
پہلا خیال یہی آتا ہے: "کہیں دل کا دورہ تو نہیں پڑ رہا؟"
مگر سچ تو یہ ہے کہ اکثر اوقات یہ درد دل کا نہیں بلکہ معدے کا ہوتا ہے۔

🤔 اصل میں ہوتا کیا ہے؟
جب معدے میں گیس کی زیادتی ہو جاتی ہے تو:

معدہ پھول جاتا ہے

اس کا دباؤ ڈایافرام (جو سینے اور پیٹ کے درمیان ہوتا ہے) پر پڑتا ہے

اور یوں درد سینے میں یا دل کے قریب محسوس ہونے لگتا ہے

یہ درد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دل کی جگہ پر ہو،
جس سے لوگ پریشان ہو کر فوراً دل کے ٹیسٹ کرواتے ہیں،
مگر رپورٹیں بالکل نارمل آتی ہیں!

😟 لیکن خوف ختم نہیں ہوتا...
جب بار بار درد ہو اور رپورٹس کچھ نہ بتائیں،
تو مریض کے ذہن میں ایک مسلسل خوف بیٹھ جاتا ہے:
"کہیں دل کا دورہ نہ پڑ جائے؟"

یہی وہم اور خوف:

نیند اُڑا دیتا ہے

دن کا سکون ختم کر دیتا ہے

جسمانی توانائی چوس لیتا ہے

🚨 اصل خطرہ
یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب مرض کی اصل وجہ — یعنی معدہ یا نظامِ ہضم کا مسئلہ — نظر انداز ہو جاتی ہے۔
اور مریض آہستہ آہستہ جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے کمزور ہونے لگتا ہے۔

💡 حل کیا ہے؟
دل کے ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ شک دور ہو جائے

مگر اگر رپورٹس ٹھیک ہوں تو بلاوجہ کا خوف نہ پالیں

گیس، تیزابیت یا معدے کے مسائل کا مناسب علاج کریں

ذہنی سکون اور خوراک میں اعتدال بہت ضروری ہے

یاد رکھیں:
ہر سینے کا درد دل کا نہیں ہوتا۔
لیکن اگر خود کو خوف اور وہم میں ڈالیں گے تو فائدہ کے بجائے نقصان ہوگا۔

26/07/2025

اگر پوزیشن ہولڈر کی بجائے فیل ہونے والوں کی تصویریں لگانا شروع کر دیں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں 😂

یقین جانئیے! اگر آپ کی زندگی میں کوئی ایک بھی ایسا انسان ہے جو روز بنا کسی مقصد کے فون کرے، بس حال پوچھے، گپ شپ کرے، اور...
26/07/2025

یقین جانئیے! اگر آپ کی زندگی میں کوئی ایک بھی ایسا انسان ہے جو روز بنا کسی مقصد کے فون کرے، بس حال پوچھے، گپ شپ کرے، اور آپ کی آواز سن کر ہنس دے — تو آپ دنیا کے خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں۔
آج کے اس خود غرض، مصروف اور مفاد پرست دور میں جہاں فون صرف ضرورت، کام یا شکایت کے لیے بجتے ہیں… وہاں کسی کا "بغیر وجہ" فون آ جانا، خود ایک نعمت ہے۔
یہ "بے وجہ" رابطہ، دراصل بے حد محبت کی علامت ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ کوئی ہے، جو آپ کی موجودگی سے، آپ کی باتوں سے، آپ کی خاموشی سے جُڑا ہوا ہے۔
کوئی ہے، جو "کیسے ہو؟" کہہ کر آپ کی تھکن بانٹ لیتا ہے…
کوئی ہے، جسے آپ کے "ٹھیک ہوں" میں بھی کچھ کم لگتا ہے، اور وہ مزید پوچھتا ہے: "سچ بتاؤ، دل سے کیسے ہو؟"
ایسے لوگ زندگی میں کم آتے ہیں، اکثر چھوٹے ہوتے جاتے ہیں… اور جب چلے جائیں تو ایک سناٹا چھوڑ جاتے ہیں۔
لہٰذا، اگر آپ کے پاس ایسا کوئی انسان ہے…
تو اس کی قدر کیجئے…
اس کا شکریہ ادا کیجئے…
اور سب سے بڑھ کر، اسے کبھی احساسِ فالتو مت دیجئے۔
کیونکہ کچھ لوگ بظاہر "بے مقصد" فون کرتے ہیں…
لیکن وہی لوگ، زندگی کا سب سے خوبصورت مقصد ہوتے ہیں۔

بےشک 👌 ❤️
25/07/2025

بےشک 👌 ❤️

‏اونٹ کھارا پانی ، یہاں تک کہ مردار سمندر کا پانی بھی پی سکتا ہے اور اس کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا کیونکہ اس کے گردے پانی ک...
25/07/2025

‏اونٹ کھارا پانی ، یہاں تک کہ مردار سمندر کا پانی بھی پی سکتا ہے اور اس کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا کیونکہ اس کے گردے پانی کو فلٹر کرکے میٹھا کر دیتے ہیں، پانی کو نمک سے الگ کر دیتے ہیں۔

اونٹ کانٹے دار پودے کھا سکتا ہے اور اس کا معدہ اور آنتیں متاثر نہیں ہوتیں کیونکہ اس کا لعاب تیزاب کی طرح ہوتا ہے جو کانٹوں کو گھلا دیتا ہے، لہذا وہ انہیں روٹی اور آٹے کی طرح کھاتا ہے۔ اسی وجہ سے صحرائی لوگ جب ان کے ہاتھ یا پاؤں میں کانٹے چبھ جاتے ہیں، تو اونٹ کا لعاب لگا دیتے ہیں جو کانٹوں کو گھلا دیتا ہے۔

اونٹ کے دو پلکیں ہوتی ہیں، ایک شفاف اور دوسری گوشت کی، لہذا وہ صحرا کی دھول کے ساتھ چل سکتا ہے اور اس کی آنکھیں متاثر نہیں ہوتیں کیونکہ وہ صرف شفاف پلک بند کرتا ہے۔

اونٹ اپنی جسمانی حرارت کو تبدیل کر سکتا ہے، برفانی علاقوں میں اپنی حرارت کو بڑھا لیتا ہے اور شدید گرم صحرائی علاقوں میں اپنی حرارت کو کم کر لیتا ہے۔

(أفلا ينظرون الى الإبل كيف خلقت))

((کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا؟))

یا اللّہ ہمیں جسمانی روحانی ظاھر و پوشیدہ تمام بیماریوں سے شفا عطا فرما، تجھ سے دُعا ہے کہ ہر دکھ و درد تکلیف و پریشانی ...
25/07/2025

یا اللّہ ہمیں جسمانی روحانی ظاھر و پوشیدہ تمام بیماریوں سے شفا عطا فرما، تجھ سے دُعا ہے کہ ہر دکھ و درد تکلیف و پریشانی سے محفوظ فرما، ہماری مشکلات کو آسانیوں میں بدلنے والے ہم تیرے محتاج ہیں کبھی کسی کا محتاج نہ کرنا، ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل فرما. آمین

  سوشل میڈیا پر کوئی اسلامی پوسٹ شئیر کرتے ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم بہت نیک، تہجد گزار، کامل ہیں یا ہونے کا...
25/07/2025

سوشل میڈیا پر کوئی اسلامی پوسٹ شئیر کرتے ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم بہت نیک، تہجد گزار، کامل ہیں یا ہونے کا دکھاوا کر رہے ہیں۔

بلکہ یہ ایک یاد دہانی ہوتی ہے جو ہم خود کو اور خود سے جڑے ایمانی ساتھیوں کو کراتے ہیں،
کیونکہ قرآن کہتا ہے...

✨♥️ *فذکّر فأن الذّكري تنفع المؤمنين*

آپ نصیحت کرتے رہیئے ،یقینًا یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی ۔

*(سورة الذاریات:55)*

گیا وقت پھر لوٹ آتا نہیںصدا عیشِ دوراں دکھاتا نہیں
25/07/2025

گیا وقت پھر لوٹ آتا نہیں
صدا عیشِ دوراں دکھاتا نہیں

جی ہاں 👌😂
24/07/2025

جی ہاں 👌😂

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Binte Mohsin بنتِ محسن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share