xNews

xNews جو ہو رہا ہے وہ ہی دیکھیں xNews

07/01/2024

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے دو دن پہلے ‎ بیچ پرسیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے اپنا فوٹو شوٹ کروایا تھا ، مودی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہندوستانیوں کی طرف سے ‎ کا ٹرینڈ چلایا گیا، سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے مالدیپ کی حکومت کی طرف سے سخت تنقید کی گئی اور عوامی سطح پر ‎ کے سلوگن کے ساتھ مظاہرے ہوئے-
اس مہم کو ‎ مہم سےجوڑا گیا ہے جسے موجودہ حکمران جماعت نے اس وقت شروع کیا تھا جب وہ اپوزیشن میں تھی جو اس وقت مالدیپ سے ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو نکالنے کا مطالبہ کرتی تھی۔
موجودہ صدر نے اس وعدے کے ساتھ انتخابی مہم شروع کی تھی کہ نومبر میں اقتدار سنبھالنے کےبعد بھارت سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کو کہیں گے-
مالدیپ میں ہندوستانی سیاح آمد میں سرفہرست ہیں۔گزشتہ سال 209,198 ہندوستانی سیاحوں نے مالدیپ کا رخ کیا تھا -
xNews

02/10/2023

سعودی فٹ بال ٹیم ایران کے سباهان سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بغیر کھیلے واپس لوٹ گئی ، سعودی عرب کی طرف سے گراؤنڈ میں لگائے گئے قاسم سلمانی کے پوسٹرز ، بینرز اور مجسمے ہٹائے جانے کو کہا گیا تھا ، لیکن ایرانی مینجمنٹ کے انکار پر سعودی ٹیم میچ کھیلے بغیر ہی واپس لوٹ گئی ......


xNews مصریوں کے خلاف ایک اور امریکی جرم ثابت ۔مصری انٹیلیجنس نے مصری نژاد امریکی تاجر وائل ہانا پر قائم ہوئے بدعنوانی کے...
25/09/2023

xNews

مصریوں کے خلاف ایک اور امریکی جرم ثابت ۔مصری انٹیلیجنس نے مصری نژاد امریکی تاجر وائل ہانا پر قائم ہوئے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں کی گئی ابتدائی تحقیقات جس میں امریکی سینیٹر مینینڈیز، اس کی اہلیہ اور تاجر ملزم ہیں، میں ثابت کیا ہےکہ ملزمان مصریوں کو "مردہ" گائے اور جانوروں کا گوشت حلال گوشت کے طور پر برآمد کر رہے تھے۔ مصری حکام کی تحقیقات کے مطابق تاجر زندہ گوشت کی قیمت سے زیادہ قیمت وصول کر رہے تھے -

24/09/2023

xNews
سعودی وزارت حج کی طرف سے زمزم کے پانی کے نلکوں میں سے وضو کرنے سے گریز کا نوٹیفکیشن جاری ۔

22/09/2023

xNews
محمد بن زاید کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی جاگیر آزادی کی سوچ سے بھی چھوٹی ہے۔ معروف برطانوی مصنف ڈیوڈ ہرسٹ نے اماراتی صدر پر الزام لگایا کہ وہ اپنے منصوبوں، پیسے اور فوجی ہتھیاروں سے مشرق وسطیٰ کے خطے کو سبوتاژ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

21/09/2023

xNews
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امریکی فاکس نیوز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اس امہ بن ل ادن کے حوالے سے کہنا تھا بن ل ا د ن نے اسی طرح مملکت میں حملوں کی منصوبہ بندی کی جس طرح اس نے 11 ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
بن ل ادن نے سعودی عرب کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کی، اس لئے ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں چل سکتے جس نے سعودیوں کو قتل کیا ہو اور مملکت کو دھمکی دی ہو -



20/09/2023

xNews

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیئے تو پھر سعودی عرب کے لئے ان کا حصول ناگزیر ہو جائے گا -

ایم بی ایس نے کہا کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے قریب تر ہے ۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے مقصد سے ہونے والی بات چیت کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے ایم بی ایس کا کہنا تھا کہ "ہم ہر روز قریب آتے جا رہے ہیں ، مگر ہمارے لیے مسئلہ فلسطین بہت اہم ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے،"

ایم بی ایس کا مزید کہنا تھا .....

"ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم کہاں پہنچتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پہنچ جائیں گے ، کہ جس سے فلسطینیوں کی زندگی آسان ہو جائے گی، ہم اس حوالے سے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھتے ہیں " ......


#ولیعهد

20/09/2023

xNews
معجرے اب بھی ہوتے ہیں .....

قال صل الله عليه وسلم :
" انا وكافل اليتيم كهاتين في الجنه"
لیبیا میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ شہر ڈیرنا میں ایک گھر محفوظ رہا ہے-

اس گھر کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس گھر کے مالک شیخ عادل بو دارا لیبیا کے #درنا شہر میں ایک مسجد کے امام ہیں اور اس گھر میں یتیموں کی کفالت کرتے ہیں.. وہ واحد گھر ہے جو اپنی جگہ پر کھڑا رہا اور اسے سیلاب نے نہیں بہایا۔ میں طوفانی لہروں کی اونچائی 30 میٹر تک پہنچ گئی تھی -

19/09/2023

xNews
عرب قومیت ، ایک زبان ، ایک مذھب ؟؟؟

شامی پناہ گزینوں کا مستقبل ان کے اپنے ملک میں ہے، اردن میں نہیں - ہمارے پاس مزید مہاجرین اکاموڈیٹ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ شاہ عبد اللہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر سے ........
افغانوں کے حوالے سے ہمارے ہاں بھی اسی اصول پر عملدر آمد ہونا چایئے ......

19/09/2023

xNews
اداروں کے پاس یہ کنفرم اطلاعات تھیں کہ کریمہ بلوچ کو بھارت نے ایک سازش کے تحت کینیڈا میں قتل کیا ہے اور بلوچوں کی طرف سے بدلے کے تناظر میں اس کے قتل کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا - ہر کوئی جانتا ہے کہ #کینیڈا ہندوستانیوں کی منفی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اسکی خفیہ ایجنسیوں کے بہت سے ایسے فعال سیل ہیں جو #پاکستان اور #خالصتان کے خلاف کام کر رہے ہیں وہ یہاں مقیم ہیں ۔ حال ہی میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کی ایسی ہی ایک اور سازش کا پردہ فاش کیا، جسٹن کا کہنا تھا کہ کینیڈین انٹیلی جنس حکام کے پاس ثبوت ہیں کہ کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نججار کے قتل میں ہندوستانی حکومت اور کے ایجنٹ ملوث تھے۔

وقت آگیا ہے کہ پوری دنیا ہندوستانی حکومت اور مودی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے۔ ہندوستان اس وقت کینیڈا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ آج وہ ہمارے ملک کے ساتھ یہ سب کر رہے ہیں، کل عرب ممالک اس کا ٹارگٹ ہو گے جہاں وہ اسرائیل کے مفادات کے لئے دہشت گردی کرے گا -

آئیے انسانیت کی خاطر 🇮🇳 کے خلاف متحد ہو جائیں۔

19/09/2023

xNews
پبلک سروس میسج 🔴

بارش 🌧️ کے دنوں میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گیلی سڑکوں پر ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی نقصان سے محفوظ رکھیں -

⚠️ حدِ رفتار کو کم کریں۔
⚠️ دو گاڑیوں کے درمیان فالونگ فاصلہ بڑھائیں۔
⚠️ہیڈ لائٹس استعمال کریں۔
⚠️کروز کنٹرول سے گریز کریں۔
⚠️ونڈوز گلاسز کو صاف رکھیں -
⚠️ٹائروں کی ظاہری ساخت اور ائیر پریشرچیک کریں۔
⚠️ دوران ڈرائیونگ دوسرے ڈرائیوروں کا خیال رکھیں -
⚠️ آرام سے بریک لگائیں۔
⚠️اپنی گاڑی کو اپنے کنٹرول میں رکھیں ۔
⚠️پرسکون رہیں -

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when xNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share