07/07/2025
یوم وفات 7 جولائی2011
حضرت والد گرامی(حضرت مولانا پیر حافظ سید عبدالحمید شاہ رح)
تقریبآ 14 سال گزرنے کے باوجود آج بھی قدم قدم پر ان کی رہنمائی۔۔ان کے فیوض و برکات کی جھلک کی برکت نظر آتی ہے۔۔آج الحمدللہ ان کے جائے مصلی و ممبر جہاں انہوں نے 43 سال قرآن پاک کی تلاوت سے محبین قرآن کے قلوب و اذہان کو معطر و منور کیا اسی جگہ ان کی برکت سے ایک کنال پر عظیم الشان مسجد تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔۔جس کے جملہ تعمیری اخراجات ان کے محبین متعلقین اپنی حلال آمدن سے پورے کر رہے ہیں۔۔کہا جاتا ہے کسی نیک آدمی کے عمل کی قبولیت کی یہ دلیل ہے کہ اس کا فیض صدقہ جاریہ کی شکل میں جاری ہو جائے۔۔۔
الحمدللہ اس مسجد میں عیدین جمعہ اور نمازوں کا اہتمام جاری ہے۔۔اور حضرت والد گرامی کے جانشین میرے برادر عزیز حافظ پیر سید انور شاہ کاظمی حفظہ اللہ حضرت والد صاحب کی وفات سے تا حال اپنا فریضہ احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔۔اور حضرت پیر صاحب کے ساتھ عوام علاقہ پریم کوٹ و محبین کی عقیدت احترام اور محبت قابل رشک ہے۔۔اللہ تعالی یہ نسبت قائم رکھیں۔۔
انشاءاللہ یہ عظیم الشان مسجد اور اس میں تمام نیک اعمال کا فیض قیامت تک جاری رہے گا۔۔جو حضرت والد گرامی سمیت تمام معاونین۔۔واقفین۔۔متولیین اور محبین مسجد کے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔۔۔
انشاءاللہ آج اپنے متعلقہ تمام مساجد اور گھروں میں حضرت والد گرامی رح کے لیے دعائے ایصال ثواب کی تقریبات منعقد ہونگی۔۔آپ تمام حضرات سے بھی گزارش ہے۔۔ایک مرتبہ الحمد شریف۔۔۔تین مرتبہ سورة الاخلاص اوردرود پاک پڑھ کر تمام سیئات کی معافی اور درجات کی بلندی کی دعا مانگ لیں۔۔
اللہ پاک حضرت والد صاحب رح کی تمام حسنات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشیں۔۔اور ان سمیت ان کے تمام محبین جو وفات پا چکے ہیں سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔۔۔اور ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔۔
اللہ پاک ان کا دینی روحانی علمی فیض ہمیشہ جاری رکھیں۔۔۔۔
دعا گو۔۔۔مفتی سید عبداللطیف شاہ و کاظمی برادران