21/10/2025
*معروف مذہبی و سماجی کارکن انصار کاظمی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںنگی، آغا سید حسین مقدسی*
*مرحوم نے میلاد النبی و عزاداری کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا تعزیتی پیغام*
راولپنڈی ( ) راولپنڈی کے مذہبی، ماتمی و سماجی کارکن سید انصار کاظمی عرف کالے شاہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے وہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے انصار حسین کاظمی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں آغا مقدسی نے کہا کہ مرحوم پوری زندگی مذہبی و فلاحی کاموں میں مصروف رہے وہ تمام مکاتب کے نزدیک یکساں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ مرحوم نے ٹی این ایف جے ضلع راولپنڈی کی وحدت و اخوت کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں نمایاں خدمات سر انجام دیں جنکا نام میلاد و عزاداری کے حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آغا مقدسی نے انصار کاظمی کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ واضح رہے کہ انصار کاظمی سید قاسم حسین شاہ کاظمی کے والد ،سید افتخار حسین شاہ، سید امتیاز حسین کاظمی عرف بھولے شاہ کے بھائی ، انجمن امامیہ قدیمی امام بارگاہ کے سید الطاف حسین کاظمی مرحوم ، سید مشتاق حسین شاہ کاظمی ، باوا پشاوری شاہ مرحوم ،شبیر حسین شاہ کے بھتیجے اور سید اعجاز کاظمی کے چچا زاد بھائی تھے۔ انکی نماز جنازہ اقصیٰ پارک نزد اتوار بازار سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں مذہبی ، سیاسی سماجی تنظیموں، ماتمی سالاروں اور مختلف مکاتب فکر کی سرکردہ شخصیات اور کاروباری طبقے کے نمایاں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو مغل قبرستان محلہ راجہ سلطان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔