Rawalakot Media Time

Rawalakot Media Time .......

29/10/2024
انا للہ وانا الیہ راجعون۔یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم بلال امیر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہ...
18/09/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم بلال امیر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
شجاع آباد کے نزدیک موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم۔
اطلاعات کے مطابق بلال امیر آج صبح یونیورسٹی آ رہے تھے اور راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ اللہ پاک کامل مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔ آمین

بجلی کے بقایا جات کی 12 کی بجائے 24 اقساط کی منظوریراولاکوٹ میڈیا ٹائیم
28/08/2024

بجلی کے بقایا جات کی 12 کی بجائے 24 اقساط کی منظوری
راولاکوٹ میڈیا ٹائیم

27/08/2024

پونچھ یونیورسٹی کے ایک طالب علم میں مونکی پوکس وائرس کی اطلاع۔

راولپنڈی سے نالیاں پلندری جانے والی کوسٹر آزادپتن پانہ پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات
25/08/2024

راولپنڈی سے نالیاں پلندری جانے والی کوسٹر آزادپتن پانہ پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

‏زندگی نے بہت کُچھ سِکھایا، کتابوں نے بھی بہت رہنمائیکی لیکن انسانی رویوں نے جو سبق دیا نہ تو وہ زندگی کےکسی ورق اور نہ ...
30/07/2024

‏زندگی نے بہت کُچھ سِکھایا، کتابوں نے بھی بہت رہنمائی
کی لیکن انسانی رویوں نے جو سبق دیا نہ تو وہ زندگی کے
کسی ورق اور نہ ہی کتاب کے کسی صفحے پر تحریر تھا۔!

زمانہ وہ ہی اچھا تھا آج کی دنیا داری سےایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی  #غربت کیوں ھے؟جواب ملا۔میرے خیال میں آج ا...
11/07/2024

زمانہ وہ ہی اچھا تھا آج کی دنیا داری سے
ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی #غربت کیوں ھے؟
جواب ملا۔
میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا #لوگوں نے شور مچا رکھا ھے۔ ۔

۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل #خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے۔

ہم نے تو غربت کے وہ #دن بھی دیکھے ہیں کہ اسکول میں #تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (مٹی) لگایا کرتے تھے۔۔

(سلیٹ) پر #سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (بجری کا کنکر) استمعال کرتے تھے۔

اسکول کے #کپڑے جو لیتے تھے وہی عید پر بھی پہن لیتے تھے۔

اگر کسی شادی #بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے۔۔

کپڑے اگر پھٹ جاتے تو #سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے۔۔

جوتا بھی اگر #پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے۔۔

اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں #پلاسٹک کا ہوتا تھا۔۔

گھر میں اگر #مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے #نمک مانگ کر لاتے تھے۔۔

آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک #ماہ کا سامان پڑا ہوتا ھے۔۔

مہمان تو کیا پوری #بارات کا سامان موجود ہوتا ھے۔ ۔

آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین #یونیفارم ضرور ہوتے ہیں۔

آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں۔۔

ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دوسو تک ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی۔۔

آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ھے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل،کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا...

غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے۔

آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ھے..

اگر کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ھے میں
غریب ہوں۔

*آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ھے.*

*ہم ناشکرے ہوگئے ہیں, اسی لئے برکتیں اٹھ گئی ہیں.*

"سچ بات یہ ہے کہ پہلے درجہ بندی کم تھی معاشرتی اسٹیٹس کم و بیش ایک جیسا تھا ، توکل بہت تھا، باہمی ہمدردی زیادہ تھی، مل کر رہنا اچھا سمجھتے تھے جبکہ آجکل تنہائی پسندی ہے، علم کم مگر عمل بہتر تھا ۔
اس دور میں اللہ کی نعمتیں بدرجہا زیادہ ہیں لیکن اکثر شکر ، توکل اور باہمی تعلقات کمزور ہیں .
اللّہ کریم ہم سب کو کامل ہدایت بخشے آمین 😊

” آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا ا...
30/06/2024

” آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک پاس والی دیوار کے سائے میں ایک شخص آبیٹھا جو غالباً مزدور تھا اور ایک رومال سے دو سُوکھی روٹیاں نکالیں روٹیاں کھولیں تو اندر ہری مرچ کا اچار تھا سامنے روٹی کھول کر رکھی اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگی اور نوالہ توڑا، میں اُسے غور سے دیکھنے لگا... اس کے ہر لقمے پر اسکے چہرے پر ایک عجیب خوشی اور شکر محسوس ہو رہا تھا، اتنے میں ایک اور مزدور آکر اس کے پاس دیوار کے سائے میں بیٹھ گیا اور اپنے رومال سے روٹی نکالی لیکن اسکی روٹی میں اچار بھی نہ تھا تب اس پہلے مزدور نے کھاتے ہوئے اپنی روٹی کا اچار اس کی روٹی میں رکھ کر کہا.... "میرا پیٹ فُل ہوگیا تھا اچھا کیا جو تم اچار نہیں لائے ورنہ میرا ضائع ہو جانا تھا" بس یہ وہ آخری الفاظ تھے جو میں نے غور سے سنے بھی اور دیکھا بھی.... اتنے میں آواز آئی، جی سر آپکا آرڈر کیا ہے؟
میں نے مکڈونلڈ کے سٹاف کی طرف دیکھا تو میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے اور منہ میں ایک لفظ نہیں تھا بس اتنا کہا کہ..."مجھے برگر نہیں پسند" اور کھڑکی چھوڑ کر ان مزدوروں کے پاس جا کر رُک گیا، مجھے سر پر کھڑا دیکھ کر وہ دونوں بوکھلا گئے.... ایک نے کہا باؤ جی ابھی چلے جاتے ہیں بس روٹی کھانے چھاؤں میں بیٹھ گئے... اور میری آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگے میں نے انکے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کہا اپنی روٹی سے ایک نوالہ دوگے؟ اس نے پوری روٹی میری طرف بڑھا دی اور جھٹ سے ایک پرانی سی بوتل کھول کر اپنا پانی بھی میرے آگے کر دیا....
میں نے ایک نوالہ اچار کے ساتھ جو منہ میں لیا کاش میرے پاس الفاظ ہوتے کہ اس دنیا کے سب کھانوں سے لذیذ لقمہ تھا میں نے روتے ہوئے ہی پوچھا یہ کھانا اتنا لذیذ کیسے ہے؟ وہ بھی اچار کے ساتھ؟
مزدور نے کہا باؤ جی حلال کمانے کی کوشش کرتے ہیں شاید تبھی مزہ آتا ہے رُوکھی سُوکھی کھانے کا بھی.
مجھے نہیں یاد میں نے کتنے لقمے لگائے اسکے بعد اسکی روٹی کے اور اپنی کمائی پر دھیان لگا کر سوچتا رہا خود کا گریبان حرام سے بھرا لگا.... وہ دن ہے اور آج کا دن ہے...
حلال کمانے کی کوشش کرتا ہوں اور ہاں....

" مجھے اب برگر نہیں پسند، سادہ روٹی کھاتا ہوں جو بہت لذیذ ہوتی ہے۔ “

‏کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،زمیندار بڑا پریشان ھوااسے ڈاکٹر💉 کے پاس لیکر گیا،ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیک...
17/05/2024

‏کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،
زمیندار بڑا پریشان ھوا
اسے ڈاکٹر💉 کے پاس لیکر گیا،
ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا،
تھک ھار کر وہ بھینس🐃 کو پیر کے پاس لیگیا،
شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری
لیکن وہ بھی بے سود رھی
بھینس 🐃 کو کوئی فرق نہ پڑا۔ اسکے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا،
سیانے نے دیسی🍝🍆🍅🍠🍶 ٹوٹکے لگائے
لیکن وہ بھی بےکار ثابت ھوئے🙈
آخر میں 👨زمیندار نے سوچا
کہ شاید اس کا کھانا🌾🌾🌾🌿🌾 بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ھو جائے! خوب کھل بنولہ کھلایا، 🌾🌾
کسی چیز کی کسر نہ چھوڑی
لیکن بھینس 🐃نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔ 🙇
لاچار ھوکر 🚶
وہ اسے 🐃قصائی 🔪کے پاس لیکر جانے لگا
کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو
چلو ذبح 🍖ھی کروا لوں،
راستے میں اسے ایک سائیں🃏 ملا۔
سائیں بولا: پریشان لگتے ھو،
زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی،
سائیں نے کہا
*تم کٹا کہاں باندھتے ھو؟* زمیندار بولا
بھینس🐃 کی کھُرلی کے پاس۔ سائیں نے پوچھا: کٹے کی رسی کتنی لمبی ھے؟
*زمیندار بولا: کافی لمبی ھے!*
سائیں نے اونچا قہقہہ😆 لگایا اور بولا
*سارا دودھ تو کٹا چُنگ جاتا ھے! تمھیں کیا ملے گا،، کٹے کو بھینس🐃 سے دور باندھو!*
*قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 50 کمیٹیاں ھیں!*
اور ھر کمیٹی کا ایک چیئرمین ھے۔
ھر چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر دو دو کڑور روپے خرچ ھوئے ہیں۔
ھر چیئرمین ایک لاکھ ستر ھزار روپے ماھانہ تنخواہ لیتا ھے،
اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،
گریڈ 15 کا ایک سٹینو،
ایک نائب قاصد، 1500cc گاڑی🚙
600 لیٹر پٹرول ماھانہ،
ایک رھائش🌇
رھائش کے سارے اخراجات بل وغیرہ اسکے علاوہ ملتے ھیں!
اسکے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے، دوسرے شھروں میں آنے جانے کیلئے فری جہاز ✈️ کی ٹکٹ۔
*ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ " چُنگ" چُکی ھیں!*
*اگر ان کٹوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو یہ اجلاس اسیطرح جاری رھیں گے اور یہ کٹے ایسے ھی، کھربوں روپوں کا دودھ "چُنگتے" رھیں گے!*
*کیا پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کیلئے اقوال زریں صرف عوام کیلئے ھیں؟*

ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺗﮭﺎ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ...
01/02/2024

ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺗﮭﺎ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﮨﺮﮦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﻥ ﻧﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ، ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﭨﯿﺴﭧ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺻﺮﻑ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮ ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺑﺎﺋﯽ ﭘﺎﺱ ﮐﺮﻭﺍ ﮐﺮ ﻣﺼﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﺩﻥ ﮔﻦ ﮔﻦ ﮐﺮ ﮔﺰﺍﺭﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﺮﯾﺪ ﺭﮨﺎ ﺗﻬﺎ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﭘﮭﻴﻨﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ ﺍُﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻢ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ؟
ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ، ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﻮﮨﺮ ﻣﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﮐﻤﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮﮐﺮ ﯾﮧ ﻗﺪﻡ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﭘﮭﯿﻨﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺑﮩﺖ ﮔﻮﺷﺖ ﺑﮭﯽ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﮑﺎ ﻟﻮﮞ ﮔﯽ۔
ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁﮔﺌﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﺗﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺑﺲ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﮐﺎ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮﮞ ، ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺴﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮐﺎﻓﯽ ﺳﺎﺭﺍ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﺮﯾﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻟﻮ ، ﯾﮧ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺴﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻟﮯ ﻟﯿﻨﺎ۔
ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭﺯﻣﺮﮦ ﮐﮯ ﻣﻌﻤﻮﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮﮔﯿﺎ ، ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺍﺳﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮧ ﮨﻮﺍ ، ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﮨﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﯿﺒﺎﺭﭨﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﺍﺋﮯ ، ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ، ﻟﯿﮑﻦ ﺗﺴﻠﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁﭖ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﮏ ﺍﭖ ﮐﺮﻭﺍ ﺁﺋﯿﮟ۔
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﻮﺭﭖ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﺍﺋﮯ ، ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺗﮭﯽ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺟﮍ ﺳﮯ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﺌﯽ۔
ﺍُﺳﮯ ﻭﮦ ﮔﻮﺷﺖ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﯿﻮﮦ ﯾﺎﺩ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﻋﻼﺝ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺗﻢ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ، ﺑﮯ ﺷﮏ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺒﯽ ﷺ ﻧﮯ ﺳﭻ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺻﺪﻗﮧ ﮨﺮ ﺑﻼ ﮐﻮ ﭨﺎﻟﺘﺎ ﮨﮯ
ﺍﺳﮯ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮﻧﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرماہیں آمین

باپ وہ ہستی ہے جو سینکڑوں تکالیف برداشت کرکے بھی اپنے بیوی بچوں کے لیے مسکرا رہا ہوتا ہے۔😍🥰😍🥰پیارے بہن بھائیوں مجھے ساتھ...
01/12/2023

باپ وہ ہستی ہے جو سینکڑوں تکالیف برداشت کرکے بھی اپنے بیوی بچوں کے لیے مسکرا رہا ہوتا ہے۔😍🥰😍🥰

پیارے
بہن بھائیوں مجھے ساتھ ساتھ فولو کرو مجھے اچھے نیک لوگوں کی
ضرورت ہے

دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ (ص) کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ ❤

*مفت کھانا کھائیں* جگہ جگہ یہ لکھا دیکھ کر خیال آتا ہے، ایسا بینر کہیں نہیں نظر آتا جس پر لکھا ہو:مفت ویلڈنگ سیکھیں مفت ...
27/11/2023

*مفت کھانا کھائیں*

جگہ جگہ یہ لکھا دیکھ کر خیال آتا ہے، ایسا بینر کہیں نہیں نظر آتا جس پر لکھا ہو:
مفت ویلڈنگ سیکھیں
مفت پلمبرنگ سیکھیں
مفت گاڑی مستری بنیں
مفت انجینئرنگ سیکھیں
مفت کمپیوٹر سیکھیں
مفت چائینی، کورین، جاپانی، انگلش لینگویج کورس کریں
مفت درزی بنیں وغیرہ وغیرہ۔
خیرات کرنے والے قوم کو نکما اور بھکاری بنا رہے ہیں۔
دو دیگوں پر جتنا خرچہ آتا ہے اتنے پیسوں میں ویلڈنگ کی مشین اور ضروری آلات آجاتے ہیں آپ تنخواہ پر ایک استاد رکھ لیں اور صرف ایک ہفتے کی ویلڈنگ لرننگ کلاس دیں اور آخر میں دس ہزار کی ایک ویلڈن مشین ہر سیکھنے والے کے حوالے کریں آئندہ کے لئے وہ خود کفیل ہو جائے گا۔ اور تاحیات عزت کی روزی روٹی کمائے گا۔
قوم کو بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں ❣️

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔ب...
17/11/2023

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔

بابا جی نے کہا:-
بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔

امیدوارکو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :-
مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم 40000 کا ھے اس لئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ھوں۔

بابا جی نے کہا:-
چوہدری صاحب مجھے اور شرمندہ نا کرو۔تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے۔جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا۔تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ھوں.
اس لیے اس دفعہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔
اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔

صرف ہاتھ ملانے خیریت پوچھنے حال احوال کرنے چائے کی ایک پیالی پلانےپر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ امانت ہے اور امانت کے بارے میں یقینا پوچھا جائے گا۔۔۔

راولاکوٹ کی کون سی ایسی مشہور بیکری ہے جہاں جعلی مشروبات فروخت ہو رہی ہیں مگر فوڈ اتھارٹی بیکری کا نام سامنے نہیں لا رہی...
28/07/2023

راولاکوٹ کی کون سی ایسی مشہور بیکری ہے جہاں جعلی مشروبات فروخت ہو رہی ہیں مگر فوڈ اتھارٹی بیکری کا نام سامنے نہیں لا رہی۔ ؟ وجوہات کیا ہو سکتی ؟

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalakot Media Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share