Oscars

Oscars Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Oscars, Digital creator, Rawalpindi District, Rawalpindi.

09/09/2026
‏کامیاب فیملی ویلاگر ہــونے کـے 2 بنیادی پوائنٹ 1 - ہیڈ لائیٹ پر کیمرہ فوکس رہے 2- ڈکـی کا واضح شاٹ ہر 10 سیکنڈ کے بعد ہ...
25/07/2026

‏کامیاب فیملی ویلاگر ہــونے کـے 2 بنیادی پوائنٹ

1 - ہیڈ لائیٹ پر کیمرہ فوکس رہے

2- ڈکـی کا واضح شاٹ ہر 10 سیکنڈ کے بعد ہو

مبارکباد اپ کامیاب فیملی ویلاگر بن چکے

پاکستان میں سب سـے زیادہ بے غیرتی اور بے شـرمی یہــی ہے ـ

14/07/2026

بے شک الله محبت کرتا ہے ❤️🥰
*(المحسنین): نیکی کرنے والوں سے*
*(الصابرین):صبر کرنے والوں سے*
*(المتقین): تقوی اختیار کرنے والوں سے*
*(المتوکلین):بھروسہ کرنے والوں پر*
*(التوابین):توبہ کرنے والوں سے*

14/07/2026

*تنہائی ہمارے کردار کی امتحان* *گاہ ہے!!!*

تنہائی انسان کے کردار کو پرکھنے کا بہترین وقت ہے۔

یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب نہ کوئی دیکھنے والا ہوتا ہے، نہ تعریف کرنے والا، نہ تنقید کرنے والا اور نہ ہی دنیا کا کوئی خوف۔ ایسے وقت میں انسان کا اصل کردار سامنے آتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اصل ایمان وہ ہے جو تنہائی میں بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روک دے۔

بہت سے لوگ لوگوں کے سامنے نیک، متقی، عبادت گزار اور اچھے اخلاق والے نظر آتے ہیں، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ جب کوئی دیکھنے والا نہ ہو تو ہمارا کردار کیسا ہوتا ہے؟

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتے ہیں:

﴿ يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ ﴾

"اللہ تعالیٰ آنکھوں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جو سینے چھپاتے ہیں۔"

(سورۃ غافر: 19)

اس ایت سے پتہ چلتا ہے لوگوں کی نگاہوں سے تو انسان چھپ سکتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔

تنہائی میں اللہ تعالیٰ کی یاد اور خود احتسابی انسان کو گناہوں سے بچا سکتی ہے اور تقویٰ میں اضافہ کر سکتی ہے۔

ایک مضبوط کردار وہی ہے جو تنہائی میں بھی گناہ سے بچے اور اچھے اعمال کو جاری رکھے۔ اگر انسان اپنی تنہائی کو نیک اعمال، دعا، تلاوتِ قرآن، استغفار اور ذکرِ الٰہی سے مزین کرے تو یہی وقت اس کی اصلاح، روحانی ترقی اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

آج کے دور میں تنہائی پہلے سے زیادہ خطرناک ہو گئی ہے۔ پہلے انسان گناہ ڈھونڈنے نکلتا تھا، آج گناہ موبائل کی اسکرین پر خود چل کر آ جاتا ہے۔ ایک کلک، ایک ویڈیو، ایک تصویر، ایک لنک... اور شیطان انسان کو وہاں پہنچا دیتا ہے جہاں سے واپسی مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔

بعض لوگ ظاہر میں دین دار اور عبادت گزار ہوتے ہیں لیکن وہ تنہائی میں گناہوں سے اپنے دامن کو نہیں بچاتے۔

ایسے لوگوں کی دینداری انہیں کچھ کام نہ آئے گی۔ ان کی عبادت اور نیکیوں کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قیمت نہ ہوگی۔

تنہائی میں اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کو پامال کرنے اور بے خوف و خطر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور گناہوں میں مبتلا ہونے کے سبب روزِ قیامت ان کی ساری نیکیاں بے وقعت، بے حیثیت اور رائیگاں ہو سکتی ہیں۔

اسی حقیقت کو نبی کریم ﷺ نے نہایت دردناک انداز میں بیان فرمایا:

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

"میں اپنی امت میں سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں کے برابر نیکیاں لے کر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان کو فضا میں اڑتے ہوئے ذرے کی طرح بنا دے گا۔" حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: "اللہ کے رسول! ان لوگوں کا حال ہم سے بیان فرمائیے تاکہ لاعلمی کی وجہ سے ہم ان میں سے نہ ہو جائیں۔" آپ ﷺ نے فرمایا: "جان لو! وہ تمہارے ہی بھائی ہوں گے، تمہاری ہی قوم میں سے ہوں گے، وہ بھی راتوں کو اسی طرح عبادت کریں گے جیسے تم عبادت کرتے ہو، لیکن جب تنہائی میں ہوں گے تو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کا ارتکاب کریں گے۔"

(سنن ابن ماجہ: 4245)

یہ حدیث ہر اس شخص کے لیے لمحۂ فکریہ ہے جو لوگوں کے سامنے نیکی کا لباس پہنتا ہے مگر تنہائی میں اللہ تعالیٰ کی حدود کو پامال کر دیتا ہے۔

یاد رکھئے! تنہائی گناہ کرنے کی آزادی نہیں بلکہ اخلاص کی آزمائش ہے۔ جو شخص تنہائی میں بھی اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے، حقیقت میں وہی متقی ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ان سات خوش نصیب لوگوں میں ایک وہ شخص بھی ہے "جسے ایک حسین و مالدار عورت گناہ کی دعوت دے اور وہ کہے: میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔"

اس لیے اپنے موبائل، اپنی اسکرین، اپنے کمرے اور اپنی تنہائی کو بھی اتنا ہی پاک رکھئے جتنا آپ مسجد میں اپنے کردار کو رکھتے ہیں۔ کیونکہ لوگوں سے چھپ کر گناہ کرنا ممکن ہے، لیکن اللہ تعالیٰ سے چھپ کر کبھی کوئی گناہ نہیں کیا جا سکتا۔

آئیے! آج عہد کریں کہ ہم اپنی تنہائیوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی یاد سے آباد کریں گے، اپنے موبائل کو گناہوں کا ذریعہ نہیں بلکہ نیکیوں کا ذریعہ بنائیں گے، اور ایسا کردار اختیار کریں گے جو لوگوں کے سامنے بھی پاک ہو اور تنہائی میں بھی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی عبادت میں استقامت عطا فرمائے، ہماری تنہائیوں کو اپنی یاد سے منور فرمائے، ہمیں ظاہر و باطن کا اخلاص نصیب فرمائے اور ہر قسم کے چھپے اور کھلے گناہوں سے ہماری حفاظت فرمائے۔ آمین۔

Address

Rawalpindi District
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oscars posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share