AN writes

AN writes best platform to boost your bussiness!!

30/08/2024

جب بندہ اپنی بے بسی کا اعتراف کر کے اللّٰہ کے سامنے جُھک جاتا ہے تو

اللہ پاک اپنے بندے کیلئے عطا کے تمام دروازے کھول کر اُسکا مان رکھ لیتا

ہے نصیب بدل جاتا ہے ایک سسکتی ہوئی دعا سے۔۔❣️

اے اللّٰه دلوں سے وہ فکریں اتار دیں جن کے بوجھ کو آپ کے سوا کوئی

نہیں جان سکتا ✫♡♥️

آمین یارب العلمین🤲🏻

#ثوبيـͣــͥــᷨــͦـــ᩺ــه

27/08/2024

جب انسان اندر سے ٹوٹنا شروع ہوتا ہے تو سب سے پہلا راستہ/علاج جو ہمارے معاشرے میں سکھایا جاتا ہے وہ ہے بھولنا۔۔۔ بھول جاؤ، سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔

لیکن انسان کا دماغ ایسے کام نہیں کرتا۔۔۔ وہ چیزوں کو یاد رکھتا ہے۔۔۔ وقتی فرار حاصل کر بھی لیں لیکن دوبارہ پھر ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اندر سے دبے ہوئے احساسات زیادہ شدت سے باہر آکر واویلا کرتے ہیں۔۔۔ تب دوسرے دیکھنے والے لوگوں کو لگتا ہے کہ چھوٹی سی بات پر اتنا زیادہ ری ایکٹ کیوں ہو رہا ہے؟؟

وہ پیچھے کی کہانی نہیں جانتے یا شاید جانتے بوجھتے سمجھنا نہیں چاہتے کہ اندر سے مسلسل دبائے ہوئے ایموشنز کو راستہ ملنے کی دیر ہوتی ہے۔۔۔ اور جیسے ہی وہ راستہ ملتا ہے، وہ انسان سب کو پاگل لگنے لگتا ہے۔۔۔ کوئی اسکے پیچھے کے عوامل دیکھنے یا سمجھنے کہ تیار نہیں ہوتا۔۔۔

اس سب سے باہر نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔

لیکن ناممکن نہیں ہے۔۔۔ زندگی میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانے پڑتے ہیں ۔۔۔ خود کی اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی زندگیاں آسان بنانے کے لیے۔۔۔
انسان کو لگتا ہے کہ وہ روئے گا، چیخے گا تو شاید سب ٹھیک ہو جائے لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔۔۔

جن لوگوں نے آپکی قدر کرنا چھوڑ دی ہے وہ واپس شاید ہی آئیں اور اگر آئیں بھی تو اپنی مرضی سے آئیں گے۔۔۔ آپکے فکر کرنے سے نہیں ۔۔۔

جو آپکے ہاتھ سے چلا گیا چاہے وہ رزق تھا یا انسان۔۔۔ وہ اپنے وقت مقرر پر واپس بہترین حالت میں آئے گا۔۔۔
یہی یقین آپکو خود سے بھی اور اپنے رب سے بھی ملائے گا۔۔۔

روزانہ کی بنیاد پر تھوڑا تھوڑا کر کے خود کو وقت دیں اور اس سارے غم/دکھ کو پراسیس کریں ۔۔۔ بھولنا یا ایک دم سے موو آن کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔۔۔

یاد رکھیں!
آپکو کچھ بھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ لیکن اسکا ہرگز مطلب نہیں کہ آپ روز بروز خود کہ وہی چیز یاد دلائیں۔۔۔۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ جو اذیت آپ جھیل رہے ہیں، جس ڈپریشن میں آپ ہیں، آپکو کوئی اور نہیں سمجھ سکتا۔۔۔

دوسروں سے امید لگانا چھوڑ کر خود پر اور رب پر بھروسہ قائم رکھنا سیکھیں ۔۔۔

آپ ایک دم سے ڈپریشن سے نہیں نکل سکتے۔۔۔ آپ کو وقت لگے گا۔۔۔ اور یہی وقت آپکا مرہم ہے۔۔۔ آپ نے خود پر دباؤ نہیں ڈالنا کہ ایک دم سے سب ٹھیک کر دیں۔۔۔
آپ کے پاس جادو نہیں ہے۔۔۔
انسانی دماغ ان چیزوں کو زیادہ یاد رکھتا ہے جن کہ جان بوجھ کر بھولنے کی کوشش کی جائے۔۔۔
آپکو اپنے آپ کو آہستہ آہستہ ہیل (صحت یاب) کرنا ہے کہ اگر وہی چیز دوبارہ آپکے سامنے آئے تو آپکو اسکو ڈیل کرنا آئے نا کہ دوبارہ دبے ہوئے احساسات آپکو پاگل ثابت کریں۔۔۔
یہ سب باتیں میں اپنے تجربے سے کہہ رہی ہوں۔۔۔ میں خود ڈپریشن کے فیز سے گزری ہوں اور ابھی بھی گزر رہی ہوں۔۔۔
یہ تحریر شاید میرا بھی کتھارسس ہے اور شائد آپکے بھی کچھ کام آسکے۔۔۔۔

آپ بھی اگر اسی حالت میں ہیں تو لکھنا شروع کریں ۔۔۔۔ جو اندر دبا کر رکھا ہوا ہے اسے طریقے سے نکالنا سیکھیں۔۔۔۔
ٹوٹا پھوٹا لکھیں۔۔۔ بے شک سوشل میڈیا پر پبلش مت کریں لیکن لکھیں ضرور ۔۔۔ یہ آپکے اندر کی ضرورت ہے۔۔۔ آپ احساسات کہ باہر نہیں نکالیں گے تو اندر کی گھٹن سے مر جائیں گے۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ آپکا حامی ناصر ہو۔۔۔ اللہ تعالیٰ سب کو سکون کی دولت عطا فرمائیں آمین۔۔۔

خدیجہ نیازی

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AN writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share