
27/07/2025
16 اور تُمہارے پاس ہوتا ہُؤا مکِدُونیہ کو جاؤں اور مکِدُونیہ سے پھِر تُمہارے پاس آؤں اور تُم مُجھے یہُودیہ کی طرف روانہ کر دو۔
17 پَس مَیں نے جو یہ اِرادہ کِیا تھا تو کیا تلُّون مِزاجی سے کِیا تھا؟ یا جِن باتوں کا قصد کرتا ہُوں کیا جِسمانی طَور پر کرتا ہُوں کہ ہاں ہاں بھی کرُوں اور نہِیں نہِیں بھی کرُوں؟
18 خُدا کی سَچّائی کی قَسم کہ ہمارے اُس کلام میں جو تُم سے کِیا جاتا ہے ہاں اور نہِیں دونوں پائی نہِیں جاتِیں۔
19 کِیُونکہ خُدا کا بَیٹا یِسُوع مسِیح جِس کی منادی ہم نے یعنی مَیں نے اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس نے تُم میں کی اُس میں ہاں اور نہِیں دونوں نہ تھِیں بلکہ اُس میں ہاں ہی ہاں ہُوئی۔
20 کِیُونکہ خُدا کے جِتنے وعدے ہیں وہ سب اُس میں ہاں کے ساتھ ہیں۔ اِسی لِئے اُس کے ذرِیعہ سے آمِین بھی ہُوئی تاکہ ہمارے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔
21 اور جو ہم کو تُمہارے ساتھ مسِیح میں قائِم کرتا ہے اور جِس نے ہم کو مسح کِیا وہ خُدا ہے۔
22 جِس نے ہم پر مُہر بھی کی اور بے فائِدہ میں رُوح کو ہمارے دِلوں میں دِیا۔
23 مَیں خُدا کو گواہ کرتا ہُوں کہ مَیں اَب تک کُرِنتھُس میں اِس واسطے نہِیں آیا کہ مُجھے تُم پر رحم آتا تھا۔
24 یہ نہِیں کہ ہم اِیمان کے بارے میں تُم پر حُکُومت جتاتے ہیں بلکہ خُوشی میں تُمہارے مددگار ہیں کِیُونکہ تُم اِیمان ہی سے قائِم رہتے ہو۔
۲ کُرنتھِیوں باب 1