روزنامہ سپریم / supreme Digital

روزنامہ سپریم / supreme Digital Daily Supreme Rawalpindi
Chief Editor :Muhammad Anwaar Abbasi
Supreme Digital
03330660333

20/07/2025

پاکستان تحریک انصاف کا نگری ٹوٹیال تحصیل لورہ میں جلسہ براہ راست

ڈیوڈ وارنر اور شان ٹیٹ دونوں ایک ہی فلائٹ سے اج اپنے ملک اسٹریلیا جا رہے ہیں ... ویسے ایک بات ہے ڈیوڈ وارنر کی انے سے پی...
23/05/2025

ڈیوڈ وارنر اور شان ٹیٹ دونوں ایک ہی فلائٹ سے اج اپنے ملک اسٹریلیا جا رہے ہیں ... ویسے ایک بات ہے ڈیوڈ وارنر کی انے سے پی ایس ایل کو چار چاند لگ گئی تھی ... میں تو چاہتا ہوں اگلے سال بھی ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کھیلنے ائے اور اسی طرح پی ایس ایل کی رونق بن جائے ... کون کون اگلے سال ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں دیکھنا چاہتے ہیں ... 👑💖

23/05/2025
23 مئی 2025ء روزنامہ سپریم / supreme Digital
23/05/2025

23 مئی 2025ء روزنامہ سپریم / supreme Digital

لورہ(نمائندہ سپریم) سردار رجب علی خان عباسی ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 43 کی ہدایت پر سردار ساجد علی خان عباسی نے متعلقہ م...
22/05/2025

لورہ(نمائندہ سپریم) سردار رجب علی خان عباسی ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 43 کی ہدایت پر سردار ساجد علی خان عباسی نے متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار کے ہمراہ تروڑ نگری روڈ کا سروے کیا سردار رجب علی خان نے اہلیان علاقہ کی بڑی آبادی کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہو متعلقہ محکمے کو 70 لاکھ روپے ریلیز کروادیا، تروڑ نگری ٹوٹیال روڈ پختہ ہونے سے تحصیل لورہ کی تین یونین کونسلوں کے عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو جائیگا یہ روڈ تین یونین کونسلوں کو ملانے والی واحد سڑک ہوگی جو گھنٹوں کے سفر کومنٹوں میں طے کریگی، اس سڑک کی پختگی کا اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ سردار رجب علی خان نے پورا کرتے ہوئے نہ صرف 70 لاکھ روپے کی رقم مختص کی بلکہ ٹینڈرز جاری ہونے پر متعلقہ ٹھیکیدار کو فی الفور کام جاری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے اس منصوبے کے فوری شروع ہونے کا کریڈٹ سردار رجب علی خان کے چھوٹے بھائی اور سابق ضلع ممبر ایبٹ آباد سردار ساجد کو بھی جاتا ہے جنھوں نے شبانہ وروز محنت سے اس منصوبے کےلئے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا،


جمعہ 09 مئی 2025ء روزنامہ سپریم / supreme Digital
09/05/2025

جمعہ 09 مئی 2025ء روزنامہ سپریم / supreme Digital

08/05/2025

راولپنڈی ( نمائندہ سپریم)جوڈیشیل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں کی بدعنوانی کے ویڈیو پر سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کا نوٹس،تمام اہلکاروں کی فوری گرفتاری، مقدمہ کے اندراج کا حکم،انسپکٹر منظور، سب انسپکٹر ولایت، اور پولیس اہلکار سہیل،ثقلین، سعید، تنویر، حسنین موقعہ پر گرفتار، مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشیل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں کی بدعنوانی کے ویڈیو پر سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا،انسپکٹر منظور، سب انسپکٹر ولایت، اور پولیس اہلکار سہیل،ثقلین، سعید، تنویر، حسنین کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج کیا جارہا ہے،تمام اہلکاروں کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی گئی،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ محکمانہ وقار کو مجروح کرنے والے ہم میں سے نہیں، کڑا احتساب کریں گے، بدعنوانی یا فرائض سے غفلت قطعی برداشت نہیں، افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔

راولپنڈی( )صادق آباد پولیس کی موثر تفتیش، چند روز قبل گھر میں فائرنگ سے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی اہلیہ ہی قاتل نکلی،خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اپنے شوہر شہزاد کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں فائرنگ سے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا،مقتول کی اہلیہ ہی قاتل نکلی،خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اپنے شوہر شہزاد کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،صادق آباد پولیس نے خاتون کو شامل تفتیش کیا تو اس نے ساتھی کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،خاتون کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی ( )راولپنڈی پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ملکی حالات کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں موک ایکسرسائز،موک ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مربوط اور فوری رسپانس کے لئے تیاری کو بہترین بنانا ہے، موک ایکسرسائز میں راولپنڈی پولیس، ایلیٹ فورس، 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا، موک ایکسرسائز میں ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ آپریشنل کاروائیوں کی فرضی مشقیں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ملکی حالات کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں موک ایکسرسائز کی گئی،موک ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مربوط اور فوری رسپانس کے لئے تیاری کو بہترین بنانا ہے، موک ایکسرسائز میں راولپنڈی پولیس، ایلیٹ فورس، 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا، موک ایکسرسائز میں ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ آپریشنل کاروائیوں کی فرضی مشقیں کی گئیں،بہترین تربیت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری پنجاب پولیس کا بنیادی اصول ہے، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

راولپنڈی( )آراے بازار پولیس کی کاروائی،رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار،مسروقہ رکشہ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے مسروقہ رکشہ اور 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلیے،زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی( )صدرواہ پولیس کی کارروائی،تاش پر جوا کھیلنے والے 12 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 20 ہزار روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا،حراست میں لیے گئے افراد سے داؤ پر لگی رقم 20 ہزار روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار باز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی( )سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 04افراد گرفتار، 4کلو کے قریب چرس اور شراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی کا منشیات سپلائر زکے خلاف موثر کریک ڈاؤن،04افراد کو گرفتار کرکے 4کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کی، منشیا ت کے خلاف کاروائیاں تھانہ کینٹ، گوجر خان، رتہ امرال اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 04 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، واہ کینٹ پولیس نے 3 افراد،کلرسیداں پولیس نے 1فرد کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا، زیر حراست افرادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز. اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ترجمان راولپنڈی پولیس

Address

Shop No 1, 2 Ground Floor SM Plaza Faizabad Rawalpindi
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when روزنامہ سپریم / supreme Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to روزنامہ سپریم / supreme Digital:

Share