M Shazil Abid

M Shazil Abid Wahcantt

22/09/2026
26/08/2026



پی او ایف گیسٹ ہاؤس کے قریب عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے واپسی پر ایک شخص بس سے گر کر جاں بحق

عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی واپسی کے دوران شدید رش کے باعث ایک شخص بس کے دروازے کے ساتھ لٹک کر سفر کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا، بس سے گر گیا اور پچھلے ٹائر کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق واہ کینٹ کے 27 ایریا سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ ایک نہایت افسوسناک اور دلخراش حادثہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جلوسوں اور دیگر مواقع پر بسوں یا گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے اور دروازوں کے ساتھ لٹک کر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ آمین

21 اگست 2008  سانحۂ پی او ایف واہ18 برس بعد بھی شہداء کی یادیں تازہ ہیں21 اگست 2008، واہ کینٹ کی تاریخ کا وہ المناک دن ہ...
21/08/2026

21 اگست 2008
سانحۂ پی او ایف واہ

18 برس بعد بھی شہداء کی یادیں تازہ ہیں

21 اگست 2008، واہ کینٹ کی تاریخ کا وہ المناک دن ہے جسے 18 برس گزرنے کے باوجود وقت بھی اہلِ واہ کے دلوں سے نہیں مٹا سکا۔

آج سے 18 برس قبل جمعرات کے روز ٹھیک اسی ٹاٸم تقریباً 2:30 بجے پی او ایف واہ میں معمول کے مطابق کام ختم ہونے کے بعد ملازمین چھٹی کے وقت فیکٹری کے داخلی راستوں سے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک پی او ایف کے دو داخلی راستوں کے قریب یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے ہوئے۔

چند ہی لمحوں میں معمول کی رونق ایک قیامت خیز منظر میں بدل گئی۔ اس المناک سانحے میں درجنوں پی او ایف ملازمین شہید جبکہ بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے۔ کئی خاندان ہمیشہ کے لیے اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے۔

یہ وہ محنت کش، ہنرمند اور فرض شناس پاکستانی تھے جو وطنِ عزیز کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے شب و روز اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ دہشت گردی کا مقصد صرف قیمتی انسانی جانیں لینا نہیں تھا بلکہ پاکستان کے دفاعی اداروں اور محنت کش پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنا بھی تھا، مگر شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو کمزور نہ کرسکیں۔

آج 21 اگست 2026 کو اس سانحے کو 18 برس مکمل ہوگئے ہیں۔
اٹھارہ سال گزرنے کے باوجود شہداءِ پی او ایف واہ کی یادیں اہلِ واہ کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ ہر سال کی طرح آج بھی ان عظیم شہداء کو عقیدت و احترام سے یاد کیا جا رہا ہے، قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

شہداءِ پی او ایف واہ صرف ایک ادارے کے شہداء نہیں، بلکہ وطنِ عزیز کی سلامتی، دفاع اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

اپنا واہ پیج ٹیم اپنے ان تمام شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔

ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔

شہداءِ پی او ایف واہ

قوم آپ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 🇵🇰


سلام بھائی کو ڈھونڈنا مے ہماری مدد کریں دیے گے نمبر پر رابطہ کریں
16/08/2026

سلام

بھائی کو ڈھونڈنا مے ہماری مدد کریں

دیے گے نمبر پر رابطہ کریں


  کل 17 اگست 2026 بروز سوموار ٹیکسلا واہ کینٹ  میں مندرجہ ذیل علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
16/08/2026



کل 17 اگست 2026 بروز سوموار ٹیکسلا واہ کینٹ میں مندرجہ ذیل علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔


Safar.company Event Pof guest house event 🌸👀🫶🇵🇰
14/08/2026

Safar.company Event Pof guest house event 🌸👀🫶🇵🇰

Address

Wahcantt
Rawalpindi
47010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Shazil Abid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share