28/01/2026
پنڈدادن خان مسلح ڈکیتی
کھیوڑہ نہر پل کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی
کھیوڑہ نہر والی پل کے قریب دن دیہاڑے 5 لاکھ 23 ہزار روپے کی مسلح ڈکیتی کی واردات نے علاقے کے امن و امان پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیسلے کمپنی کے سیلز مین اشرف صاحب اور سجاول معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل 125 پر سوار مسلح افراد نے ان کا تعاقب شروع کر دیا کھیوڑہ نہر والی پل کے قریب پہنچ کر ملزمان نے انہیں روک لیا اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کے بجائے پاؤں کے قریب فائر کیے تاکہ مزاحمت کا کوئی امکان نہ رہے۔
ملزمان نے اسلحے کے زور پر 5,23,000 روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ علاقے میں گشت اور نگرانی کا نظام ناکافی ہے شہریوں اور تاجر برادری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے اور کھیوڑہ وگردونواح میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور سخت کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔