Absnews24

Absnews24 Latest News All our the world

اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید اسرائیلی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں...
20/09/2026

اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں 3 افراد شہید ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں حداتا اور حاریس کے درمیان ایک مکان کو شدید فضائی حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔

الجزیرہ نے سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی اور اس دوران مکان تباہ ہوا، حملے میں جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایران؛ میزائل سے متعلق خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے پر شہری کو پھانسیعدالتی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطاب...
20/09/2026

ایران؛ میزائل سے متعلق خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے پر شہری کو پھانسی

عدالتی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرم کی شناخت حسین پدران کے نام سے ہوئی ہے۔
ایران نے ملکی میزائل سائٹس کی خفیہ معلومات اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کو فراہم کرنے کے جرم میں حسین پدران نامی شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی محکمہ انصاف (عدلیہ) نے ہفتے کے روز باقاعدہ اعلان کیا کہ اسرائیل کی بدنامِ زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کو ایران کے حساس ترین میزائل مقامات کی کرنے والے ایک شخص کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچادیا گیا۔

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کیلئے 3 شرائط پیش کردیں
20/09/2026

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کیلئے 3 شرائط پیش کردیں

اسلام آباد؛ ریڈ زون میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاریاسلام آباد کے ریڈزون میں پاکستان تحری...
20/09/2026

اسلام آباد؛ ریڈ زون میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری

اسلام آباد کے ریڈزون میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کے مارچ کے دوران مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے کنیٹنرز کی ویلڈنگ کی جارہی ہے

اسلام آباد؛ مبینہ بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6 افسران سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ، 14 ملزمان گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارہ (...
20/09/2026

اسلام آباد؛ مبینہ بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6 افسران سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ، 14 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے آبپارہ میں واقع کنسلٹنسی اور کوریئر کے دفاتر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہریں استعمال کرنے کے الزام میں نجی ایجنسٹس سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ وزارت خارجہ کے 6 افسران اور اہلکاروں سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے خوارج نے کیا، دفاع کیلئے ہرضروری اقدام ہوگا، وزارت اطلاعاتوفاقی وزارت اطلاعات و...
20/09/2026

کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے خوارج نے کیا، دفاع کیلئے ہرضروری اقدام ہوگا، وزارت اطلاعات
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور بھرتیاں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں تاہم پاکستان اپنے شہریوں، حدود اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ضروری اقدام کرے گا۔

سعودیہ پر بڑا حملہ؛ حوثیوں کا ریاض پر میزائل اور ڈرون حملوں کا اعترافیمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور ب...
20/09/2026

سعودیہ پر بڑا حملہ؛ حوثیوں کا ریاض پر میزائل اور ڈرون حملوں کا اعتراف
یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع اسٹریٹجک توانائی کے مراکز پر بڑے پیمانے پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی فورسز کے ترجمان یحییٰ سریع نے انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ریاض میں حساس مقامات اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ینبع (Yanbu) کے علاقے میں سعودی سرکاری تیل کمپنی 'آرامکو' کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکا کی سعودیہ کو طیاروں کی فراہمی شاطر اسرائیل نئی چال چلنے کو تیارٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین...
20/09/2026

امریکا کی سعودیہ کو طیاروں کی فراہمی شاطر اسرائیل نئی چال چلنے کو تیار
ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری کے بعد اسرائیل نے خطے میں اپنی فوجی برتری قائم رکھنے کے لیے سے غیر معمولی عسکری پیکج اور جدید ہتھیاروں کا نظام بطور معاوضہ مانگنے کی تیاری شروع کر دی۔

کوہاٹ؛ پرانا پولیس لائنز خودکش حملہ، تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درجمقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں دہشت گردی ...
20/09/2026

کوہاٹ؛ پرانا پولیس لائنز خودکش حملہ، تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج
مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت متعدد دفعات کے تحت نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیاگیا ہے
خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پرانا پولیس لائنز میں ہوئے خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔

قلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاببڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارو...
20/09/2026

قلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر
قلات کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی گئی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Address

Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Absnews24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share