Street Report PK

Street Report PK Street Report PK Media

بھاڑ میں جائے دنیا مجھے اپنے اللہ کی ذات کو راضی کرنا ہے ٹیک ٹوکر وردہ ملک کی ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو 🗣️
29/07/2026

بھاڑ میں جائے دنیا مجھے اپنے اللہ کی ذات کو راضی کرنا ہے ٹیک ٹوکر وردہ ملک کی ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو 🗣️

لاوارث قیدیوں کا وکیل ❤️ایڈوکیٹ فہم کھوکھر نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ ہر سال رمضان کے مہینے میں 200 لاوارث قیدی گھر بھ...
26/07/2026

لاوارث قیدیوں کا وکیل ❤️
ایڈوکیٹ فہم کھوکھر نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ ہر سال رمضان کے مہینے میں 200 لاوارث قیدی گھر بھیجتے ہیں اور ان کو عید کرواتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو سب میشن بنایا ہوا ہے کہ رمضان میں اور کوئی کام نہیں کرنا میرے ایسوسی ایٹ کام کرتے ہیں اگر میرے پاس کوئی سائل آئے تو اس سے معذرت کر لیتا ہوں اور کہتا ہوں یار رمضان کے مہینے میں، میں نے صرف قیدیوں کا کام کرنا ہے اور کوشش کرتا ہوں ان کو نئے کپڑے پہنا کر shave کروا کے گھر چھوڑ کے آتا ہوں
ایڈوکیٹ صاحب اللہ تعالیٰ آپ کی یہ کاوش قبول کرے 🙌❤️

یہ پاکستان سے لاکھوں روپے خرچ کر کے سعودی عرب کا ویزا حاصل کرتے ہیں اور پھر وہاں جا کر بھیک مانگتے ہیں۔ ان کی اِن حرکتوں...
25/07/2026

یہ پاکستان سے لاکھوں روپے خرچ کر کے سعودی عرب کا ویزا حاصل کرتے ہیں اور پھر وہاں جا کر بھیک مانگتے ہیں۔ ان کی اِن حرکتوں کی وجہ سے وہاں مقیم لاکھوں محنتی پاکستانیوں کا نام خراب ہوتا ہے۔ حکومتِ پاکستان سے گزارش ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کوئی ٹھوس پالیسی بنائی جائے تاکہ انہیں کچھ عقل آئے۔ خود تو باہر جا کر بھیک مانگتے ہی ہیں، ساتھ میں پورے ملک کو بھی بدنام کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی برقع پہن کر بھیک مانگتی نظر آ رہی ہے۔ جیسے ہی کیمرہ مین اس کی طرف بڑھتا ہے، وہ جھپٹ کر اس کی طرف بھاگتی ہے اور چلاتی ہے "ویڈیو کیوں بنا رہے ہو؟ بند کرو اسے!" کمال کی بات ہے، بھیک مانگتے وقت انہیں ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوتی، لیکن سچ سامنے آنے پر غصہ آ جاتا ہے۔
Disclaimer:
This post is based on a video currently viral on social media and information available on the internet. We do not independently verify the authenticity or accuracy of this content.

بڑا آدمی تھا بڑی بات کر گیا 🙏
25/07/2026

بڑا آدمی تھا بڑی بات کر گیا 🙏

شعیب تم کہاں ہو؟ شعیب بھائی؟ whare Are You?? یہ پوسٹ شیئر کریں اور شعیب بھائی تک جانی چاہیے! ابھی رابی پیرزادہ کی ایک وی...
24/07/2026

شعیب تم کہاں ہو؟ شعیب بھائی؟ whare Are You?? یہ پوسٹ شیئر کریں اور شعیب بھائی تک جانی چاہیے! ابھی رابی پیرزادہ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں ان کے گھر کے باہر اور پورے علاقے میں کئی فٹ پانی بھرا ہوا ہے اور گاڑیاں ڈوب چکی تھیں وہ کہتی ہیں
"مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر کے باہر کھڑی ہوں جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے ڈی ایچ اے فیز 1 میں واقع ہے۔ میرے گھر کا نمبر 37 ہے، جسے لوگ اس لیے بھی جانتے ہیں کیونکہ یہاں ڈرامہ 'سکھ کا گھر' کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ میرے پیچھے یہ گاڑی بھی پانی سے بھری ہوئی ہے۔ میرے آفس اور سکول کا بھی بے حد نقصان ہوا ہے۔ 'حیا بائے رابی' کے نقصان کا مطلب یہ ہے کہ 1300 بچوں کی مفت تعلیم اور جن خواتین کی کفالت ہم کرتے ہیں، ان سب کا نقصان ہوا ہے۔
شعیب صاحب، جن سے آپ ساری معلومات لیتی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ میں کس علاقے میں رہتی ہوں۔ اگر ڈی ایچ اے کا یہ حال ہے تو باقی علاقوں کا کیا ہو گا؟ 250 ارب روپے کا منصوبہ اور صفائی کے لیے آنے والی 960 گاڑیاں کہاں ہیں؟ 250 ارب روپے کوئی معمولی رقم نہیں ہوتی، لیکن اتنی بڑی رقم اور گاڑیوں کے باوجود ایک بھی گاڑی صفائی کے لیے نظر نہیں آ رہی۔ ہر طرف صرف پانی ہی پانی ہے اور شدید خطرہ ہے کہ خدا نہ کرے کوئی بچہ کرنٹ لگنے سے فوت نہ ہو جائے۔
اس کے علاوہ، پچھلے چار دنوں سے روزانہ رات 1 بجے لائٹ جاتی ہے اور اگلے دن دوپہر 12 بجے آتی ہے۔ اگر لاہور کے سب سے مہنگے علاقے کا یہ حال ہے تو باقی عوام کا کیا ہو گا؟ اللہ ہی اس ملک پر رحم کرے۔"

بچوں کو کیا  سمجھائیں بڑے ہی نہیں سنتے ایک ہوٹل پر بابا جی فل مگن ہو کر موبائل فون پر گانے دیکھ رہے تھے میں نے بولا بابا...
22/07/2026

بچوں کو کیا سمجھائیں بڑے ہی نہیں سنتے ایک ہوٹل پر بابا جی فل مگن ہو کر موبائل فون پر گانے دیکھ رہے تھے میں نے بولا بابا جی یہ کیا بات ہوئی تو آگے سے کہتے ہیں پتر کبھی کبھی دل کر جاتا ہے تو اپنے زمانے کے گانے سن لیتا ہوں حالانکہ وہ ویڈیو دیکھ رہے تھے وہ بھی موبائل کو آنکھوں کے بلکل قریب کر کے🤣
اب یہ اپنے پوتے پوتیوں کو کیسے سمجھائیں گے کہ بیٹھا موبائل کو اتنا پاس سے دیکھنے سے نظر خراب ہوتی ہے 😒😒

یہ بجلی کا بل اس شخص کا ہے جس کی ایک دن کی مزدوری 1500 روپے ہے اگر مہینے کا حساب لگایا جائے چھٹیاں نکال کے تو 37,500 روپ...
21/07/2026

یہ بجلی کا بل اس شخص کا ہے جس کی ایک دن کی مزدوری 1500 روپے ہے اگر مہینے کا حساب لگایا جائے چھٹیاں نکال کے تو 37,500 روپے بنتے ہیں اب بجلی کا بل اگر نکالیں تو پیچھے 28,900 بچتے ہیں اب اگر باقی خرچے بھی نکالیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا اللہ تعالیٰ سب پر رحم کرے 😔
#بجلی

20/07/2026

ایک عورت اپنے جوان بیٹے کے ساتھ ہمارے گھر میں گھس آئی 🙏

پتہ نہیں لوگ کیسے آرمی کے خلاف اتنی باتیں کر لیتے ہیں یہ میرا دوست آرمی میں ہوتا ہے ہم دونوں ایک ساتھ ٹیسٹ دینے گئے تھے ...
19/07/2026

پتہ نہیں لوگ کیسے آرمی کے خلاف اتنی باتیں کر لیتے ہیں یہ میرا دوست آرمی میں ہوتا ہے ہم دونوں ایک ساتھ ٹیسٹ دینے گئے تھے اللہ تعالیٰ نے اس کو آرمی کے ٹیسٹ میں کامیابی دی میرا میڈیکل مسئلہ بن گیا تھا جس کی وجہ سے آرمی میں نہیں جا سکا لیکن یہ بھرتی ہوگیا ماشاءاللہ سے کافی سال ہو گئے اب یہ ایک کورس کے لیے جا رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کو کامیاب کرے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے آرمی میں جوان کا شیر دل ہونا لازمی ہے بڑی ہمت چاہئے
یہ جب بھی گھر سے کوئٹہ میں ڈیوٹی کے لیے جاتا ہے اس کی امی بہت پریشان رہتی ہے بلوچستان کے حالات آپ سب کو معلوم ہی ہیں یہاں سے تقریباً 1 یا 2 دن لگ ہی جاتے ہیں میں نے بولا ہوائی جہاز سے جایا کرو ٹرین والا سفر سہی نہیں کہتا ہے یار میں نے گھر کے حالات بھی دیکھنے ہوتے ہیں ہوائی جہاز کا سفر مہنگا ہے جو ہم سپاہیوں کے بس کی بات نہیں ہمارے لیے ٹرین ہی سہی ہے
اور سوشل میڈیا پر لوگ نا جانے کیسی کیسی باتیں کرتے رہتے ہیں آرمی یہ کر گئی وہ کر گئی ہمارے علاقے میں جوانوں کا روزگار کے لیے پہلا option ہی آرمی ہوتا ہے کیونکہ آرمی سے محبت ہی بڑی ہے یہاں لوگوں کو۔۔۔
یہی وہ آرمی ہے جس سے پاکستان کے لوگ محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے 🤗❤️

مہنگائی نے رکشہ ڈرائیور کو رلا دیا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جہاں ایک اینکر انٹرویو رکشہ ڈرائیور کا انٹرویو لے رہا ہ...
18/07/2026

مہنگائی نے رکشہ ڈرائیور کو رلا دیا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جہاں ایک اینکر انٹرویو رکشہ ڈرائیور کا انٹرویو لے رہا ہوتا ہے اس انٹرویو میں رکشہ ڈرائیور کہتا ہے کہ گھر میں صرف ایک بلب اور ایک پنکھا استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے پاس پہلے تقریباً 80 ہزار روپے اور اب دوبارہ 64 ہزار روپے کا بجلی کا بل آ چکا ہے رکشہ ڈرائیور کے مطابق وہ پہلے بھی ہزاروں روپے کے بل ادا کر چکا ہے، مگر نئے بلوں نے کمر توڑ دی ہے
رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ صبح سویرے گھر سے نکلتا ہے، مگر سارا دن محنت کرنے کے باوجود کبھی صرف رکشے کا کرایہ نکلتا ہے، کبھی گیس کا خرچ، اور اکثر بچوں کے لیے کھانے کے پیسے بھی پورے نہیں ہوتے 💔 اس کا کہنا تھا کہ اگر رکشہ مالک کو رقم دے تو بچوں کو کھانا نہیں ملتا اور اگر گھر راشن لے جائے تو رکشہ مالک کا کرایہ ادا نہیں ہو پاتا
انٹرویو کے دوران رکشہ ڈرائیور روتے ہوئے کہتا ہے کہ کئی مرتبہ خالی ہاتھ گھر جانے کی ہمت نہیں ہوتی 💔 کیونکہ بچوں کی بھوک اور گھر والوں کی ضروریات پوری کرنا اس کے لیے ناممکن بنتا جا رہا ہے۔ اس نے حکومت سے اپیل کی کہ غریب اور محنت کش طبقے کے مسائل پر توجہ دی جائے تاکہ انہیں عزت کے ساتھ روزی کمانے کا موقع مل سکے۔
یہ ایک باپ کے آنسو صرف اس کے نہیں، بلکہ ہر اس غریب کی آواز ہیں جو مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ کیا عام آدمی کے لیے زندگی آسان ہو سکے گی؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے اور اس رکشہ ڈرائیور کے لیے آسانیاں فرمائے اور اچھا روزگار عطا کرے جس سے اس کی ساری پریشان ختم ہو جائیں 🤌🤍

Address

Rawalpindi
48700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Street Report PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share